geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کی ’او آئی سی‘ اجلاس میں شرکت، ایک بڑی سفارتی کامیابی

March 2, 2019 3 1 min read
Sushma Swaraj
Share this:

Sushma Swaraj

ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی میں جاری ستاون اسلامی ملکوں کی نمائندہ تنظیم ’او آئی سی‘ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی مخالفت اور بائیکاٹ کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کو بھارت کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

متحد ہ عرب امارات کے زیر اہتمام منعقدہ ’آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن‘ کے دو روزہ اجلاس میں ’اعزازی مہمان‘ کے طور پرتقریر کرکے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جہاں ایک نئی تاریخ رقم کردی وہیں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس اجلاس کا ’اصولی بنیاد‘ پر بائیکاٹ کیا۔

پلوامہ واقعہ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ ناخوشگوار واقعات کے پس منظر میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کا نام لیے بغیر دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’ دہشت گردی کا دائرہ بڑھا ہے ، یہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے ، دہشت گردی کو پناہ دینے اور انہیں مالی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کسی خاص مذہب کے خلاف لڑائی نہیں ہے۔‘‘

آج بروز جمعہ یکم مارچ کو بھارتی وزیر خارجہ نے ’او آئی سی‘ میں بھارت کو اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی اجازت دینے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دنیا کی ایک چوتھائی آبادی کی نمائندگی کرنے والی تنظیم میں شرکت کرنا بھارت کے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا ’’ وہ اس ملک کی نمائندہ ہیں جو علم کا مرکز رہا ہے،امن کا پیامبر رہا ہے، اعتقاد اور روایات کا وسیلہ رہا ہے، بہت سارے مذاہب کا مسکن رہا ہے اور دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے ۔ بھارت میں ہر مذہب کے لوگ رہتے ہیں اور وہاں تمام مذاہب اور ثقافتوں کا احترام کیا جاتا ہے۔‘‘

او آئی سی کی پچاس سالہ تاریخ میں بھارت کی شرکت اس لحاظ سے کافی اہمیت کی حامل ہے کہ اس تنظیم نے اپنے اجلاس میں بھارت کا ہمیشہ بائیکاٹ کیا جب کہ دو تین ملکوں کو چھوڑ کر دنیا میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی بھارت میں رہتی ہے تاہم اس تنظیم کی رکنیت تو درکنار اسے مبصر کا درجہ تک نہیں دیا گیا۔ بھارت کا الزام ہے کہ او آئی سی کے بانی ملکوں میں سے ایک پاکستان اس کی راہ میں ہمیشہ حائل رہا ہے ۔گذشتہ برس بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت کو مبصر کا درجہ دلانے کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوسکیں البتہ اس مرتبہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پہل پر بھارت کو نہ صرف دعوت ملی بلکہ بھارتی وزیر خارجہ نے اعزازی مہمان کے طورپر خطاب کیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کی نہ صرف بڑی سفارتی کامیابی ہے بلکہ اس پیش رفت کے دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ معروف دانشور اور مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اخترالواسع نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا ’’او آئی سی نے پہلی مرتبہ اس بات کا ثبو ت دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہے ۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک بھارت کو اب تک جس طرح نظر انداز کیا جارہا تھا وہ انتہائی افسوس ناک فیصلہ تھا۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ او آئی سی نے بھارت کی حیثیت کو تسلیم کیا ہے۔‘‘ اس سوال کے جواب میں کہ وہ اسے بھارت کی کتنی بڑی سفارتی کامیابی سمجھتے ہیں پروفیسر اخترالواسع کا کہنا تھا ’’یہ بھارت کی سفارتی کامیابی تو ہے ہی۔ لیکن اس کے لیے او آئی سی کے رکن ملکوں کی فہم و فراست کی بھی دا د دینی چاہیے۔‘‘

یہاں یہ ذکر دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمدکے مبینہ ٹھکانے پر بھارتی فضائیہ کے حملہ کی او آئی سی نے مذمت کی تھی لیکن آج یکم مارچ کوبھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسی پلیٹ فارم سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’بھارت کی لڑائی کسی ملک سے نہیں بلکہ دہشت گردی سے ہے اور بھارت ایک ذمہ دار ملک ہے۔‘‘ مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع کے خیال میں’’ وزیر خارجہ نے جو تقریر کی ہے وہ صرف بھارت کی تشویش نہیں بلکہ ساری دنیا کی تشویش ہے۔ ‘‘

خیال رہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے بھارت کا دعوت نامہ واپس لینے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ بصورت دیگر پاکستان، اجلاس میں شرکت کرنے کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور ہوگا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج پاکستانی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں سشما سوراج کی شرکت ان کی سمجھ سے بالا تر اور یہ تنظیم کے اصولوں کے خلاف ہے۔

تجزیہ کارو ں کا کہنا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کی شرکت صرف سفارتی کامیابی ہی نہیں بلکہ مشرق وسطی کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا مظہر بھی ہے۔مودی باہم مخالف ملکوں کے ساتھ دوستی قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ خواہ سعودی عرب ہو یا ایران، متحدہ عرب امارات ، قطر، مصر اور ترکی یا پھر اسرائیل بھارتی وزیر اعظم سب کے ساتھ یکساں دوستانہ تعلق قائم کرکے عالمی سیاست میں بھارت کو ایک نیا مقام دے رہے ہیں اور اب او آئی سی میں بھارت کی موجودگی کی وجہ سے کشمیر کے متعلق منظور ہونے والے قراردادوں میں بھی نمایا ں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

Share this:
Dr. Arif Alvi - Tayyip Erdoğan
Previous Post ہم پاکستان کی بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں: صدر ایردوان کا صدر علوی کو ٹیلیفون
Next Post اسپین چار لاکھ برطانوی شہریوں کو رہائشی پرمٹ جاری کر دے گا
Spain

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.