geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

۲۳ مارچ ۔۔۔ یومِ احتساب

March 22, 2019 1 1 min read
23 March Pakistan Day
Share this:

23 March Pakistan Day

تحریر : رشید احمد نعیم

۲۳ مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حا مل ہے ۔مسلم لیگ، پاکستان اور بر صغیر کی تاریخ کا ایک سنہری دن ہے کتابِ ماضی کی ورق گردانی کی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس روز برصغیر کے کونے کونے سے ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں نے اپنے قائد محمد علی جناح کی قیادت میں مسلم لیگ کے ستائیسو یں سالانہ اجلاس کے موقع پر مسلمانوں کی آزادی اور ایک الگ وطن کے قیام کے لیے قرداد منظور کی جسے قراردادِلاہوریا قراردادِپاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جو ۱۹۴۱ میں نہ صرف مسلم لیگ کے آئین کا حصہ بنی بلکہ اسی کی بنیاد پر سات سال بعد ۱۴ اگست ۱۹۴۷ کو پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔مگر افسوس کہ پاکستان میں قومی تہوار تاریخی پس منظر میں منانے کی بجائے کھیل کود کر گزار دیے جاتے ہیں اور تاریخی ورثہ نسلِ نو کو منتقل کرنے میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا جاتا ہے۔

دنیا کے خطے میں پاکستان وہ واحد مُلک ہے جو ایک نظرئیے کی بنیاد پر قائم ہوا۔نظریہِ اسلام،اسلام کی علمبرداری،نظامِ اسلام کے نفاذ،مسلمانوں کی سر بلندی اور امن و سکونیت کے حصول کے لیے معرضِ وجود میں آنے والے پاکستان کے لیے قربا نیوں کی ایک لازوال داستان رقم کی گئی۔پا کستان کو حاصل کرنے کے لیے ان گنت قربانیاں دی گئیں۔ چشم فلک نے نہ جانے کتنے ہی لاشے خاک و خون میں تڑپتے دیکھے۔بیشمار لوگو ں کو اپنی جائداتیں چھوڑنی پڑیں۔دوکانوں،مکانات اور محلات سے محروم ہونا پڑا۔کتنی ما ؤں کی ہری بھری گود اناً فاناًاجڑ گئی۔کسی کو داغِ یتیمی ملاتوکسی سے اس کے بڈھاپے کا سہارا چھین لیا گیا ۔کسی کو خاوند کی جدائی کے غم میں مبتلا ہونا پڑا تو کوئی اپنی جیون ساتھی سے محروم ہو گیا۔کسی بہن کو اپنے کڑیل جوان بھائی کی قربانی دینی پڑی تو کسی بھائی کو اپنے سامنے بہن کا مقدس آنچل اترنے کے اذیت ناک غم سے دو چار ہونا پڑا۔

ایک منزل تھی جس کو پانے کے لیے آگ کے دریا کو عبور کرنا پڑا۔وو کون سا غم ،وہ کون سا دکھ ،وہ کون سی تکلیف ،وہ کو ن سی اذیت تھی جس کا سا منا نہ کرنا پڑاپھر جا کر کہیں یہ منزل ملی جس کے بارے میں قائد اعظم محمد علی جناح نے فر مایا کہ ’’لفظ قوم کی ہر تعریف کی روح سے مسلمان ایک علیحدہ قوم ہیں اور اس لحاظ سے ا ن کا اپنا علیحدہ وطن ،اپنا علاقہ اور اپنی مملکت ہونی چاہیے ۔جہاں وہ اپنی روحانی ،ثقافتی،معاشی،معاشرتی اور سیاسی زندگی کو اس طریق پر زیادہ سے زیادہ ترقی دیں جو ہمارے نزدیک بہترین ہو اور ہمارے نصب العین سے ہم آہنگ ہو‘‘ مگر سوال یہ ہے کہ جس نظرئیے کی خاطر پاکستان بنایا گیا ، جس نصب العین کو سامنے رکھ کر پاکستان حاصل کیا گیا، جس دستورِ حیات پر عمل کرنے کے لیے پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

کیا آج کا پاکستان وہی پاکستان ہے جس کا خواب ہمارے آباو اجداد نے دیکھا تھاَ ؟؟؟کیا پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم ہے ؟؟؟ کیا پاکستان قائد کے فرمان کے مطابق ایک فلاحی مملکت کا نقشہ پیش کر رہا ہے ؟؟؟ کیا پاکستان میں جمہوریت اپنی روح کے مطابق نافذالعمل ہے ؟؟؟ نہیں ہر گز نہیں۔۔ آْ ج جس طرف نظراٹھتی ہے آگ وخون کی بارش دکھائی دیتی ہے ۔ ہرسمت ظلم و جبرکا دھواں اٹھتا نظر آتا ہے۔

پاکستان کا غریب طبقہ مقہورو مجبور بن چکا ہے ۔’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس ‘‘ کا مظاہرہ نظر آ رہا ہے ۔ملکی وسائل پر صرف چند خاندان مسلط ہیں۔ پاکستانی معیشت خاص ہاتھوں کے کنٹرول میں ہے ۔عوام خوف و دہشت کی فضاء میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔وقت کا تقاضہ ہے کہ آ ج کے دن کو ’’ یوم احتساب‘‘ کے طور پر منائیں اورسوچیں کہ ہم نے کیا کھویا کیا پایاَ کیونکہ آج کا دن ہمیں اپنے بزرگوں اور عظیم راہنماؤں کی قربانیوں اور ان کے مقاصدکی یاد دلاتا ہے ۔کہ ہمارے ان رہنماؤں نے آزادی اور جمہوریت کا جو خواب دیکھا تھا و ہ شرمند ہِ تعبیر تو ہوا تا ہم ہمارے سامنے آزادی، اخوت،مساوات کا عظیم تصور تشنہء عمل ہے۔

وطنِ عز یز کے تمام باشندوں کو یکساں طور پر آگے بڑھ کریکجہتی کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا تاکہ ہم کا میابی کی منزل طے کر سکیں۔اس موقع پرہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہماراملک آج بھی گوناں گو مسائل سے دوچار ہے اور یہ بات ہمارے لیے لمحہِ فکر یہ ہے۔بلاشبہ ہم نے شدید مزاحمتوں کے باوجود وفاقی اور جمہوری کردار کا زبردست مظاہرہ کیا۔سائنس وٹیکنا لوجی،حرفت و زراعت،نقل و حرکت ،اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہمارے ملک نے اہم کردار ادا کیا ہے لیکن آج بھی ہم عدمِ مساوات،بے روزگاری،پسماندگی اور نا خواندگی وغیرہ کے عفریت سے دو چار ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس دور کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوے ملک و قوم کی ترقی و کامرانی کے لیے درست راستوں کا تعین کریں۔
Rasheed Ahmad Naeem

تحریر : رشید احمد نعیم

Share this:
Security Council
Previous Post بھارت کی سلامتی کونسل کی ممبر شپ کے لیے کوششیں
Next Post کراچی میں مولانا تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ، 2 گارڈ جاں بحق
Maulana Taqi Usmani

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.