geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت اور بھارتی بے چینی

January 7, 2020 3 1 min read
Donald Trump & Narendra Modi
Share this:

Donald Trump & Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف کارروائی کے بعد پاکستان کی فوجی قیادت کو اعتماد میں لیا لیکن بھارت کو بظاہر کوئی خاص اہمیت نہیں دی۔

امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا اور پاکستانی فوجی تربیت بحال کردی۔ بھارت میں بعض مبصرین اسے خطے میں بھارتی مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔

سابق سفارت کار ایم کے بھدر کمار نے اپنے ایک مضمون میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”بھارت کے پڑوس میں اتنی اہم پیش رفت ہوگئی اور پھر بھی کسی نے بھارتی وزیر اعظم یا وزیر خارجہ کو فون تک نہیں کیا۔”

اسٹریٹیجک امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کی صورت میں امریکا کو پاکستان کی مدد کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ایسے میں امریکا بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔

لیکن اس سے بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کو نشانہ بنانے کی مہم کو دھچکا لگ سکتا ہے اور افغانستان میں بھی بھارتی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے بظاہر معاملے کوسنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ مائیک پومپیو نے امریکا میں بھارت کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہرش وردھن شرینگلا کو بریف کیا تھا۔ جب کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات کی۔

خیال ہے ان رابطوں کی بڑی وجہ یہ ہے کہ خلیجی عرب ممالک میں بھارت کے لاکھوں شہری بستے ہیں۔ ایران کے ساتھ ان ملکوں کے کسی عسکری تصادم کی صورت میں بھارت کو وہاں سے اپنے لوگ نکالنے کے لیے عرب حکومتوں کی مدد درکار ہوگی۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے بات چیت کے بعد جے شنکر نے ایک ٹوئٹ میں کہا مشرق وسطی میں صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے اور بھارت اس پر انتہائی فکر مند ہے۔

اگر ایران اور امریکا کے تعلقات مزید کشید ہ ہوئے تو پہلے سے سست روی کا شکار بھارتی برآمدات پر مزید اثر پڑے گا۔ بھارت کی مجموعی داخلی پیداوار پانچ فیصد سے نیچے آچکی ہے اور افراط زر کی شرح بڑھ رہی ہے۔

فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آر گنائزیشنزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجئے سہائے نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”ابھی تک ایکسپورٹرز کی طر ف سے ان کے آرڈر پر کسی طرح کا اثر پڑنے کی اطلاع نہیں ہے لیکن ابھی تو آغازہے اگریہی حالت رہی یا کشیدگی میں اضافہ ہوا توخلیجی ملکوں اور بالخصوص ایران سے موصول ہونے والے آرڈر پر اثر پڑ سکتا ہے۔”

اگر بھارت کی درآمدات متاثر ہوئیں تو اس کا براہ راست اثر ملک کے کسانوں پر پڑے گا۔ ساتھ ہی پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی پرمہنگائی کا بوجھ بڑھے گا۔ بھارت اپنے خام تیل کا اسی فیصد اور قدرتی گیس کی چالیس فیصد ضرورت برآمدات سے پورا کرتا ہے۔

بھارت نے پچھلے مالی سال کے دوران 207.3 ملین ٹن خام تیل درآمد کیا تھا۔ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجودوہ ایک عرصے تک تہران سے تیل لینے میں کامیاب رہا جسے امریکا کی سخت وارننگ کے بعد بالآخر گذشتہ برس مئی میں بند کرنا پڑا۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اپنے ساتھ رکھے کا تاثر دیا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سلیمانی نے بے قصور لوگوں کو مروایا اور نئی دہلی اور لندن تک میں دہشتگرد حملوں کی سازش میں ملوث رہے۔

ٹرمپ کا اشارہ غالباً فروری دو ہزار بارہ کے اس واقعہ کی طرف تھا جس میں نئی دہلی میں ایک اسرائیلی سفارت کار کی اہلیہ کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ، ان کا ڈرائیوراور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیل نے اس واقعہ کے لیے ایران کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

Share this:
Qamar Javed Bajwa
Previous Post مشرق وسطٰی کشیدگی:کیا پاکستان غیر جانبداری بر قرار رکھ سکے گا؟
Next Post سلیمانی اور الا مہندس کے قتل کا خمیازہ امریکہ کو بھگتنا پڑے گا، حسن نصراللہ
Hassan Nasrullah

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.