geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل جارحیت کا خطرہ

June 9, 2019 0 1 min read
Pakistan Terrorism
Share this:

Pakistan Terrorism

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ مغرب میں کسی مذہب کا ایسا منفی تاثر قائم نہیں ہوا جیسا اسلام کا۔فلسطین میں یہودیوں کی آمد کے ساتھ ہی کشت وخون اور قتل وغارت گری کا وہ بھیانک سلسلہ شروع ہواجس کی داستان بڑی المناک ہے۔ایسے ہی خونی انقلاب کی پاکستان میں پیش گوئی کی جارہی ہے، جوعالمی سازش کے تحت سلام دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔اس وقت پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل جارحیت کا خطرات ہیں۔ دہشت گردی آج کے دَور میں ایک ایسی اصطلاح بن چکی ہے جس سے ہر طبقہ کے انسانوں کے کان آشنا ہیں۔ یہ لفظ سنتے ہی ذہن میں ایک خوفناک تصور قائم ہوجاتا ہے۔ وہ تصور کسی دلفریب وخوش گوار وادی کا نہیں۔ کسی پارٹی یا عدالت کا نہیں بلکہ انسانی احترام وعظمت کی پامالی کا، انسانیت کے تقدس کو بالائے طاق رکھ کر انسانوں کے لہو سے تربتر دامنوں کا، سڑکوں پر بہتے اور منجمد خونوں کا، بم دھماکوں اور سفاکیت کے اعلیٰ مظہر عراق، افغانستان اور فلسطین میں بے گناہ، معصوم بچوں اور عورتوں کے ساتھ وحشت وبربریت، ظلم وستم اور ناجائز طور پر ان کے حقوق کی پامالی کا ایک وحشت بھرا دردناک تصور انسانی ذہن میں قائم ہوکر ذہن ودماغ کے تاروپور کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ دہشت گردی کی اس مسموم فضا میں صرف یہی نہیں بلکہ ظلم وجبر کے ایسے ایسے روح فرسا مناظر دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھے کہ سینے میں پتھرجیسے دل رکھنے والوں کی بھی چیخیں نکل گئیں۔ سینوں میں ہمدردی اورانسانیت کی محبت اوراس کے نام پر دھڑکنے والا دل رکھنے والے انسانوں کی سسکیاں احساس کے کانوں سے سنی جا سکتی ہیں۔

دہشت گردی اصطلاح پر ہوئے واقعات میں جہاں انسانی ذہن خاک و خون میں تڑپتی لاشوں، کشت وخون، ظلم وبربریت اور تباہی و بربادی کے عریاں رقص میں ہلاکت و بربادی کے گھاٹ پر قربان ہوتے انسانوں کی جائید اد، اموال اور مکانوں کی بربادی کاتصور قائم کرتا ہے۔ وہیں انسانی ذہن پر واقعات کی وہ بھیانک تصویر بھی ابھرآتی ہے جو مسلم وغیرمسلم ملکوں سے بہت سے مسلمانوں، خصوصاً لکھے پڑھے اور دین دار نوجوانوں کو گرفتار کرکے، اندرونِ افغانستان وعراق اور ”گوانٹاناموبے“ کے بدنام زمانہ جیل خانوں میں ڈال کر ان کے ساتھ جسمانی، جنسی، ذہنی اور فکری طور پر ایسی مجرمانہ حرکتیں کی گئیں اور اذیت رسانی اور توہین و تذلیل کے ایسے ایسے طریقے وضع کیے گئے جن سے حقوقِ انسانی کے نام پر ساری دنیا نے آنسو بہادیے اور جس نے سارے انسانی ضمیر کو ہلاکر رکھ دیا۔

