geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سودے بازی نہیں کریں گے، وفاق سے صوبوں کے حقوق چھین کر لیں گے: بلاول بھٹو

June 21, 2021 0 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی حقو ق پر سودے بازی نہیں کریں گے اور صوبوں کے حقوق وفاق سے چھین کر لیں گے۔

سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا جارہا ہے، ہم ایسا پاکستان بنائیں جہاں روٹی کپڑا اور مکان ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ناصرف سندھ بلکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھائی، ہر ضلع میں جا کر عوام کو بتائیں گےکہ کس طرح ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، آپ کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، آپ کے وسائل نہیں دیے جا رہے، این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جارہا ہے، این ایف سی ایوارڈ نا دے کر ظلم کیا جا رہا ہے لیکن کب تک ظلم برداشت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں ہمارے لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، ہم نے اپنے دور میں کسی سے نوکری نہیں چھینی، کراچی اسٹیل مل کے 10 ہزار خاندانوں کو بےروزگاری کا سامنا کرنا پڑے گا، سندھ پبلک سروس کمیشن بند پڑا ہے، باقی صوبوں میں چل رہا ہے، سندھ کے حق روزگار پر حملے ہورہے ہیں، وعدہ کیا گیا کہ بجٹ میں ایک کھرب روپے کراچی کو ملیں گے، مجھے کہیں ایک کھرب کراچی کے لیے نظر نہیں آئے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے لوگ مانیں یا نہ مانیں صوبہ سندھ میں کام ہوا ہے، صوبے میں ایسا کام ہوا جو بزدار اور عمران خان نہیں کر سکتے، آئینی حق اور شیئر دیا جاتا تو اور بہتر کام کرتے، ہم جی ڈی پی میں دیگر صوبوں سے آگے ہیں، ہم چاہتے ہیں کامیابی کا اثر کاغذ کے بجائے عام آدمی کی زندگی میں نظر آئے، غربت سے انکار نہیں کر سکتے لیکن سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں غربت میں کمی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خان صاحب کی طرح معاشی ترقی کے نعرے نہیں لگائے، سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر تھر میں معاشی انقلاب لائے ہیں، 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو زیادہ ذمہ داری دی گئی لیکن این ایف سی نہیں دیا گیا، ہم یہ طعنہ برداشت نہیں کریں گے کہ گورننس کا مسئلہ ہے، جب تک آپ حقوق نہیں دیں گے تو گورننس کا مسئلہ رہے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، آئینی حقو ق پر سودے بازی نہیں کریں گے، صوبوں کے حقوق وفاق سے چھین کر لیں گے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post امریکا کو انخلا سے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہو گا: عمران خان
Next Post پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ انتقال کر گئے
Usman Khan Kakar

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر ’86 47‘، ٹرمپ کو خطرہ یا سیاسی پیغام؟ تحقیقات شروع

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.