geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تعلیم کی اہمیت اور حکومتی بے بسی

March 9, 2019 0 1 min read
Education
Share this:

Education

تحریر : شیرولی محسود

تعلیم ایک زیور ہے تعلیم ایک رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے تعلیم ایک روشن ستارہ ہے تعلیم ایک قیمتی اثاثہ ہے تعلیم ایک لازوال خزانہ ہے تعلیم انسانیت کی بنیاد ہے تعلیم ایک تیسری روحانی آنکھ ہے تعلیم ملک و قوم کی ترقی کا راز ہے تعلیم
اچھائی کی کنجی ہے۔ تعلیم حیوانیت سے نکال کرانسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیتی ہے تعلیم جہالت کی اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لیجاتی ہے تعلیم گمراہی سے بچنے اور ہدایت کا راستہ دیکھاتی ہے تعلیم ناکامی سے بچاکر کامیابی کی منزل دیکھاتی ہے تعلیم ایک ایسی قیمت سرمایہ ہے جس کی دنیاوی سازوسامان مقابلہ نہیں کرسکتی تعلیم بدی سے بچنے اور نیکی کرنے کی تلقین کرتی ہے تعلیم جنت کا راستہ بتلاتی ہے۔

انسانی ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے تعلیم سے ہی قلب وروح کو تازگی ملتی ہے تعلیم سے ہی فکر شعور کو آگاہی نصیب ہوتی ہے تعلیم ہی زندگی میں نکھار پیدا کرتی ہے تعلیم ہی انسان کو کامیابی کا راستہ دیکھاتی ہے تعلیم والدین کی طرف سے بچوں کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہے بلکہ والدین پر بچوں کی اچھی تربیت کرنا اور انہیں تعلیم دلوانا دینی فریضہ ہے ۔

لیکن آج کے دور میں حصولِ تعلیم میں دن بدن کمی کا رجحان بڑھ رہا ہے ہمارے ملک میں اکثرت ناخواندہ افراد کی ہیں جو حصولِ تعلیم سے محروم ہیں لیکن آئندہ نسل میں تعلیم کی اہمیت لگن اجاگر کرنے کی اشدضرورت ہے تعلیمی سرگرمیوں میں سب سے پہلے حکومتی بے بسی افسوسناک ہے حکومت تعلیم کے معاملے میں انتہائی سست روی کا مظاہرہ کرتی ہے تعلیمی نظام کے بہتری کے لئے آج تک حکومتی سطح پر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہر حکومت کے آنے سے تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے دعوے بھی سامنے آتے ہیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا رہتا ہے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں ۔

اگر ہم سرکاری اسکولوں کی حالت پر غور کریں تو حکومت وقت کی ناکامی کا ثبوت پیش کرتی ہے مولانا بجلی گھر صاحب ایک جید عالم دین گزرے ہیں وہ کبھی کبھار اپنی بیان میں پشتو زبان کے دو اشعار پڑھاکرتے تھے وہی اشعار آج حکومت کی تعلیمی سرگرمیوں میں بے بسی دیکھ کر یاد آئے جس کا اردو میں مطلب ہے کہ شلوار جگہ جگہ سے پھٹا ہوا لیکر آئے ہو جس جگہ کو سیتا ہوں مجھے ہنسی آتی ہے لہذا سرکاری اسکولوں کی حالت زار دیکھ کر مجھے حکومتی دعوں پر ہنسی کے ساتھ ساتھ افسوس بھی ہورہا ہے ۔

یہ سمجھنے کے باوجود کہ تعلیم ہی ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے لیکن کوئی مضبوط لاحمہ عمل نظر نہیں آرہا ہے محض اپنے پروپیگنڈوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہورہی ہیں اگر حکومت وقت واقعی تعلیم کے معیار کو بہتر ی کے لئے سنجیدہ ہے تو تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

ہمارے اکثر حکمران مغربی دنیا کی تعلیمی نظام کے بہتری کی مثالیں پیش کرتے ہیں اگر ہم برطانیہ کی مثال پیش کریں تو وہاں پر حکمران سب سے زیادہ تعلیمی نظام کی بہتری اور حصولِ تعلیم پرزور دے رہے ہیں کیونکہ دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کے اس وقت کی حکومت نے اعلان کیا کہ اسکولوں کالجز یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی چھٹی نہیں ہوگی تعلیمی نظام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی دوسری طرف ہمارے حکمرانوں کی حالت افسوس کے قابل ہیں ۔

