geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دورہ امریکا: وزیراعظم عمران خان سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں

July 22, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے امریکی دورے کے پہلے روز تاجروں اور سرمایہ کاروں نے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان اِن دنوں 3 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں ان سے دورے کے پہلے روز پاکستانی سفارتخانے میں تاجروں، سرمایہ کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقاتیں کی۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے ملاقات کی جس میں 23 جولائی کو عمران خان کے کانگریس اور سینیٹ اراکین سے خطاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طاہر جاوید کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی وزیراعظم اراکین کانگریس اور سینیٹ سے خطاب کریں گے جس میں 50 سے زائد کانگریس اراکین اور 7 سے زائد سینیٹرز نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاکس کی شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن خطاب سے متعلق امور میں کردار ادا کررہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے چیف ایگزیگٹو ایفینیٹی ضیاء چشتی، ریسورس گروپ کے محمد خائیشگی اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر ریسورس گروپ حسنین اسلام نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سرمایہ داروں نے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستانی امریکی بزنس مین جاوید انور نے تاجروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کی تعریف کی۔

اعلامیے کے مطابق سرمایہ کاروں نے سیاحت اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد سرمایہ کار شحال خان کی ملاقات کی جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیربحری امورعلی حیدرزیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر مالیات عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان سے سرمایہ کاروں کے ایک اور وفد نے بھی ملاقات جس میں ناصر جاوید، اشرف قاضی اور شوکت دھانانی شامل تھے۔

اعلامیے کے مطابق سرمایہ کاروں نے تعلیم، مینوفیکچرنگ اور اسٹیل صنعت میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے وزیراعظم عمران خان کے وژن کی تعریف کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پالیسی فریم ورک اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کو اجاگر کیا اور تجارت کو آسان بنانے اور صنعتی شعبے کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم سے خوراک اور صحت کے شعبوں سے تعلق رکھنت والے سرمایہ کاروں میں اسلم خان، مبشر چوہدری، ڈاکٹر باسط جاوید اور عابد شیخ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سرمایہ کاروں نے پاکستان میں خوراک اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق سرمایہ کاروں نے پاکستان میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے تجاویز دیں اور وزیراعظم عمران خان نے صحت کے شعبہ کی بہتری کے لیے تجاویز کو سراہا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول سے آگاہ کیا اور پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اس سسلے میں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی تک امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

Share this:
Shaukat Yousafzai
Previous Post ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سے نقصان ہوا: شوکت یوسفزئی
Next Post برطانیہ: بریگزٹ اور بوریس جانسن کے خلاف احتجاجی مارچ
Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.