geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کے خلاف ممکنہ رد عمل میں احتیاط سے کام لیا جائے

February 17, 2019February 17, 2019 0 1 min read
Car Bomb Blast in Kashmir
Share this:

Car Bomb Blast in Kashmir

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے ایک ریٹائرڈ فوجی جنرل نے پلوامہ حملے کے رد عمل میں پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کے رد عمل میں احتیاط برتنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے مصالحت کی راہ اختیار کی جائے۔

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرچہ پاکستان کے خلاف کسی نہ کسی قسم کی فوجی کارروائی کے اس وقت امکانات کافی زیادہ ہیں تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ کشمیری تنازعے سے منسلک تمام فریقین سوچ بچار کے ساتھ اور مصالحت سے کام لیں۔

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا پاکستان کے ساتھ لگنے والے سرحدی علاقے کے قریب بھارتی فوج کی شمالی کمان اور اس علاقے میں انسداد دہشت گردی کے آپریشنز سنبھالتے تھے۔ یہ وہی جنرل ہیں، جنہوں نے لائن آف کنٹرول کے پاس اڑی کے علاقے میں ایک حملے میں انیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ستمبر سن 2016 میں پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے کا دعویی کیا تھا۔

کمانڈر ڈی ایس ہودا نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی جب بھارتی زیر انتظام کشمیر میں پلوامہ کے علاقے میں اسی ہفتے ہونے والے ایک حملے کے بعد روایتی حریف ممالک پاکستان اور بھارت کے مابین شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دونوں ممالک میں ذرائع ابلاغ پر ایسی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بھارت، پاکستان کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کر رہا ہے۔

ایک کشمیری لڑکے نے جمعرات چودہ فروری کو بارود سے لدی ایک وین بھارتی نیم فوجی دستوں کے ایک قافلے سے جا ٹکرائی۔ اس حملے میں اکتالیس فوجی ہلاک و درجنوں دیگر زخمی ہو گئے اور اسے کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والا اب تک کا سب سے خونریزا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نئی دہلی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے جبکہ اسلام آباد حکومت نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس سے ہفتے کے روز بات چیت کرتے ہوئے بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل ڈی ایس ہودا نے کہا، کشمیر میں حالات دیکھتے ہوئے مجھے اس دھماکے پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔ ان کے بقول وہ امید کرتے ہیں کہ اس حملے کے بعد گہری سوچ بچار کے ساتھ تمام حقائق کا جائزہ لیا جائے اور اس پر غور کیا جائے کہ کشمیر کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی زیر اتظام کشمیر میں عوامی سطح پر کافی مقبول ایک علیحدگی پسند رہنما کی سن 2016 ہلاکت کے بعد جب عوام میں خاصی برہمی پائی جاتی تھی، اس وقت کمانڈر ڈی ایس ہودا نے تمام فریقین پر زور دیا تھا کہ تصادم کی راہ سے ہٹ کر اس مسئلے کا سیاسی سطح پر حل تلاش کیا جائے۔ یہ کسی اعلی سطحی فوجی کمانڈر کی جانب سے ایک انتہائی غیر معمولی بیان تھا۔ بعد ازاں اڑی میں علیحدگی پسندوں کے حملے کے بعد ہودا نے ہی اس آپریشن کی نگرانی کی تھی، جس میں نئی دہلی حکومت دعوی کرتی ہے کہ پاکستان میں داخل ہو کر سرجیکل اسٹرئیکس کی گئیں جبکہ اسلام آباد حکومت ایسے دعوے مسترد کرتی ہے۔

Share this:
Imran Khan – Mohammed Bin Salman
Previous Post سعودیہ مہمان زندہ باد
Next Post چند روز ایران میں (قسط نمبر١)
Iran

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.