geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بڑھتے ہوئے اختلافات میں جرمن چانسلر کا دورہ پولینڈ

December 14, 2021 0 1 min read
Olaf Schulz
Share this:

Olaf Schulz

پولینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے صرف چار دن بعد ہی اولاف شولس نے پولینڈ کا دورہ کیا لیکن ان دونوں یورپی ممالک کے مابین اختلافات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ پولینڈ چاہتا ہے کہ جرمنی روس سے گیس نہ لے۔

پولینڈ پہنچنے پر جرمن چانسلر اولاف شولس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وارسا میں پولش وزیراعظم میتیوش مواروسکی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے۔

سابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے دور اقتدار میں پولینڈ کے جرمنی کے ساتھ تعلقات تناؤ کا شکار رہے۔ بالخصوص روس کی طرف سےیوکرائن کی سرحدوں پر فوج کشی اور ممکنہ حملے کی تناظر میں پولینڈ کا کہنا ہے کہ برلن حکومت روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کا منصوبہ ترک کر دے۔

نارتھ اسٹریم ٹو پر جرمنی دباؤ میں
نارتھ اسٹریم ٹو پائپ لائن کے ذریعے جرمنی روس سے قدرتی گیس خریدنا چاہتا ہے۔ تاہم نہ صرف متعدد یورپی ممالک بلکہ امریکا کی طرف سے بھی اسے اس تناظر میں دباؤ کا سامنا ہے۔

جی سیون وزرائے خارجہ کی حالیہ سمٹ کے موقع پر بھی برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرَس نے زور دیا تھا کہ یورپی جمہوری ممالک کو روس کی طرف سے ملنے والی گیس پر انحصار کم کرنا چاہیے تاکہ وہ کریمن کے دباؤ سے بچ سکیں۔

اتوار 12 دسمبر کو پولش وزیر اعظم مواروسکی نے بھی کہا کہنارتھ اسٹریم ٹو کا دفاع مشکل ہوتا جا رہا ہے کیونکہ اس طرح روس یورپی یونین بالخصوص یوکرائن پر اپنا پریشر بڑھاتا جا رہا ہے۔

دوسری طرف جرمنی پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ اگر روسی فورسز یوکرائن پر حملہ کرتی ہیں تو جرمنی کو نارتھ اسٹریم ٹو کا افتتاح مؤخر کر دینا چاہیے۔ روسی گیس کو جرمنی لانے کی خاطر بنائی گئی یہپائپ لائن مکمل طور پر بچھائی جا چکی ہے لیکن ابھی تک اس کا باضابطہ افتتاح نہیں کیا گیا ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولس نے واضح کیا ہے کہ جرمنی روس کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کو واضح طور پر یہ پیغام دینا چاہیے کہ یوکرائن کی مشرقی سرحدوں پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کی طرف سے یوکرائن میں ایک اور حملے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ نارتھ اسٹریم ٹو کے ذریعے اب روسی گیس براہ راست یورپ تک لائی جا سکے گی لیکن اس طرح انرجی سپلائی کے حوالے روس کا براعظم یورپ پر اثر ورسوخ بڑھ جائے گا۔ ابھی تک روسی گیس یوکرائن کی سر زمین سے ہوتی ہوئی یورپی یونین کے رکن ممالک تک پہنچتی ہے۔

اولاف شولس نے البتہ وارسا میں کہا کہ ان کی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ یوکرائن گیس ٹرانزٹ کو جاری رکھے گی اور اس سابق سوویت ریاست کے ماحول دوست گرین الیکٹرسٹی منصوبے میں فنڈنگ بھی کرے گی۔

بیلاروس کے معاملے پر پولینڈ کی حمایت
اولاف اور مواروسکی کے مابین ہونے والی ملاقات میں ایک اور اہم موضوعبیلاروس اور پولینڈ کی سرحدوں پر جاری مہاجرین کا بحران بھی تھا۔ یورپی یونین کا الزام ہے کہ بیلاروس کی روس نواز حکومت پولینڈ کی سرحد پر مہاجرین کا بحران دانستہ طور پر سیاسی مقاصد کے لیے کھڑا کر رہی ہے۔ یورپی رہنما اسے ہائبرڈ وار فیئر قرار دے چکے ہیں۔

اس تناظر میں مواروسکی کے ساتھ ملاقات میں اولاف شولس نے بیلاروس سے پولینڈ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے مہاجرین کے گروپوں کو وارسا کی طرف سے روکنے کی کوششوںکی حمایت بھی کی۔ انہوں نے بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکا شینکو کے اقدامات کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے عہد کیا کہ پولینڈ کے خلاف بیلاروس کی اس ہائبرڈ وارفیئر میں برلن حکومت وارسا کے ساتھ ہے۔

قانونی اصلاحات کا تنازعہ
یورپی یونین سے پولینڈ کی عدالتی آزادی کی مانگ بھی دونوں رہنماؤں کے مابین گفتگو کا محور رہا۔ یورپی عدالت برائے انصاف نے حال ہی پولینڈ پر جرمانہعائد کیا ہے کیونکہ پولینڈ میں دائیں بازو کے نظریات کی حامل حکمران لا اینڈ جسٹس پارٹی کی طرف سے منظور کی گئی جوڈیشل اصلاحات کو اس یورپی عدالت نے یورپی یونین کے قوانین کی روح کے منافی قرار دیا تھا۔

پولینڈ یہ جرمانہ اداکرنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ پولش سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ملکی قوانین کے تحت یورپی یونین کے قواعد و ضوابط پر ایکشن لیا جا سکتا ہے۔

اپنے پانچ روز اقتدار میں جرمن چانسلر اولاف شولس تین یورپی ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ پیرس اور برسلز کے بعد وارسا کا دورہ کرنے کو شولس کی طرف سے پولینڈ کے ساتھ تعلقات میں تناؤ ختم کرنے کے حوالے سے اہم قرار جا رہا ہے۔

جمعہ 10 دسمبر کو نئی جرمن وزیر خارجہ آنالینا بیئربوک نے بھی پولینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اپنے اولین غیر ملکی دورے کے دوران انہوں نے وارسا میں کہا کہ وہ یورپی یونین اور پولینڈ کے مابین جاری قانونی کشمکش کے خاتمے کی کوشش کریں گی۔

Share this:
Mustafa Sentop
Previous Post اسلام دشمنی، مغربی دنیا کے گلوبل حاکمیت کے خیال کی پیداوار ہے: شن توپ
Next Post امریکا کا افغان ڈرون حملے کے ذمہ دار فوجیوں کو سزا نہ دینے کا اعلان
Drone Attacks in Afghanistan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.