چاہے وہ افغانستان، عراق، لبنان، فلسطین،مقبوضہ کشمیر، برما،شام سمیت دیگر سلامی ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی اور ظلم و تشدد کی ایسی سنگین مثال جس نے اچھے اچھے ظالموں اور سفاکوں کو بھی رلادیا۔ دہشت گردی کے نام پر سلام دشمن عناصرکی کاروائیوں سے حالیہ واقعات میں تاریخ نے وحشت وبربریت اور جبر وتشدد کا ایسا ننگا ناچ اپنے سینے پر رقم نہیں کیا ہوگا۔ ان سب کے پیچھے ہمیں ایک بڑا ہاتھ، وسائل سے بھرپور جبر و تشدد اور ظلم و ستم کا پیکر کسی بہت بڑے مقصد کے لیے کارفرما نظر آتا ہے۔

کیونکہ اسرائیل امریکہ کے تعاون سے گزشتہ کئی برسوں سے پوری دنیا پر قبضہ کرنے کو خواب دیکھارہاہے جس کے لیے انہوں ایک پر وگر ام شروع کررکھا ہے جس کا نام”ہولو گرافی“ ہے جس کے تحت کام جاری ہے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تقریباً اسرائیلی اتحادی سائنسدانوں اور ماہر ین کو مزید وقت درکار ہے۔ ”ہولوگرافی“ کیا ہے۔؟

ہولوگرافی ایک یونانی لفظ ہولوگراما سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے دور سے آیا ہوا پیغام۔ ہولوگرافی کا مظاہرہ ایک بند کمرے یا کیبن میں کیا جاتا ہے، تاکہ تمام تھری ڈی شعاعوں کو ایک نقطے پر مرتکز کرکے کسی بھی شبیہہ کو واضح پیش کیا جاسکے۔ ہولوگرافی آنے والے دور میں مزید ترقی کر کے سکائی گرافی اور سپیس گرافی کی شکل میں بھی دنیا کے سامنے پیش کی جائے گی اوراس ٹیکنالوجی کے مدد سے لوگوں کی حیرانی کے لیے آسمان پر عجیب و غریب مناظر دکھائے جائیں گے۔

کمپیوٹر اور موبائل ٹیکنالوجی بھی ایسی منصوبے کا حصہ ہیں۔ہولوگرافی کو سمجھنے کے لیے ہم اپنی روز مرہ زندگی سے ایک سادہ سی مثال لیتے ہیں۔ آپ نے اپنے موبائل سے اپنی آواز کو کئی بار ریکارڈ کیا ہوگا اور اسے باربار سنا بھی ہوگا۔ اصل میں وہ ہماری آواز کی لہریں (وائبریشنز) ہوتی ہیں جن کو ہم محفوظ کر کے رکھ لیتے ہیں اور جب چاہے سن سکتے ہیں۔آواز کی لہروں کو محفوظ کرنے کے بعد سائنس دانوں سے غور کرنا شروع کر دیا کہ اگر آواز کو محفوظ کر کے بار بار سنا جا سکتا ہے تو کیا روشنی کو بھی محفوظ کر کے اس سے کوئی فائدہ یا کام لیا جا سکتا ہے؟اور آخر کار ٹیکنالوجی کے ماہر لوگوں نے روشنی کی وجہ سے بننے والے عکس (امیج) کو ریکارڈ (محفوظ) کر لیا اوراسی کی بدولت آج کل ہولوگرام ٹیکنالوجی عام ہوتی نظر آرہی ہے اور مختلف ٹی وی چینلز ہزاروں میل دور بیٹھے کسی بھی شخص سے بات کرنا چاہتے ہیں تو ہولوگرافی کے ذریعے مطلوبہ شخص کو سٹوڈیو میں بلایا جاتا ہے اور ایسے لگ رہا ہوتا جیسے وہ شخص بالکل اصلی حالت میں ہمارے سامنے بات کر رہا ہے۔ سائنس کی اس ایجاد نے آڈیو اور ویڈیو ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

