geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کا جذبہ خیر سگالی

March 2, 2019 1 1 min read
Abhi Anand
Share this:

Abhi Anand

تحریر : جاوید چوہدری

عمران خان نے ابی نندن کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے دو اہم باتیں کی تھیں پہلی یہ کہ انڈیا کو پاکستان کے بارے میں مس کیلکولیشنز نہیں کرنی چاہئیں دوسری یہ کہ اگر حالات اس نہج پر گئے تو ہم بہادر شاہ ظفر نہیں بلکہ ٹیپو سلطان بنیں گے یعنی زندگی پر موت کو ترجیح دینگے مگر بھارت یاد رکھے کہ ہم اپنے اس فوجی جوان سپاہی مقبول حسین کو ہر گز نہیں بولے جسے ہندوستان نے 1965 کی جنگ میں گرفتار کیا۔ لیکن ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کو خبر تک نہ دی۔ بلکہ شدید تشدد کیا اس کی زبان بھی کاٹ دی۔

پھر 45 سال بعد نیم مردہ حالت میں لاوارثوں کی طرح چھوڑ دیااور اب ہندوستان اپنے دہشتگرد کلبھوشن اور ابھے نندن کو بھی پاکستانی قید میں ایک نظر دیکھ لے کیونکہ ہم انسانیت دشمن نہیں ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم انسانوں کا قاتل مودی اور اسکے پیروکار بلخصوص ہندوستان کی نئی جنریشن نے جنگ کو صرف بالی وڈ کی فلموں میں دیکھاہے جو ہدا یت کار کے کہنے پر شروع اور پھر ختم ہوجاتی ہے جبکہ ہم نے اور ہماری جنریشن نے تو اپنی آنکھوں سے پاک افواج کو ان دیکھے دشمن سے لڑتے دیکھا اور کئی سالوں سے ہم حالت جنگ میں ہیں اس جنگ میں ہزاروں فوجی اور سولین جام شہادت نوش کرجکے اور کتنے لوگ اپنے زخموں کے نشانوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اب جبکہ انڈین جنریشن نے اصل بم گولے چلتے دیکھے تو پتہ چلا جنگ کیا چیز ہے جنگ صرف اور صرف تباہی کی علامت کے سوا کچھ نہیں دونوں طرف کی تباہی جانوں اور مال ہر چیز تباہ ہو جاتی ہے اور ملک برسوں پیچھے چلے جاتے ہیں قوم تباہ حال ہوجاتی ہے نسلیں محتاج ہوجاتی ہیں۔

ہندوستان سمیت جنگ کے شوقین اگر جنگ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ملک کے اندر ایسی جنگ لڑیں جو کرپشن کے خلاف ہو غربت کے خلاف ہو عدل و انصاف کی فراہمی کے لیے ہو تعلیم اور صحت کے میدان میں بہتری کے لیے لڑی جائے اور بہت سے ایسے میدان ہیں جن میں ملک اور قوم کی فلاح کی خاطر جنگ لڑی جاسکتی ہے اور ایسی جنگیں تمام ممالک کے لیے سود مند ثابت ہوسکتی ہیں اب وہ وقت نہیں ہے کہ جنگیں تلواروں اور بندوقوں کی طاقت سے لڑی جائے اب میزائل ٹیکنالوجی کا دور ہے وڈیو گیم اسٹائل میں جنگ لڑی جاتی ہے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے بٹنوں کے ساتھ گھنٹوں میں ملک کے شہر در شہر اور اسکے رہنے والے لوگ ملیا میٹ ہوجاتے ہیں تمام ممالک کو اس بات کا شدت سے احساس بھی ہے لیکن کچھ شدت پسند اور جنونی بلکہ سیدھے لفظوں میں پاگل اور فاطر العقل عناصرہوتے ہیں جو ملک اور قوم کو جنگ کی بھٹی میں جھونک دیتے ہیں پھر وہ بچی کچھی نسل کے ذہنوں میں ساری زندگی ایک ناسور کی طرح رستا رہتا ہے۔

اب بھی وقت ہے کہ تمام اقوام عالم کو مل کر اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگااور ہتھیاروں کی تجارت سے ہٹ کرزریعہ آمدن کے دوسرے زرائع تلاش کرنے ہونگے کیونکہ ہتھیار ہمیشہ دشمن ہوتے ہیں رکھنے والوں کے بھی چلانے والوں کے بھی اور بیچنے والوں کے بھی اس لیے جنگ سے نفرت کرتے ہوئے ہمیں امن اور پیار سے رہنا ہوگا جبکہ چند میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا نے پاکستان پر میزئیل سٹرائیکس کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا جس کا حوالہ عمران خان نے اپنی تقریر میں بھی دیا اور بھارت نے حملے کے لیے پاکستان میں کل 9 جگہوں کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں سے شائد ایک یا دو جگہ پر سٹرائیک کرنی تھیں پاکستانی ائر فورس کی تازہ پرفارمنس کے بعد جہازوں کا حملہ انڈین ائر فورس نے ناممکن قرار دے دیا تھا۔

اس خفیہ اجلاس کی تمام تر تفصیلات پاکستان کے حساس اداروں نے اسی وقت حاصل کر لیں تھیں جس کے بعد پاکستان نے بھی انڈیا کے اندر 12 جگہوں کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا یہ کرنے کے بعد ایک ” بڑے ملک ” کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کسی صورت جوابی حملہ کرنے سے نہیں رکے گا اور ساتھ میں ان 12 جگہوں کی نشاندہی بھی کر دی گئی جن کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ” بڑے ملک” نے فوری طور پر انڈیا کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہ پاکستان لازم جواب دے گا جس کے بعد دونوں ممالک کے پاس سوائے نیوکلئر جنگ کے اور کوئی آپشن نہیں بچے گااور اس ممکنہ نیوکلیئر جنگ سے آدھی سے زیادہ دنیا نے متاثر ہونا تھا جس قسم کے ایٹمی ہتھیار دونوں ممالک کے پاس ہیں تب انڈیا کو اپنا حملہ روکنا پڑاورنہ نقصان دونوں ممالک کی عوام کا ہوتا اور مودی جیسے سیاستدان ملک سے ایسے غائب ہوجاتے جیسے گدھے کے سر سے سینگ غائب ہوتے ہیں اب بھارتی عوام کو بھی سمجھنا ہوگا کہ غربت کی دلدل میں دھکیلنے والے انکے مکار حکمران انہیں اب موت کی وادی میں بھی دھکیلنا چا رہے ہیں۔

پاکستان دوستی کا ہاتھ بڑھا کر دونوں ملکوں سے غربت کے اندھیرے ختم کرنا چاہتا ہے اسی لیے تو وزیراعظم عمران خان نے متعدد بار کہا کہ بھارت اگر دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے ایک قدم آگے بڑھاتا ہے تو ہم دو قدم آگے بڑھیں گے مگر بدقسمتی سے بدامنی کے زریعے الیکشن جیتنے کے خواہش مندمکار مودی جیسے نام نہاد سیاسی رہنما بھارت میں امن نہیں چاہتے مگر بھارتی عوام نے پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی تحت نندن کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ہے کہ اب بھارتی بھی پاکستان کے ساتھ قدم ملا کر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب رقم کرینگے۔
Choudhry Javed

تحریر : جاوید چوہدری

Share this:
Malik Azeem with Imran Khan
Previous Post ملک محمد عظیم، عمران خان کا وفادار سپاہی
Next Post تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔ محمد صدیق مدنی
Govt Ps Salahuddin Chaman

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.