geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک محمد عظیم، عمران خان کا وفادار سپاہی

March 2, 2019 0 1 min read
Malik Azeem with Imran Khan
Share this:

Malik Azeem with Imran Khan

تحریر : لقمان اسد

سیاست اور پھر پاکستانی سیاست میں اپنے آپ کو منوانا گویا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے 22برس مسلسل جدوجہد کے بعد آج عمران خان ملک کے سب سے بڑے عہدے پر متمکن ہیں ایک بات طے ہے کہ انسان اگر اپنے رویئے مثبت رکھے ،انتھک محنت کرے اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل بھروسہ اور یقین رکھے تو ذات باری تعالیٰ محنتوں کا ثمر ضرور عطا کرتی ہے بہت سارے لوگ لیکن عمران خان کی ان بڑی کامیابیوں کے پیچھے چھپی اس داستان وفا سے شاید واقف نہ ہوں کہ ایک آدمی جب عملی جدوجہد کا آغاز کرتا ہے تو اس وقت وہ اکیلا ہی سب کچھ ٹھان لیتا ہے مگر پھر آگے جاکر اسے چند ایسے وفا شعار باصلاحیت اور مخلص دوستوں کا ساتھ میسر آتا ہے جو اس کی کامیابیوں کے زینے طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

عمران خان کے ایک ایسے ہی جانثار کا نام ملک محمد عظیم ہے یہ2007کی بات ہے جب دور دور تک تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کا کوئی امکان اور شائبہ تک نہ تھا تب اس کڑے اور مشکل وقت میں ملک عظیم نے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کیا ”جانثار ونگ ”کے نام سے وجود میں آنے والی پاکستان تحریک انصاف کی ایک ذیلی تنظیم کے وہ ضلع راولپنڈی کے صدر منتخب ہوئے اور پھر انہوں نے اپنے قائد عمران خان اور تحریک انصاف کے مشن کی تکمیل کیلئے انتھک جدوجہد کا آغاز کیا ملک میں کہیں بھی ،کسی شہر میں جلسہ ہوا یا کوئی بھی تقریب اپنے قائد عمران خان کے ہمیشہ شانہ بشانہ وہ حفاظتی حصار کی شکل میں نظر آئے۔

پانامہ سکینڈل منظر عام پر آیا تو وہ سخت سردی ہو یا کڑی دھوپ روزانہ کی بنیاد پرعدالت عظمیٰ میں عمران خان کے ساتھ ہوتے ضلع راولپنڈی جو ن لیگ کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا اگر یوں کہیئے تو بے جا نہ ہوگا کہ راولپنڈی پر ن لیگ کا مکمل قبضہ تھا تو ن لیگ کے اس مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ میں پہلی دراڑ ڈالنے والے پہلے شخص ملک عظیم تھے 2014کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اپنی آبائی یونین کونسل سے چیئرمین کا لیکشن لڑا 2600ووٹ لیکر مد مقابل کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

عرصہ تین سال سے ملک عظیم پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہیں پورے راولپنڈی ڈویژن میں یونین کونسلز اور وارڈز کی سطح پر یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کرکے راولپنڈی کو تحریک انصاف کا قلعہ بنا دیا ہے کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ملک عظیم کا شمار یقینا پاکستان تحریک انصاف کے چوٹی کے ان چند گنے چنے متحرک نوجوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے روایتی سیاسی کلچر کو بدل کر رکھ دیا اور تحریک انصاف کو عام آدمی میں مقبول کرنے میں اہم رول پلے کیا ملک عظیم دن رات نوجوانوں اور عام طبقہ کے مسائل حل کرنے میں دل جمعی کے ساتھ سرگرداں رہتے ہیں۔

تحریک انصاف کی قیادت کی نظر اندازی ہے قیادت نے ابھی تک انہیںاقتدار میں بااختیار انتظامی عہدہ نہیں سونپا ان سطور کی وساطت سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے گزارش کرنا مقصود ہے کہ ملک عظیم جیسے باصلاھیت ،وفادار ،مخلص اور محنتی کارکن کو اہم حکومتی عہدہ پر تفویض کیا جائے تاکہ وہ تحریک انصاف کے نوجوان کارکنان کی امنگوں پر پورا اتر سکیں
اقتدار کے دن بہت کم ہوتے ہیں یعنی جب کسی سیاسی جماعت کو اقتدار میسر آتا ہے تو وہ عرصہ اقتدار چاہے جتنا طویل ہو بہت جلد گزر جاتا ہے اور آنے والے مشکل اور کڑے وقت میں سیاسی جماعتوں کو انہی وفادار ورکروں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
Luqman Asad

تحریر : لقمان اسد

Share this:
Ear
Previous Post کان قدرت الہی کی انمول نعمت
Next Post پاکستان کا جذبہ خیر سگالی
Abhi Anand

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.