geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نقل اور مستقبل کے معمار

June 9, 2019 0 1 min read
Students Copying in Exams
Share this:

Copy in Exam

تحریر : قیم مصری

چند دن پہلے نویں اور دسویں کے امتحانات میں ہمارے ہونہار طلبہ نے نقل اور دھوکے بازی کے میدان میں جو کارہائے نمایاں سر انجام دیے ان سے ہم سب ہی باخوبی واقف ہیں کیونکہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ ہر سال ہی ایسا ہوتا ہے۔ دھوکے بازی تو ہمارے روزمرہ کے معاملات اور معمولات کا حصہ ہے۔ نقل اور دھوکے بازی کی وجوہات جو بھی ہوں ،یہ ہمارے نوجوانوں کی کمزور اور پست شخصیت کی نشاندہی ضرور کرتی ہے۔یہ بات تو شاید ہم سب تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارے تعلیمی طلبہ کی بہترین اسلامی اور انسانی خطوط پر تربیت اور شخصیت سازی میں نا کام رہے ہیں۔ان اداروں نے ڈگری بردار نوجوانوں کا ایک ریوڑ تو ضرور پیدا کردیا ہے مگر ایک رہنما،ایک رہبر پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ایک رہنما یا رہبر کی چیدہ چیدہ خصوصیات پر نگاہ ڈالی جائے تو پتا چلتا ہے کہ یہ ایک مستعد،ایماندار اور بے لوث شخص ہوتا ہے۔اس کے برعکس مستقبل کے معمار ہمارے طلبہ سستی و کاہلی،بے ایمانی اور خود غرضی سے بھرے ہوئے ہیں۔ خود غرضی طلبہ میں کیسے پیدا ہوئی؟اس کی ایک وجہ تو مقابلے بازی اور وہ موازنہ ہے جو کبھی والدین تو کبھی اساتذہ ایک طالب علم کا دوسرے طالب علم کے ساتھ کرتے ہیں اور دوسری وجہ ڈگری کا حصول ہے۔ان دونوں ہی صورتوں میں طلبہ پر ذہنی دباو ¿ پیدا ہوتا ہے۔بعض طلبہ اس دباو ¿ پر قابو پاتے ہوئے کامیاب ہوجاتے ہیں اور بعض اپنی صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ایسے میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا انتخاب ہی غلط ہوتا ہے۔وہ اس شعبے کے لئے بنے ہی نہیں ہوتے جس کا وہ انتخاب کر بیٹھتے ہیں۔اب یہاں دلچسپی اور رجحان کے فقدان میں وہ اپنی صلاحیتوں کو سمجھ پاتے ہیں نہ بروئے کار لا پاتے ہیں۔

اس تیسری صورتحال کا ادراک اساتذہ کو ہوتا ہے نہ والدین کو کیونکہ ہمارے یہاں کیرئیر کاو ¿نسلنگ(career counselling ) کا رواج ہے ،نہ بچے کی رجحان کو سمجھنے کا شوق۔ جس طرح سے ہم یہ طے کرتے ہیں یہ فلاں کی بہو بنے گی اور یہ فلاں کا داماد بالکل اسی طرح یہ طے کیا جاتا ہے کہ یہ ڈاکٹر بنے گی اور یہ انجینئر۔ اب دھوکے بازی چونکہ ہمارا قومی مزاج ہے تو ہم اپنی نسلوں کو بھی یہی منتقل کیا ہےاور ایسے حالات کہ جس میں ڈگری کے حصول کی ریس میں پیچھے رہ جانے کا خوف دامن گیر ہو،ایسے میں طلبہ کو اول کا تمغہ سینے پر سجانے کا واحد حل نقل ہے نظر آتا ہے۔

ایسا کیوں نہ ہو؟ہمارے امتحانی مراکز نقل اور بوٹی کلچر کو پروان چڑھنے کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ ان مراکز پر مقرر نگران سیاسی وابستگی اور اقربا پروری کو پنپنے کا موقع دیتے ہیں اور امتحانات کی شفافیت کو خراب کرتے ہیں۔اسی طرح بعض لا لچی اساتذہ چند روپوں کے عوض اپنے مرکز پر نقل کی اجازت دے دیتے ہیں۔ایسے میں کمرہ امتحان مچھلی بازار کا منظر پیش کرتا ہے۔کون کیا ہے اور کیا کر رہا ہے کسی کو نہیں معلوم،بس پرچہ ختم ہونے تک زیادہ سے زیادہ پیسے اکٹھے ہونا چا ہیے۔

