geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مغربی یورپ کے تباہ کن سیلاب: انتظامی کمزوریوں پر سوال

July 20, 2021July 20, 2021 6 1 min read
Flood
Share this:

Flood

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن حکومتی اہلکار اور عہدیدار حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کا دفاع کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس امر کا اقرار کیا ہے کہ مغربی یورپی ممالک میں شدید بارشوں نے جو تباہی لائی ہے اس سے کچھ سبق سیکھنا ہوگا۔

جرمنی سمیت متعدد مغربی یورپی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والےحالیہ سیلاب اور قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا ازالہ تو شاید وقت کے ساتھ ممکن ہو تاہم اس پورے منظر نامے سے ایک سوال نے جنم لیا ہے جس کا جواب ڈھونڈنا ارباب اختیار کا کام ہے۔ کیا ان ترقی یافتہ مغربی ممالک میں آفات کا مناسب اور موثر انتباہی نظام موجود ہے؟ کیا یہ ممالک اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار تھے؟ جرمن حکومتی اہلکار اور عہدیدار حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کا دفاع کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس امر کا اقرار کیا ہے کہ مغربی یورپی ممالک میں آنے والےسیلابوں سے کچھ سبق سیکھنا ہوگا۔

گزشتہ ہفتے دو مغربی جرمن صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والے سیلاب کی پھیلائی ہوئی تباہ کاریوں کی تفصیلات جیسے جیسے نمایاں ہو رہی ہیں ویسے ویسے عوام میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ آخر اس نوعیت کی ناگہانی آفات سے بچاؤ کے لیے حکومت نے کس حد تک موثر انتظامات کیے ہوئے ہیں؟ پیر 19 جولائی کو بھی مزید متاثرین کی امداد اور لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مغربی جرمن علاقوں سے لے کر بیلجیم اور ہالینڈ میں جیسے جیسے سیلاب کا پانی کم ہوتا جا رہا ہے ویسے ویسے ملبے اور گندگی کی صفائی کا چیلنج بڑھتا جا رہا ہے۔

یورپ کے تقریباً تمام ممالک میں بے شمار دریا، جھیلیں اور ندیاں پائی جاتی ہیں، بارشوں کی وجہ سے عام طور پر چھوٹے دریاؤں میں بہت تیز رفتار طغیانی آ جاتی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے وسط میں موسم کی پیشگوئی میں تمام ذرائع سے عوام کو انتباہ کر دیا گیا تھا کہ مسلسل جاری موسلا دھار بارشیں سیلابی شکل اختیار کر سکتی ہیں تاہم انتباہی اعلان میں ممکنہ طور پر تباہ کن نقصانات کی آگہی کا عنصر شامل نہیں تھا اور یہ تاثر عوام تک نہیں پہنچ پایا۔

جرمنی کے وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائیر نے اخبار ‘بلڈ‘ کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا،” جیسے ہی ہم متاثرین کو فوری امداد مہیا کر دیں گے اُس کے بعد ہماری اولین ترجیح یہ ہوگی کہ ہم اس امر کی چھان بین کریں کہ آیا متاثرہ علاقوں میں نقص یا کمی رہ گئی تھی، جس کے سبب حالات قابو سے باہر ہوئے؟ اگر کہیں کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے درست کرنا ہوگا۔‘‘ جرمن وزیر نے کہا ہے کہ،” یہ معاملہ کسی کی طرف انگلیاں اُٹھانے کا نہیں بلکہ مستقبل کو بہتر بنانے کا ہے۔‘‘

جرمنی کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے سربراہ آرمن شؤئسٹر نے ٹیلی وژن چینل ZDF کو بیان دیتے ہوئے کہا،” محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نسبتاً اچھی تھی اور جرمنی اپنے بڑے اور مرکزی دریاؤں کی طغیانی سے نمٹنے کے لیے بھی تیار تھا۔ لیکن اکثر آدھا گھنٹا پہلے تک یہ پیشگوئی ممکن نہیں ہوتی کہ کون سے علاقے سے اور پانی کی کتنی مقدار کے ساتھ سیلابی ریلا ٹکرائے گا۔‘‘ سول پروٹیکشن ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی ایجنسی نے میڈیا اور Apps کے ذریعے 150 انتباہی نوٹس بھیجے تھے۔ تاہم ان کے بقول،” وہ اب تک یہ نہیں کہہ سکتے کہ کن علاقوں میں سائرن سنائی دیا کن میں نہیں؟ اس بارے میں مزید تفتیش کرنا ہوگی۔‘‘

اُدھر جرمنی کے سب سے زیادہ متاثرہ مغربی صوبے رائن لینڈ پلیٹینیٹ کے وزیر داخلہ روجر لیونٹس نے اس صوبے کے سب سے زیادہ تباہی کا شکار ہونے والے گاؤں شُلڈ کے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے دورے کے بعد کہا،” ہمیں یقیناً تکنیکی بنیادی ڈھانچے کے ، بجلی وغیرہ جیسے مسائل کا سامنا تھا۔ ایسے میں یہ ایک جھٹکا کافی تھا جس نے سب کچھ تباہ کر دیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا،” مقامی حکام نے بہت جلدی اور تیز رفتاری کیساتھ اقدامات کی کوشش کی لیکن یہ چند لمحوں کی بات تھی۔ سیلاب کی شدت پانی کے ایک دھماکے کی مانند تھی۔‘‘

رائن لینڈ پلیٹینیٹ کے وزیر داخلہ نے ایک حقیقت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا،” آپ بہترین تیاری اور پیشگی انتباہی نظام رکھ سکتے ہیں لیکن اگر وارننگ سسٹم کے آلات ہی تباہ ہو جائیں اور عمارتیں انہیں اپنے ساتھ بہائے لیے جائیں تو حالات بہت مشکل صورتحال اختیار کر جاتے ہیں۔‘‘

Share this:
Mohammed bin Salman
Previous Post سعودی ولی عہد کا شادی کے خواہش مند جوڑوں کیلیے گرانٹ کا اعلان
Next Post افغانستان: سفارتی مشنوں کا طالبان سے لڑائی روکنے کی اپیل
Negotiations in Doha

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.