geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کمزور اور متزلزل فیصلوں کے باعث

March 14, 2019 0 1 min read
Jamaat e Islami
Share this:

Jamaat e Islami

تحریر : اے آر طارق

جماعت اسلامی جو کہ کبھی ملکی سیاسی افق پر چھائی ہوئی نظر آتی تھی ،اِس کے فیصلے دوررس نتائج کے حامل ہوتے تھے، ملکی سیاست میں اِس کا ایک وقار اور منفرد مقام ہوتا تھا ،ہر جگہ اِس کا نام ایک بہترین نظم کی حامل جماعت کے طور پر ہوتا تھا،آج ڈانواں ڈول ہے،آج تو سیاسی افق پر چمکتی دکھائی دیتی ہے اورنہ ہی دُوررس نتائج کے حامل فیصلے کرپاتی ہے اور نہ ہی پہلے سا رعب و دبدبہ وشان والا بہترین نظم ہے اور نہ ہی وہ پہلا سا والا اندازِ حکمرانی ہے ،ایک وقار اور منفرد مقام تو کبھی اِدھر ،کبھی اُدھر ،کبھی ہاں ،کبھی ناں،کبھی ایک فیصلہ تو کبھی دوسرا موقف ،ایک بات ،ایک موقف نہ رکھنے اور ڈانواں ڈول متزلزل پالیسیوں،غلط فیصلوں کے باعث کبھی ایک جماعت،کبھی دوسری جماعت کے ساتھ چلنے اور ٹھیک طرح سے پنپنے کی نہ وجہ سے اور کبھی کسی جماعت کے ساتھ چلنے کا غلط فیصلہ کرکے سیاسی طور پر بہت ہی پیچھے چلی گئی ہے،جس کی وجہ اس جماعت کے دماغوں کا بروقت صحیح اور درست فیصلہ نہ کرسکنے کی وجہ ہے۔

نہیں چلنا تو اُن کے ساتھ بھی نہیں چلنا،جن کے ساتھ مل کر سیاست کی راہداریوں پر چمکتے دکھائی دیتے تھے اور چلنا ہے تو اُن کے ساتھ بھی چل پڑنا ہے جن کی کوئی کل سیدھی نہیں،جن کا منتطع نظر صرف اقتدار ہے نہ کہ ملکی خدمت، جن کے ساتھ اِن کا چلنا بنتا ہی نہیں،فیصلے تو کر لیتے مگر ارکان کی رائے کا احترام پہلے جیسا نہیں،ایسے فیصلے کرتے کہ خود تو مخمصے کا شکار ہے ہی ،کارکنان کو بھی تذبذب میں مبتلا کردیتے،اکثر ایسا ہوتا کہ مرکزی قائد ین کا فیصلہ کوئی اور ہوتا اور کارکنان کچھ اور چاہتے،جس کے باعث معاملات کمزور اور خراب ہوتے چلے گئے،یہاں تک کہ متنازعہ فیصلوں،متنازعہ بیانات کے باعث تقسیم ہوتے اور تبصرہ و تنقید کرتے بھی دکھائی دیتے،مگر کچھ کر نہ پاتے،جس کے نتیجے میں کوئی کسی سمت نکل جاتا اور کوئی کسی اطراف،یہ وہ صورتحال ہے جس نے سیاسی و اخلاقی طور پر جماعت کا ’’تیا پانچہ‘‘ کردیا ہے،بجائے اِس کے کہ ابھرتی،صفحہ ہستی سے بکھرتی نظر آرہی ہے، ناعاقبت اندیش فیصلوں، اپنے سیاسی حلیفوں سے علیحدگی کی پالیسی اپنا کر برُی طرح فلاپ ہوئی پڑی ہے،جہاں سے چلی تھی ،وہیں ہی کھڑی نظر آرہی ہے،ملکی تعمیرو ترقی کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی اپنانے اور حکمت عملی اختیار کرنے سے یکسر خالی نظر آتی ہے۔محترم قاضی حسین احمدؒ کی وفات کے بعد تو بالکل بکھر کے رہ گئی ہے۔