سخت ترین پابندی کے باوجود مراکز پر موبائل فون کے استعمال کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟اور تو اور طلبہ کو گائیڈ کیا جاتا ہے کہ بیٹا!نقل کے لیے لایا ہوا مواد چھپا دیں کہ بورڈ سے ٹیم آگئی ہے۔رول نمبر فلاں فلاں کا خاص خیال اور خصوصی رعایت۔یہ تمام باتیں ثانوی بورڈ کی جانب سے کئے جانے والے دعوو ¿ں پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ تو تھے نقل کے چند اسباب اور وجوہات لیکن وہ طلبہ جو اس گناہ اور جرم کو اپناتے ہیں ان کا مستقبل کیا ہے؟کیا یہ ملک اور قوم کے کسی کام آسکتے ہیں؟ جیسا کہ پہلے بیان ہوچکا کہ ان کا مقصد صرف اور صرف ڈگری کا حصول ہوتا ہے جو یا تو رٹ کر یا نقل کر کے پورا ہوجاتا ہے۔یہ لوگ معلومات اور علم کے عملی نفاذ سے یعنی (practical implementation of knowledge )سے دور بھاگتے ہیں۔وجہ یہی ہوتی کہ سمجھ کر نہیں پڑھا یا پڑھا ہی نہیں۔اسی لئے یہ غیر ہنر مند (non -skilled) ہوتے ہیں۔

نئے خیالات اور سوالات ان کے ذہنوں میں کبھی جنم نہیں لیتے۔ان کی سوچیں زنگ آلود اور منجمد ہوتی ہیں اور اگر یہ ذہین ہیں بھی تو کیا اعلیٰ شخصی اوصاف ان میں موجود ہیں؟ نہیں ہر گز نہیں!کیونکہ یہ لوگ خود غرض اور بے ایمان ہوتے ہیں،جو کبھی اجتماعی اور قومی فائدے کے بارے میں سوچ ہی نہیں سکتے بلکہ یہ تو وہ لوگ ہیں کو اپنے مفاد کی خاطر اپنی ذات سے منسلک اداروں اور لوگوں کو بھی نقصان پہچانے سے گریز نہ کریں۔ اس طرح کے لوگ اگر آگے آجائیں توقابل اور مخلص لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں،جس کے دو بڑے نقصان ہیں۔

پہلا یہ کہ معاشرے میں ایجادات اور انقلاب کا سلسلہ رک جاتا ہے۔لوگ ترقی نہیں کر پاتے اور معیار زندگی بہتر نہیں ہوپاتا۔دوسرا یہ کہ اگر یہ لوگ بڑے بڑے عہدوں ہر پہنچ جائیں تو مفاد پرستی میں ظلم وزیادتی اور حق تلفی کا بازار گرم کرتےہیں اور رشوت ستانی،تعصب اور اقرباءپروری جیسی معاشرتی برائیوں کو بھی ہوا دیتے ہیں۔ دھوکے بازی صرف میدان تعلیم کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک معاشرتی برائی ہے۔جھوٹ بول کر مال کمانا،جھوٹ بول کر کام نکلوانا،حق اور سچ کو ذاتی مفاد کی خاطر چھپانا اور اس طرح کے کئی کام جو ہم نہ صرف کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بڑے فخر سے بیان بھی ہیں یعنی اچھائی اور برائی میں کوئی فرق ہی نہیں رہا۔
Students Copying in Exams

اس برائی کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے نہ صرف تعلیمی شعبے کی اصلاح کی ضرورت ہے بلکہ معاشرتی رویوں میں بھی تبدیلی درکار ہے۔ جب بچے سارا دن والدین کو جھوٹ بولتے،دھوکہ دیتے دیکھیں گے تو کیا ان کے ذہنوں پر یہ افعال اثر انداز نہ ہوں گے؟ تربیت کے نام پر گفتار کا غازی بننے سے بہتر ہے کہ عملی نمونہ بن کر بچوں کی شخصیت کو سنوارا جائے۔ ڈگری اور موازنے کے ریس ٹریک سے نکل کر ان کی صلاحیتوں کو پہچانا جائے اور کا اعتراف بچوں کے سامنے بہترین الفاظ میں کیا جائے تاکہ ان میں خود اعتمادی اور یقین ذات پیدا ہو اور وہ ہر کامیابی اپنی محنت کی بدولت حاصل کرنے کے عادی بن جائیں ساتھ ساتھ ہار کو برداشت کرنے اور اس کو سیکھنے کا حوصلہ بھی ان میں پیدا ہو سکے۔اس طرح ایک متوازن شخصیت پروان چڑھے گی جو معاشرے اور ملک دونوں کے لیے مفید ہو گی۔

تحریر : قیم مصری

Share this:
Politics
Previous Post منفی سیاست اور نوجوانان
Next Post کراچی میں گرمی کا راج برقرار، گرمی کی حالیہ لہر ایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان
Karachi Heat

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.