geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: کورونا سے جنگ میں ہتھیاروں کی کمی سے دوچار

April 1, 2020 1 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہا ہے لیکن ضروری انفرادی حفاظتی سامان (پی پی ای) کی کمی کے سبب اس جنگ میں صف اول میں کھڑے ہیلتھ ورکروں کو خود اپنی حفاظت کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔

ڈاکٹرز اور طبی عملہ ذاتی طور پر اور تنظیمی سطح سے بھی حکومت کو متنبہ کرارہے ہیں کہ اگرانہیں انفرادی حفاظتی سامان(پی پی ای)بروقت اور خاطر خواہ تعداد میں فراہم نہیں کرائے گئے تواس وبا سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وبا سے جنگ میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور اس مہم میں صف اول میں کھڑے تمام اہلکاروں کی کوششوں کی مسلسل تعریف کرتے رہے ہیں۔ ’جنتا کرفیو‘ کے دوران ان کا شکریہ ادا کرنے اور اظہار یکجہتی کے لیے عوام سے’تالی، تھالی اور گھنٹی‘ بھی بجوائی تاہم یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ طبی عملہ کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران ا ن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ (پی پی ای) کٹ کی زبردست قلت ہے۔

پی پی ای کٹ میں ہیزمیٹ سوٹ، گاگلس، ہیلمیٹ، دستانے اور ماسک شامل ہوتے ہیں۔ ایک پی پی ای کٹ کا ایک ہی مرتبہ استعمال ہوتا ہے۔ متعدد ڈاکٹروں نے سوشل میڈیا پر یہ شکایت کی ہیں کہ ان کے پاس یا تو پی پی ای کٹ ہے ہی نہیں یا پھر جو ہے اس کا میعار انتہائی گھٹیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ پی پی ای اس لیے انتہائی ضروری ہے کیوں کہ اس کے بغیر کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے خود بھی متاثر ہوجانے کا خدشہ ہے۔

دہلی میں اسکارٹس فورٹس اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اشوک سیٹھ کہتے ہیں کہ پی پی ای کی کمی ایک حقیقت ہے۔ این 95 ماسک اور چند دیگر چیزیں تو اب ملنی بھی بند ہوگئی ہیں۔ ”اگر اٹلی کی طرح بھارت میں بھی مسئلہ پیدا ہوا تو روزانہ تقریباً پانچ لاکھ پی پی ای کی ضرورت ہوگی لیکن ہمیں مئی تک صرف سات لاکھ پی پی ای دستیاب کرانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔“ ڈاکٹر سیٹھ کے مطابق این 95 ماسک تو اب ملنا بھی بند ہوگیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے جب کہ میڈیکل ورکروں، خواہ وہ ڈاکٹر ہوں یا نرسیز یا پیرا میڈیکل اسٹاف این 95ماسک کے بغیر کام نہیں کرسکیں گے۔

بھارت کے اعلی سویلین ایوارڈ پدم بھوشن یافتہ ڈاکٹر اشوک سیٹھ کا کہنا تھا”یہ حکومت کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ ہیلتھ انفرااسٹرکچر کو فوراً مستحکم کرے۔ اگر ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکروں کی دیکھ بھال نہیں کی گئی اور پی پی ای کی سپلائی کو مضبوط نہیں کیا گیا تو وبا کے سنگین صورت اختیار کرنے پر اموات کی تعداد ہزاروں کے بجائے لاکھوں تک پہنچ سکتی ہے کیوں کہ اگر ایک ہیلتھ ورکر بھی کورونا سے متاثر ہوا تو پورا اسپتال بند ہوسکتا ہے اور یہی سب سے زیادہ تشویش کی بات ہے۔“

ذرائع کے مطابق بھارت کو کم از کم تین کروڑ اسی لاکھ ماسک اور باسٹھ لاکھ پی پی ای کٹ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے 27 فروری کو جاری اپنی گائیڈ لائنس میں تمام ملکوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ طبی سازوسامان کا ذخیرہ کرلیں۔ لیکن اس مشورے کے برخلاف مودی حکومت نے17 مار چ تک ماسک اور دستانے جیسے حفاظتی سامان کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھا۔ اپوزیشن کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے حکومت کے اس فیصلے کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت کورونا وبا کے تیئں سنجید ہ نہیں ہے۔

پی پی ای کے بغیر کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے خود بھی متاثر ہوجانے کا خدشہ ہے۔

صورت حال کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے حکومت نے پرائیوٹ کمپنیوں کو پی پی ای کٹ تیارکرنے کا آرڈر دیا ہے۔ اب تک اکیس لاکھ پی پی ای کا آرڈر دیا گیا ہے۔ ملک میں روزانہ چھ تا سات ہزار پی پی ای تیار ہورہے ہیں جب کہ اگلے ہفتے تک یہ تعداد روزانہ پندرہ ہزار تک پہنچ جانے کی امید ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوں تو تمام ملکوں کو پی پی ای کی کمی کا سامنا ہے لیکن اس سب سے ضروری ہتھیار کے بغیر کورونا وائرس سے جنگ جیتنا ممکن نہیں ہوگا۔ لہذا میدان جنگ کے سب سے اہم سپاہیوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مصدقہ تعداد 1750اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 پہنچ گئی ہے۔

Share this:
Social Media
Previous Post سوشل میڈیا کے ’’بليک ہول‘‘ میں گرنے سے بچيں
Next Post ایسا لگتا ہے نئی زندگی ملی ہے، عادل رحمان آفریدی
Adil Rehman Afridi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.