رہی سہی کسر منور حسن نے پوری کردی اور سراج الحق سے ویسے ہی سنبھالی نہیں جا رہی ،نیک نام ضرور ہیں مگر ابواعلیٰ مودودیؒ اور قاضی حسین احمدؒ کی طرح معاملہ فہم نہیں،ٹھوس موقف اور مثبت پالیسی کا فقدان دیکھنے کو ملتا،جس نے بھی اپنے ساتھ چلنے کو کہا ،نہ اگا دیکھا ،نہ پیچھا،چل دئیے اور نہ ہی ارکان کی رائے کو اہمیت،بس وہاں موجود چند بابوں نے جو کہہ دیا، پر ہی فیصلہ دے دیا،جس کی وجہ سے بہت سے افراد اورارکان توجماعت کو ویسے ہی چھوڑ گئے یا رخصت پر چلے گئے یا استعفیٰ دے دیا،جن کے بل بوتے پر جماعت کے تابوت میں ’’میں زندہ ہوں‘‘ کا نعرہ لگانے کی ہمت وسکت تھی، یہ ہی وہ لوگ تھے جو جماعت کا اثاثہ تھے ،جماعت کی طاقت تھی،جو فرعونوں کے سامنے سینہ سپر ہوجاتے تھے ،جنہوں نے اپنی جوانیاں اِس کو اٹھانے میں لگا دی۔

،جنہوں نے اِس کی اٹھان کے لیے احتجاجی ریلیوں میں سینکڑوں میل پیدل چل کر،قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کی، ماریں کھائیں،سڑکوں،گلیوں،بازاروں میں اپنے سروں پر پڑنے والی خاک کا ذرا برابر دھیان نہ کیا،اِس کے لیے اپنا تن من سب کچھ قربان کیا،اِس کی مضبوطی وپائیداری کے لیے اپنا خاص الخاص قیمتی وقت ،صلاحیتوں ،جوانیوں کو صرف کیا،آج جماعت اسلامی کا حصہ نہیں،اگر ہیں بھی تو کہیں گمشدہ ہیں،جن کو تلاشنا جماعت نے کب کا چھوڑ دیا،متزلزل پالیسوں،غلط وکمزورفیصلوں نے بہت سے ارکان کو اُچک لیا،کچھ حالات کے خونی دھاروں میں گم ہوگئے،جو رہ گئے وہ بھی چھوڑنے کی طرف گامزن اور جس طرح کے فیصلے جماعت لیتی ہے،ایسے ہی رزلٹ آیا کرتے ہیں،آج قاضی حسین احمد ؒ جیسے مرد قلندر بہت یاد آتے ہیں جو ظالموں کے خلاف ننگی تلوار ہوا کرتے تھے۔

اِن کی وفات کے بعد جماعت کا کوئی پرسان حال نہیں،لیڈر تو بہت آئے مگر کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو جماعت کو صحیح معنوں میں اُٹھا سکے،چلا سکے،اِس کو اُس کے ٹھیک مقام پر لاسکے،سب سے بڑھ کر بکھرے ہوؤں کو محبت وپیار سے جوڑ سکے ، اِن کو جماعت کی چھاؤں میں واپس لاسکے،اب تو ایسا لگتا ہے کہ شاید جماعت اسلامی سیاسی طور پر اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے،کیونکہ جس طرح کی صورتحال ہے ،وہ سیاسی طور پر جماعت اسلامی کے حق میں دور دور تک اب کئی سالوں تک موافق نظر نہیں آرہی،کیا کوئی ہے جو جماعت کو اُٹھا سکے اور اِس کو اِس کا کھویا ہوا مقام و مرتبہ پھر سے واپس دلاسکے؟بروقت اور درست فیصلوں میں ہی اب اِس کی بقاء ہے ورنہ جو حال اِس کااب کے بار ہے، کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں،سب کے سامنے ہے،جماعت کسی سے ہاتھ کھینچ کر بھی کچھ پا نہ سکی اور کسی سے ہاتھ ملا کر بھی سب کچھ سے محروم ہے،صرف اور صرف اپنے کمزور اور متزلزل فیصلوں کے باعث۔
A R Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Celebrating International Women's Day
Previous Post پاکستان میں بھی 8 مارچ کو عورت آزادی مارچ منایا گیا
Next Post سکونِ قلب صرف ذکر الہی میں
Zikr

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.