geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاک بھارت غیر اعلانیہ جنگ اور منافع بخش قومی اداروں کی فروخت

March 9, 2019 0 1 min read
Pak India War
Share this:

Pak India War

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

تعجب کی بات ہے کہ پاک بھارت غیر اعلانیہ جنگ کے ٹینشن کے ماحول میں پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن روایتی سیاست کررہی ہیں، حالانکہ یہ وقت متحد ہونے اور دُشمن کو اپنے اتحاد سے خوف دِلانے کا ہے۔ کم از کم ابھی تو حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیچ پر ہونا چاہئے تھا۔ مگر چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے، حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات اور مسائل کو ایوانوں میں لا کر چیخ چلا رہے ہیں، جس کا فائدہ دُشمن کو ہو گا۔

جبکہ حکومت ہے کہ یہ جنگی جنون میں مبتلا دُشمن بھارت کی طرف سے سرحدوں پر ٹینشن ہونے کے باوجود بھی منافع بخش قومی اداروں کی فروخت کا منصوبہ بنارہی ہے،وزیراعظم عمران خان اپنے پیش رو نوازشریف ، آصف علی زرادی اور پرویزمشرف کی حکومتوں سے آج تک قرضوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی قوم کو قرضوں سے نجات دِلانے کے لئے ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلے مرحلے میں ایس ایم ای بینک ، فرسٹ وومن بینک، بلوکی پاور پلانٹ ، حویلی بہادر پاور پلانٹ ، مری پٹرولیم، جناح کنونشن سینٹر، لاکھڑاکول مائنز اورسروسز انٹرنیشنل ہوٹل سمیت8 قومی ادارے جبکہ دوسرے مرحلے میں یعنی کہ 5سال میں 49منافع بخش ادارے اسٹیٹ لائف ، اوجی ڈی سی ایل، پاورکمپنیاں ،پی این ایس سی ، پورٹ قاسم، کے پی ٹی( کراچی پورٹ ٹرسٹ جیسا منافع بخش وہ ادارے جو صدیوں سے اپنے قیام سے آج تک خسارے میں کبھی نہیں گیا ہے۔ موجود حکومت نے اِسے بھی خسارے کا ادارہ ظاہر کرکے اِسے بھی نج کاری کی بھینٹ چڑھانے کا پروگرام بنا لیا ہے) شامل ہیں۔

یہاں یہ امر یقینا قابل توجہ اور غور طلب ضرور ہے کہ کس طرح وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت میں کے پی ٹی جیسے منافع بخش قومی اداروں کی نج کاری کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ اِنہیں اِس ادارے کی نج کاری کے فیصلے پر لازمی نظر ثانی کرنی چاہئے جبکہ سیاسی بنیادوں پر تقرریوں کے باعث ازل سے ہی خسارے میں چلنے والے قومی اداروں اسٹیل ملز ، پی آئی اے، سی اے اے، ریلویز سمیت 15اداروں کو خود پالنے کا ادارہ رکھتے ہیں۔ حالانکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جو ادارے خسارے والے ہیں۔ حکومت پہلے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے۔ اِنہیں خسارے سے نکالنے کی کوشش کرے۔ اگر یہ پھر بھی خسارے میں ہی رہیں۔ تو پھر بیشک، حکومت اِن کی نج کاری کرے ۔مگر افسوس کی بات ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان اپنی نئی منظق لے کر چل رہے ہیں ۔نواز شریف ، آصف علی زرداری اور پرویز مشرف کی حکومتوں میں لیئے گئے قرضوں کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی قوم کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دِلانے کے لئے اوجی ڈی سی ایل ، پورٹ قاسم اور کے پی ٹی جیسے منافع بخش اداروں کو ہی فروخت کرکے آخر کیا چاہتے ہیں؟ منافع بخش اداروں کی نج کاری کے بعد اِن کے ملازمین کا کیا ہوگا؟کیا اداروں کی نج کاری سے مُلک میںبے روزگاری میں اضاضہ نہیںہوگا؟ وزیراعظم نے تو کروڑوں کو روزگادینے کا وعدہ کیا ہے۔!!

بہر کیف ،بھارت میں جاری انتخابات کے دوران پلوامہ حملہ سمیت دیگر پرتشدد واقعات تو محض ایک بہانہ ہیں ، اصل بات یہ ہے کہ بھارت کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا جواز چاہئے تھا ، جو پلوامہ حملے کی بھارتی ڈرامہ بازی کے بعد اِس کے ہاتھ لگ گیا ، جس کو بنیاد بنا کر دہشت گردِ اعظم بھارتی وزیراعظم نرریندر مودی کے اشارے پر رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی سرحدی حدو دکی خلاف ورزی کی اور دراندازی کرنے کے بعداپنا پے لوڈگرا کر بھاگ گئے ۔جس کے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتیوں کو دن کی روشنی میں اِن کے وطن میں گُھس کر جو سبق سیکھایا ہے۔ اِسے بھارتی تاقیامت یاد رکھیں گے ، جب بھی بھارتیوں میں جنگ کی تاریخ دُہرائی جائے گی۔

