geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پلازما تھراپی ٹرائلز ۔۔۔۔ احتیاط کی ضرورت

April 11, 2020April 11, 2020 0 1 min read
Plasma Therapy
Share this:

Plasma Therapy

تحریر : ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

پلازما انسانی خون کا وہ حصہ ہوتا ہے جس میں سرخ خلیے نکال دئیے جاتے ہیں اور بقیہ سفید خلیے اور کیمیاوی مادے موجود رہتے ہیں پلازما خون کا ایک شفاف حصہ ہوتا ہے جو خونی خلیے کو علیحدہ کرنے پر حاصل ہوتا ہے پلازما میں اینٹی باڈیز اور دیگر پروٹین شامل ہوتے ہیں اینٹی باڈیز کے حامل پلازما سے مریض کو مرض سے لڑنے کیلئے مدافعت فراہم ہوتی ہے
اس عمل کیلئے ایک وسیع کتھیرٹر ٹیوب کو جسم سے منسلک کیا جاتا ہے جسے ڈبل لومین لائن پکارا جاتا ہے اس عمل کو کئی گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے عطیہ دینے والے شخص کے جسم سے افیئرس نامی عمل سے تقریبا 400 ملی لیٹر پلازما حاصل کیا جاتا ہے عطیہ شدہ خون سے پلازما الگ کر کے خون کے سرخ خلیے عطیہ کرنے والے جسم کو لوٹا دئیے جاتے ہیں
دنیا بھر میں کرونا وباء کے خطرناک حد تک پھیلاو اور اس کے سامنے کوئی بھی طریقہِ علاج گارگر ثابت نہ ہونے پر سیٹارائیڈ اینٹی وائرس و اینٹی ملیریا ادویات کے بعد ماہرین طب و سائنیسدانوں نے پلازما تھراپی کے کلینکل ٹرائلز شروع کر دئیے ہیں پلازما تھراپی طریقہ علاج 1980 سے وجود رکھتا ہے اور یہ طریقہِ علاج خسرے۔کن پیڑوں اور پولیو کے علاج کیلئے کامیابی سے استعمال میں لایا جا چکا ہے عالمی ادارہ صحت کےقوانین کے مطابق اس طریقہ علاج سے قبل کسی بھی ملک میں صحت کے اعلی ادارے خوراک و ادویات کی اتھارٹی سے اجازت درکار ہوتی ہے امریکہ چین کوریا و دیگر ممالک اپنی قومی ہیلتھ اتھارٹیز سے اجازت لینے کے بعد کلینکل ٹرائلز شروع کر چکے ہیں اور اس طریقہِ علاج سے کافی حد تک کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے بھی وزارت صحت حکومتِ پاکستان کی سفارش پر غوروفکر کے بعد کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے پلازماتھراپی کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت دی ہے ساتھ ہی 50 سے زائد کمپنیز کو عالمی ادارہ صحت کے فارمولہ کے مطابق ہینڈ سیناٹائزر بنانے کی اجازت دی ہے جبکہ ملکی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر کے پاکستان انجئیرنگ کونسل کی مبظوری کے بعد کلینیکل استعمال کی اجازت ہو گی ڈرگ ریگولیڑی اتھارٹی جو ملک پاکستان میں ادویات و خوراک کے معیار پر چیک اینڈ بیلنس رکھتی ہے اس کا ایک اچھا اقدام ہے جو کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے بہتر ثابت ہو گا۔

پاکستان میں پلازما تھراپی کے استعمال کی ٹیکنالوجی وجود تو رکھتی ہے لیکن صرف محدود جگہوں پر ہی دستیاب ہے اس لیئے پورے ملک میں وسیع پیمانے پر شاید ممکن نہ ہو سکے اس طریقہِ علاج میں خصوصی طور پر احتیاط کی ضرورت ہو گی کیونکہ یہ طریقہ علاج بھی سائیڈ افیکٹس سے خالی نہیں الرجی تھکاوٹ چکر قے آنا رے ایکشن اگرچہ عام سائیڈ افیکٹس ہیں جو ایک بار عمل رک جانے پر ختم ہو جاتے ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ پلازما عطیہ کرنے والے افراد کو اس سے آگاہی ہو تنفس اور دل کے مریضوں کو دیگر مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔

پلازما عطیہ کرنے والے افراد کے دیگر امراض کے کلینیکل ٹیسٹ بھی ضروری ہیں تاکہ ان کے جسم میں موجود دیگر امراض کی نشاندہی بھی ہو یہ نہ ہو کہ وہ اگلے مریض کو کرونا سے بچانے کے لیئے پلازما عطیہ کے ساتھ اپنے جسم میں موجود بیماری بھی منتقل کر دیں
اس لیئے ضروری ہے کہ تربیت یافتہ عملہ اور ماہرینِ طب کی نگرانی میں صرف ان مریضوں پر پلازما تھراپی کے کلینیکل ٹرائل کیے جائیں جن پر کسی قسم کی ادویات کام نہ کر رہی ہوں اور مریض صحت یاب نہ ہو رہے ہوں کیونکہ جب تک کرونا وائرس کی ویکسین دریافت نہیں ہوتی پلازما تھراپی ہی وہ آخری طریقہ علاج ہے جس کے ذریعے مریض کے جسم میں اینٹی باڈیز داخل کر کے وائرس پر قابو پا کر مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
Dr. Shujah Akhtar Awan

تحریر : ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

Share this:
Corona
Previous Post انسانی بے بسی
Next Post دیا جلائے رکھنا ہے
Sugar Mafia

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.