geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزن کم کرنے کا مکمل اور آسان طریقہ

August 31, 2019 1 1 min read
Weight Loss
Share this:

Weight Loss

اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان سے اپنی جان چھڑائیں۔ یقیناً، یہ جان کر آپ کو اچھا لگے گا کہ بھوکا رہنے یا کم کھائے بغیر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

وزن کم کرنے سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا یقیناً ضروری ہے کہ وزن بڑھتا کیوں ہے؟ اس حوالے سے آگاہی حاصل کرنا آپ کے لیے اہم ہے تاکہ مستقبل میں آپ اپنے وزن کو دوبارہ بڑھنے سے روک سکیں۔

کیلوریز

وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے، مثلاً آپ کتنی کیلوریز کھاتےہیں، اس میں سے کتنی کیلوریز آپ جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال کرتے ہیں اور کتنی آپ کے جسم میں بچ جاتی ہیں۔ آپ کو استعمال ہونے والی کیلوریز میں سے جسم میں بچ جانے والی کیلوریز میں توازن پیدا کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے جسم میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز بچا رہے ہیں اور انھیں جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال نہیں کررہے تو یقیناً آپ کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

حل:اپنا غذائی چارٹ بنائیں، جس میں ہر چیز کے سامنے اس کی کیلوریز درج ہوں۔ مثلاً، چینی، سوفٹ ڈرنکس اورپروسیسڈ ویجیٹیبل گھی میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ اپنی غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل کریں، پروسیسڈ گھی اور چینی کا استعمال کم کریں اور جتنی کیلوریز کھائیں، انھیں جلانے کا انتظام بھی کریں۔

ورزش

زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ لوگوں کے پاس اضافی کیلوریز اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اضافی چربی کو جلانے کے لیے ورزش کرنے کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔ اگر آپ اضافی کیلوریز اور چربی کو جلانے کے لیے ورزش نہیں کرسکتے تو وزن کم کرنا بھول جائیں۔جدت نے ہماری زندگیوں کو ایک طرف سہل بنادیا ہے تو دوسری طرف ہمارے رویوں میں کاہلی شامل ہوگئی ہے۔

حل:ورزش کے لیے خصوصی طور پر وقت نکالنا تو دور کی بات، لوگ چہل قدمی کرنا بھی بھول گئے ہیں۔ اپنے روز مرہ مصروفیات میں کم از کم چہل قدمی کو شامل کریں۔ اسکول، کالج، دفتر اورقریبی مارکیٹ جانے کے لیے ہر ممکن حد تک پیدل چلنے کو ترجیح دیں۔ یوگا سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزن کیسے کم کیا جائے؟

٭کیلوریز کی مقدار بھی اہم ہے لیکن اگر دو مختلف غذاؤں سے آپ کو ایک ہی مقدار میں کیلوریز ملیں گی تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان میں سے زیادہ صحت مند غذا کون سی رہے گی۔ ہمیشہ غذائیت سے بھرپور چیزوں کا انتخاب کریں۔

٭متوازن ڈائٹ پلان تیار کریں اور اس پر باقاعدگی سے عمل کریں۔ ایک وقت میں زیادہ کھانے کے بجائے دن بھر مختلف اوقات میں تھوڑا تھوڑا کھائیں۔

٭نشاستہ، کاربوہائیڈریٹس، چینی، نمک، چاول، سوفٹ ڈرنک، سیچوریٹڈ فیٹس، جنک فوڈ اور تلی ہوئی غذاؤں کا استعمال ترک کردیں۔

٭فائبر، پروٹین، سلاد اور کم کیلوریز والی غذاؤں کا استعمال بڑھادیں۔

٭پروسیسڈ فروٹ جوسز کے بجائے تازہ پھل کھائیں۔

٭ پانی، وزن کم کرنے کا سب سے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ پانی کا استعمال جسمانی میٹابولزم کو تیز اور وزن کو کم کرتا ہے۔

٭ ایک گھنٹہ چہل قدمی سے 250کیلوریز جلتی ہیں اور یہ کیلوریز جلانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

٭نیند کی کمی وزن بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ایک گھنٹہ سونے سے 50کیلوریز جلتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ مطلوبہ مقدار میں باقاعدگی سے نیند لیں۔

جَنک فوڈ کا رجحان

آج کے مصروف دور میں لوگوں کا بھوک مٹانے کے لیے جنک فوڈ پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ تاہم آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس طرح کی غذا میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اضافی کیلوریز یقیناً اضافی وزن اور موٹاپے کا باعث بنیں گی۔

حل:جنک فوڈ سے حاصل ہونے والی کیلوریز کو جلانا یقیناً آسان کام نہیں۔ اس لیے وزن بڑھنے سے بچنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ جنک فوڈ کھانا چھوڑدیں۔ اکثر لوگ بھوک کی شدت میں جنک فوڈ پر ٹوٹ پڑتے ہیں، جس سے ان کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔ خود کو صحت مندغذائیں کھانے کا عادی بنائیں۔

ڈائٹ پلان

مشروبات:دودھ والی چائے اور نشہ آور چیزوں کو زندگی سے نکال باہر پھینکیں، ان کی جگہ بلیک ٹی، بلیک کافی اور لیموں کا پانی استعمال کریں۔ ان میں چینی شامل کرنے کی غلطی نہ کریں بلکہ اس کی جگہ شہد شامل ملائیں۔

ناشتہ:ناشتے میں جو کا دلیہ یا گریپ فروٹ کے ساتھ 2ٹوسٹ معہ پی نٹ بٹر (مونگ پھلی سے تیار کردہ مکھن) کھائیں۔ پروٹین کے لیے آپ اُبلا ہوا انڈہ یا سیب کھاسکتے ہیں۔

دوپہر کا کھانا:تازہ سبزیوں کا سلاد بہترین رہے گا۔ گاجر، سیب، انگور، پھلیاں، تربوز، پپیتا، اخروٹ یا کوئی بھی کم کیلوری والی سبزی یا پھل کھائیں۔ آپ اُبلی ہوئی سبزیاں یا ایک چھوٹا کپ اُبلے ہوئے چاول بھی کھاسکتے ہیں۔ سبزیوں میں آلو کھانے سے پرہیز کریں۔

اسنیکس:شام کے اسنیکس میں بھاری پروٹین والی غذائیں جیسے بلوبیری اور لوبیا شامل کریں۔

رات کا کھانا:چپاتی کے ساتھ صحت مند سبزیاں لیں، تین سے زیادہ چپاتیاں نہ کھائیں۔

Share this:
Teacher
Previous Post بچے کی ٹیچر سے انسیت پر ماں نے ٹیچر کو ہی قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا
Next Post مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن کا 27 واں روز، کشمیری میڈیا کی لاپتا شہریوں پر رپورٹ جاری
Kashmir Lockdown

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، ٹرمپ کو خطرہ یا محض حزب اختلاف؟

June 12, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب پراسرار نمبر ’86 47‘ کی گھاس پر کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.