سارے بھارتی ہاتھ لگا کر روئیں گے، اِس سے اِنکار نہیں ہے کہ پاکستان کی افواج کی جنگی صلاحتیں پیشہ وارانہ ہیں ، جو جذبہ جہاد اور جذبہ شہادت سے سرشاراور بہرامند ہیں، مگر پھر بھی خطے کا بھارت جیسا کوئی پڑوسی مُلک یہ سمجھے کہ یہ طاقت میں زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پر جنگی سبقت لے جائے گا ؛تو یہ اِس کی کم خیالی ہے۔ کسی بھی بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان چاہے، تو بھارت کو چند گھنٹوں میں صفحہ ہستی سے مٹاسکتاہے۔ مگر پھر بھی پاکستان کی امن پسندی ہے کہ یہ بھارت کو قائم دیکھنا چاہتا ہے۔ اَب اِس پر پھر بھی بھارت اِسے پاکستان کی کمزروی سمجھے تو یہ اِس کا پاگل پن ہے۔

بظاہرغیر اعلانیہ پاک بھارت جاری جنگ میں پاکستان کے بروقت اور درست فیصلوں سے جزوقتی طور پر جنگ ٹل تو گئی ہے۔ مگر بھارتی ہٹ دھرمی کم نہیں ہوئی ہے، کیوں کے بھارت کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا امریکا ٹاسک ملا ہوا ہے۔ بھارت کے ساتھ اسرائیل اور درپرہ امریکا بھی شامل ہیں ، جس کی چال ہے کہ بس کسی بھی طرح سے بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کردے ،پھر باقی کا کام وہ سنبھال لے گا، بیشک ، افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعدافغانستان میں نمایاں تبدیلیاں تو آئیں گی ۔ تو وہیں پاکستان بھی حالتِ جنگ سے نکل جا ئے گا، اقتصادی اور معاشی اعتبار سے اپنے تابناک مستقبل کے لئے کوششیں تیز کردے گا ۔جو امریکا کبھی نہیں چاہتاہے۔ کہ پاکستان کسی بھی حوالے سے معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم ہو اور معاشی بحرانوں سے نکل کر اپنے پیروں پر کھڑا ہو، اِسی لئے پاک چین راہداری منصوبہ امریکا اور اِس کے حوارویوں بھارت اور اسرائیل کی آنکھ میں کھٹک رہاہے ، جنہیں لگ پتہ گیاہے کہ پاک چین راہداری منصوبہ اور پاکستانی سمندری حدود میں تیل کی تلاش کا کام تکمیل کو پہنچ کر کامیابیوں سے ہمکنار ہوگیاجیسا کہ تیزی سے کامیابی کے منازل طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہاہے۔ تو پاکستان اقتصادی و معاشی حوالوں سمیت پیٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں خطے کا کامیاب ترین مُلک بن جائے گا اور امریکی تسلط سے آزاد ہوکر اپنے فیصلے خود کرے گا ۔یہی وہ خدشتہ ہے جو امریکا کوکھٹک رہاہے۔

یہی وجہ ہے کہ امریکا بھارت کو درپردہ پاکستان سے جنگ پر اُکسارہاہے، بھارت کی جانب سے جارحیت کے خطرات موجود ہیں، جنگ ٹلی نہیںہے ، خطرہ موجود ہے، مشکل وقت ختم نہیں ہوا ہے ،کشیدگی میں کمی کا آغاز تو ہوگیاہے، مگر بھارتی جارحیت متوقعہ ہے،دُشمن کا دندان شکست جواب دینے کے لئے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے، اگرچہ، وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت کے بروقت فیصلے سے دنیا میں پاکستان کی امن پسندی کا مورال بلند ہوا ہے ، پاکستان کی امن پسندی کی حکمتِ عملی نے بھارت کو بتادیاہے کہ کسی بھی سمت سے بھارتی جارحیت کا کئی گنا زیادہ قوت سے جواب دیا جائے گا۔مگر افسوس ہے کہ ہمارے ایوانوں میں حکومت اور اپوزیشن بی جمالو والی روایتی سیاست کرنے سے باز نہیں آرہی ہیں،نہ صرف یہ بلکہ سونے پہ سہاگہ کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کی جانب سے غیر اعلانیہ جنگی ماحول میںبھی منافع بخش قومی اداروں کی فروخت کے لئے اپنی دُکان کھولے بیٹھے ہیں۔(ختم شُد
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Education
Previous Post تعلیم کی اہمیت اور حکومتی بے بسی
Next Post بدلا کچھ بھی نہیں
Imran Khan Change

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.