سب سے پہلے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان میں اکثرزیر تعلیم غریب والدین کے بچے ہوتے ہیں جو صرف محنت مزدوری اس لئے کرتے ہیں تاکہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں کچھ ایسے بچے بھی ہمیں نظر آتے ہیں جو بچارے یتیم ہیں کوئی ان کے تعلیمی اخراجات اٹھانے والا نہیں ۔ لیکن حکومت چوری ، ڈکیتی ، قتل غارت گری، منشیات فروش ، دشتگردی کے خاتمے امن کے قیام کے لئے کوشاں ہیں حالانکہ اصل میں ان سب جرائم کی سب سے بڑی وجہ تعلیم سے محرومی ہیں کیونکہ اگر تعلیمی نظام پر توجہ نہیں دی گئی تو یہ
مسائل بجائے کم ہونے مزید بڑھیں گے ۔

تعلیم سے انسان کو اچھائی اور برائی میںفرق معلوم پڑجاتی ہے تعلیم انسان کو بغیر گرفتاری بغیر کوئی سزا دیئے اچھا انسان بناتی ہیں اگر تعلیمی نظام بہتری کی جانب بڑھے گا تو یہ مسائل خود بخود کم ہونا شروع ہوجائیگی لیکن اگر تعلیمی نظام کا ڈھانچہ کمزوری کا شکار رہے گا تو ایسے مسائل کو کم کرنے کی پالیسی صرف وقتی طور پر نظر آئیگی ۔

صرف اگر ہم صوبہ سندھ کی سالانہ تعلیمی نظام کے لئے مختص رقم پر غور کریں تو بات لاکھوں کروڑوں سے نکل کر کھربوں تک پہنچ جاتی ہیں اتنی بڑی رقم تعلیمی نظام کی درستگی کے لئے مختص کرنے پر بھی ہمیں تعلیمی نظام میں بہتری کے اثرات نظر نہیں آرہے ہیں تو سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اتنی بڑی رقم آخر کہاں غائب ہوجاتی ہے کون لوٹتا ہے اور لوٹنے والوں کی گرفتاری نظر کیوں نہیں آرہی ہیں ۔

پاکستان کو ہر سطح پر کمزور کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کی بات ہوتی ہے ان کے خلاف کاروائیاں بھی عمل میں آرہی ہیں اور انہیں سزائے بھی ملتی ہیں لیکن اصل میں وہ لٹیرے بھی پاکستان کے ترقی وخوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں بلکہ پاکستان کو ہر سطح پر کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں میری مراد وہ لوگ ہیں جو تعلیمی نظام کے کمزوری میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ملک کو مزید اندھیروں کی دلدل میں لیکر جارہے ہیں اپنی تھوڑی سی کمائی کی خاطر تعلیمی نظام کو تباہی و بربادی کی طرف لے جارہے ہیں لہذا اسی طرح کے عناصر کے خلاف بھی کاروائی کرنی ہوگی اسی طرح کے لوگوں سے تعلیمی مختص بجٹ کا احتساب کرنا ہوگا۔

جب تعلیمی نظام میں بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات ہوں گے تو حصولِ تعلیم میں بھی اضافہ نظر آئیگا لیکن اگر تعلیم کے نظام سسٹم کو اسی طرح صرف خانہ پوری کے لئے چلانے پر تلے ہیں تو تعلیم کے شعبہ جات سے وابستہ افراد بھی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی ملک وقوم کے خدمت کرنے کے قابل نہیں رہیں گے لہذا اس کے بارے میں اہل اقتدار طبقے کو سوچنا ہوگا اور اس ملک کے مستقبل کے معماروں کو تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرناہوگا ان کے لئے حصولِ تعلیم میں آسانیاں پیدا کرنی ہوگی کیونکہ اس قوم کے آنے والی نسل تمہیں معاف نہیں کریگی۔
Sher Wali Masood

تحریر : شیرولی محسود

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post الیکشن تک کشیدگی برقرار رکھنا مودی کی سیاسی مجبوری ہے: شاہ محمود قریشی
Next Post پاک بھارت غیر اعلانیہ جنگ اور منافع بخش قومی اداروں کی فروخت
Pak India War

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.