geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسپین چار لاکھ برطانوی شہریوں کو رہائشی پرمٹ جاری کر دے گا

March 2, 2019 1 1 min read
Spain
Share this:

Spain

اسپین (جیوڈیسک) ہسپانوی حکومت ’ہارڈ بریگزٹ‘ کی صورت میں اسپین میں مقیم تقریباﹰ چار لاکھ برطانوی باشندوں کو مستقل رہائش کے باقاعدہ اجازت نامے جاری کر دے گی۔ میڈرڈ حکومت آج ہی بریگزٹ سے متعلق اپنی پالیسی کا اعلان کرنے والی ہے۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے جمعہ یکم مارچ کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق ہسپانوی روزنامے ’ایل پائس‘ نے آج اپنے آن لائن ایڈیشن میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ اسپین اپنی پوری کوشش کر رہا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کے لیے ہر حوالے سے تیار رہے۔

برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ سے متعلق ایک باقاعدہ معاہدہ طے تو کر لیا تھا لیکن لندن میں ملکی پارلیمان نے ابھی تک اس معاہدے کی منظوری نہیں دی۔ دوسری طرف اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ برطانیہ اپنے اب تک کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق 29 مارچ تک یورپی یونین سے نکل جائے گا۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے لیے بریگزٹ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے لیکن اگر لندن کو یونین کے ساتھ کسی ڈیل کے بغیر ہی بریگزٹ پلان پر عمل کرنا پڑا، تو اس کے لیے ماہرین ’ہارڈ بریگزٹ‘ کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں۔

ہسپانوی اخبار ’ایل پائس‘ کے مطابق میڈرڈ حکومت نے اپنی سیاسی تیاریوں میں یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر برطانیہ کا یونین سے اخراج ’ہارڈ بریگزٹ‘ ہوا، تو اسپین اپنے ہاں مقیم تقریباﹰ چار لاکھ برطانوی شہریوں کو ملک میں مستقل رہائش کے سرکاری پرمٹ جاری کر دے گا۔

موبائل فون سروسز فراہم کرنے والے دنیا کے اس دوسرے بڑے ادارے کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ برطانیہ کو الوداع کہہ دینا خارج از امکان نہیں ہے اور ممکنہ طور پر یہ ادارہ اپنے ہیڈکوارٹرز جرمن شہر ڈسلڈورف میں منتقل کر دے گا۔ جرمن علاقے رائن لینڈ میں ووڈافون کے نئے کیمپس میں پانچ ہزار ملازمین کی گنجائش ہے۔ پھر یہ بھی ہے کہ جرمنی اس ادارے کی سب سے بڑی منڈی بھی ہے۔

روئٹرز کے مطابق میڈرڈ حکومت بریگزٹ سے متعلق اپنے پالیسی پلان کی تفصیلات آج ہی یکم مارچ کو جاری کرنے والی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ’ہارڈ بریگزٹ‘ کی صورت میں اس فیصلے کا اطلاق جس طرح اسپین میں مقیم لاکھوں برطانوی باشندوں پر ہو گا، اسی طرح میڈرڈ کی خواہش ہو گی کہ لندن حکومت بھی ان ہزارہا ہسپانوی شہریوں کو برطانیہ میں رہائش کے پرمٹ جاری کرے، جو وہاں رہتے اور کام کرتے ہیں۔

روزنامہ ’ایل پائس‘ کے مطابق اس منصوبے کا اطلاق جبرالٹر پر بھی ہو گا۔ میڈرڈ حکومت کی طرف سے اس پالیسی کے اعلان کے بعد اس کی تفصیلات فوراﹰ ہی منظوری کے لیے ملکی پارلیمان کو بھجوا دی جائیں گی۔ اس عمل میں زیادہ تاخیر اس لیے نہیں کی جائے گی کہ اسپین میں قبل از وقت ہونے والے اگلے عام انتخابات کے پیش نظر جلد ہی ملکی پارلیمان تحلیل کر دی جائے گی۔

ہسپانوی حکومت نے گزشتہ ماہ عوامی شعبے میں تقریباﹰ ساڑھے سترہ سو نئے ملازمین کی بھرتی کا حکم بھی جاری کر دیا تھا۔ یہ وہ اضافی سرکاری اہلکار ہوں گے، جن کی میڈرڈ حکومت کو بریگزٹ کے بعد خاص طور پر اپنی زمینی اور سمندری سرحدوں کی نگرانی اور کسٹمز کنٹرول کے شعبوں میں ضرورت پڑے گی۔

Share this:
Sushma Swaraj
Previous Post بھارت کی ’او آئی سی‘ اجلاس میں شرکت، ایک بڑی سفارتی کامیابی
Next Post عمران خان کے لیے ’نوبل انعام‘ کا ہیش ٹیگ
Imran Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.