geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

منفی سیاست اور نوجوانان

June 9, 2019 1 1 min read
Politics
Share this:

Politics

تحریر : عبد اللہ یوسفزئی

بچپن میں ہمیں سکھایا گیا تھا کہ دنیا کے سب سے عظیم سیاست دان حضرت محمدﷺ تھے۔ آپﷺ کے صفات، کردار اور لوگوں سے برتاو کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے سیاست کومعزز پیشہ سمجھ لیا۔ لیکن جب ہوش سنبھالا تو پتا چلا کے یہاں تو سیاست کسی اور شے کا نام ہے۔ یہاں توسیاست گالم گلوچ اور جھوٹ کا نام ہے۔ یہاں تو وہ بندہ بہترین سیاست دان سمجھا جاتا ہے جو جھوٹ بولنے میں ماہر ہے، جو بازاری زبان استعمال کرتا ہے اور لوگوں کو ور غلانے کا ہنر جانتا ہے۔ پچھلے ایک دہائی میں گالم گلوچ کی سیاست نے بہت ترقی کرلی۔ جس کی بڑی وجہ سیاسی جماعتوں میں لاشعور اور نام نہاد سیاسی چہروں کو متعارف کرانا ہے۔ جس کا اثر نوجواں طبقے پر پڑ رہا ہے۔ ایک جھلک دیکھنے کے لیے آپ سوشل میڈیا کا رخ کر سکتے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا ایک ویلج کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ جس میں سوشل میڈیا کا کردار نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا کو ہم جدید بیٹھک بھی کہہ سکتے ہیں، جہاں پر ہر کوئی کھل کر اظہار خیال کرسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں زیادہ تر لوگ بالخصوص نوجوان طبقہ اس کے بہتر استعمال سے ناواقف ہے۔ سوشل میڈیا کا استعمال منفی سیاست کے لیے ہورہاہے۔ ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ سیاسی مخالف کو کسی بھی طرح نیچا دکھایا جاسکے۔ برے القاب سے مخاطب کرکے اطمینان قلب حاصل کیا جاسکے۔ قرآن میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ، ”ایک دوسرے کو برے القاب سے نہ پکارو“۔ ایک اور جگہ ارشاد ہے، ”ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑایا کرو“۔ جس چیز سے ہمیں قرآن نے بھی منع کیاہے اور انسانیت نے بھی، وہی کام کرتے ہوئے ہمیں سکون ملتا ہے۔ اس سے بڑی افسوس کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ہم سیاسی مخالف کو دشمن کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

منفی سیاست نے ہمیں اس مقام پر لا کر کھڑا کیا ہے کہ کسی مولوی کو شیطان کہہ کر ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔ اخلاق کا معیار اتنا گرچکا ہے کہ ہم دسروں کی رائے اور مذہب تک کو اہمیت نہیں دیتے کیونکہ وہ ہمارے منفی سیاست کے عین مطابق نہیں ہوتے اور ایسا تو ہونا ہی تھا کیوں کہ ہماری نوجوان نسل ایسے سیاست دانوں کے پیروکار ہیں جو انسانیت کے نام سے ہی ناواقف ہیں۔ انہیں تو صرف الیکشن جیتنے کی فکر ہوتی ہے، وہ تو صرف اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کرنا ہی اصل کامیابی ہے چاہے وہ گالی سے ہو یا جھوٹ سے، فرق نہیں پڑتا۔
Youth

پچھلے دنوں ایک دوست کی طرف سے تصویر ملی، جس میں ایک نوجوان نے اپنے لیڈر کے دفاع میں ایسے الفاظ لکھے تھے جسے سوچ کر بھی مجھے شرم آتی ہے۔ سوشل میڈیا کا دروازہ کھول کر دیکھ لوگے تو ان گنت مثالیں دیکھنے کو ملیں گی۔ یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ کیوں ایسا کرتا ہے، جبکہ لوگ اپنے بچوں کو بااخلاق، سمجھدار اور با کردار بنانے کے لیے تعلیم دلواتے ہیں لیکن نتیجہ توقعات کے برعکس نکلتا ہے۔ کیوں کہ ان کے دماغ میں یہ بات کبھی نہیں ڈالی گئی کہ آپ کے حقیقی لیڈرکون ہے۔ حضرت محمد ﷺنے زندگی کے جو اصول بیان فرمائے ہیں وہ اس سے بے خبر ہیں، اقبال کے افکار سے وہ لا علم ہیں۔ یہ کسی نے نہیں بتایا کہ ہم دنیا کا بہترین قوم کیسے بن سکتے ہیں۔ یہ کسی نے نہیں بتایا کہ سوشل میڈیا پر پراپگنڈے کرنے سے کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتا۔ اسے تو صرف یہ سکھایا گیا ہے کہ جسے آپ ووٹ دیتے ہیں، وہی آپ کا لیڈر ہے، وہ جو کہتا ہے پتھر سے لکھی ہوئی بات ہے، اگر نوجوانوں کو اسی طرح لا شعور رکھا گیا تو شاید ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکیں گے۔

کبھی اے نوجوں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے؟
وہ کیا گردوں تھا! تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا

تحریر : عبد اللہ یوسفزئی

Share this:
Blood Tears
Previous Post خون کے آنسو
Next Post نقل اور مستقبل کے معمار
Students Copying in Exams

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.