تھری ڈی ٹیکنالوجی سے تو آپ سب اچھی طرح واقف ہوں گے، جس میں کسی امیج کو مختلف اطراف سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہولوگرام میں سیون ڈی ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے اور یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے، جس میں روشنی بالخصوص لیزر شعاؤں کی مدد سے کسی منظر کو پروجیکٹ (ایک جگہ بند) کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں روشنی کی شعاعوں کو کسی پردے کی بجائے ماحول پر اکٹھا کیا جاتا ہے اوراس سے بننے والی تصاویر اور ویڈیوز اتنی حقیقی ہوتی ہیں کہ ان پر اصلی کا گمان ہوتا ہے۔کمپیوٹر کی زبان میں اسی کو ہولو گرافی کا نام دیا جاتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو شروع کرنے کا سہرا ہنگری کے ڈینس گیبر کے سر جاتا ہے۔ برطانیہ میں رہتے ہوئے گیبر نے 1946 ء سے 1951 ء تک اس ٹیکنالوجی کے بارے میں مختلف تجربات کیے اور اپنی تھیوریز کو اخبارات میں چھپوایا۔ شروع میں کسی نے اس پر خاص توجہ نہ دی، لیکن جب 1960 ء میں لیزر لائٹ ایجاد ہوگئی تو 1964 ء میں پہلی ہولوگرام ویڈیو منظر عام پر آئی۔بعد میں اسی ٹیکنالوجی کو ایجاد کرنے کی وجہ سے 1971ء میں ڈینس گیبر کو فزکس کے شعبے میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

آسٹریلوی سائنسدانوں نے ہولوگرام بنانے کی ایک ایسی ٹیکنالوجی ایجادکرلی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ایک اسمارٹ فون (موبائل) کی مدد سے ہولوگرافک ویڈیو کال کی جا سکے گی۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کالر کا ہولو گرام (عکس)موبائل کی سکرین کے اوپر نمودار ہوگا، یعنی کال کرنے والے کی شبیہہ یا مکمل حرکت کرتی تصویر موبائل کی اسکرین کے علاوہ تھری ڈی بلکہ سیون ڈی حالت میں دیکھی جا سکے گی۔

جد ید کمپیوٹر اور موبائل ٹیکنالوجی میں کامیابی کے بعد دنیا بھر کی دولت ”روپیہ“ پر قبضہ کرنا ہے جس پر 80فیصد کامیابی مل چکی ہے اب جب چاہیں کمپیوٹرٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر کے امیر ترین شخصیات کو ایک سکینڈمیں غریب کرسکتے ہیں۔ اب دنیا بھر کے دریاؤں پر قبضہ کرنے کے منصوبے پر کام کیا جارہاہے۔امریکہ اپنے اتحادیوں کی مددسے دنیا بھر میں اس حوالے سے کئی منصوبوں پر کام کررہاہے۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے چند برس درکار ہیں۔کئی مسلم ممالک کی معیشت تباہ، قتل وغارت گری کے بعد اب پاکستان پر مختلف طریقوں میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں سیاسی انقلاب کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ جس دوران سلام دشمن عناصر پاکستان کے قیمتی اثات جات پر قبضے کرنے کی کوشش کریں گے۔

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل جارحیت کا خطرہ ہے کیونکہ دہشت گردی، کا لیبل اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ چسپاں کرنے کا کھیل عالمی سازش کا حصہ ہے۔ جس کی خاکہ سازی اور انھیں برپا کرنے کی عملی تدابیر میں عالمی صہیونیت اور اسلام دشمن عناصر یہودیت کا پورا پورا ہاتھ ہے۔ جن کی چاپلوسی اور حکم برداری میں مسلم ممالک کے بعض اسلام بے زار حکمراں اور دیگر ممالک کی مسلم دشمن تنظیمیں پورے شدومد کے ساتھ اس کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کررہی ہیں اور وہ اسلام کو ”دہشت گرد“ مذہب اور مسلمانوں کو ”دہشت گرد“ قوم ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Marriyum Aurangzeb
Previous Post شہباز شریف کی واپسی کے بعد عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے: مریم اورنگزیب
Next Post مقامی صحافی عرفان کمبوہ کے والد خوشی کمبوہ انتقال کر گئے
Mustafa Abad

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.