بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زرین خان نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دیا ہے جس نے انہیں شادی نہ کرنے کا طعنہ دیا تھا۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے تحت ایک صارف نے زرین خان پر تبصرہ کیا کہ “شادی کرلو، بوڑھی ہورہی ہو۔” اس ٹرولنگ کے جواب میں زرین خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے صارف کے کمنٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہر مسئلے کا حل نہیں ہے۔
زرین خان نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ وہ اس سوچ کو سمجھنے سے قاصر ہیں جو شادی کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ شادی کر بھی لیں تو کیا اس سے وہ دوبارہ جوان ہو جائیں گی؟ اس بات پر زور دیتے ہوئے زرین نے کہا کہ خواتین کو اپنے فیصلے خود کرنے کا حق ہونا چاہیے اور شادی کسی کی کامیابی یا خوشی کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی آزادی کو اکثر خطرہ سمجھا جاتا ہے اور یہ کہ معاشرے کو اس سوچ سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ زرین خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2010 میں فلم ‘ویر’ سے کیا تھا اور وہ ہاؤس فل 2، ہیٹ اسٹوری 3 جیسے کامیاب فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ وہ ہندی فلموں کے علاوہ پنجابی اور تامل فلموں میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

