geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایمان کی نعمت!

September 19, 2019 0 1 min read
Faith
Share this:

Faith

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

قدرت الٰہی نے مختلف انسانوں کو مختلف ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں سے نوازا ہے، جتنی مشقت ایک عام مزدور برداشت کر سکتا ہے اتنی پڑھا لکھا صحت مند نوجوان نہیں کر سکتا،جو ڈاکٹر میں خوبیاں ہیں وہ انجینئر میں نہیں ہو سکتیں،جن تحقیقی امور میں سائنسدان کو عبور حاصل ہے وہ سیاست دانوں میں موجود نہیں ہوسکتا، اسطرح سب ہی انسان کبھی بھی ایک لیول پر نہیں آسکتے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا، اور اس میں غیر معمولی خوبیاں پیدا کی ہیں۔انسان اگر ایک طرف اپنے نفس کی پرستش میں درندہ صفت ہو جاتا ہے تو دوسری طرف اپنی خوبیوں کو بروئے کار لاکر امن پسند اور بہترین انسان بھی بن سکتا ہے۔

اللہ ربّ العزت نے انسان کو اچھے اور برے دونوں راستوں کی تمیز بھی بتائی ہے، برائی کے برے انجام اور اچھائی کے بہترین نتائج سے آگاہ کیا ہے، کہ اگر انسان اپنے اندر نیکی اور اچھائی کو فروغ دے تو دنیا کی زندگی میں بھی پر سکون رہے گا اور اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی بڑی پر لطف اور رنگینیوں سے بھر پور نئی زندگی پائے گا جو کبھی ختم نہ ہوگی۔ مگر صد افسوس کہ اسلام کی روشن تعلیمات اور خاتم النبین صلی اللہ علیہ و سلم کی روشن ہدایات کے باوجود نہ جانے کیوں ہم اپنے دنیا میں آنے کے مقصد کو بھول گئے ہیں، کیوں ہم نے اپنی زندگی سے حلال اور حرام کی تمیز ختم کردی ، کیوں ہم اسلام کی روشن تعلیمات کو چھوڑ کر اغیار کی ننگی تہذیب کے دلدادہ ، اور اپنے نفس کے غلام بن گئے ۔جبکہ ہمیں انسان بنا کر اچھے اور برے راستوں کی پہچان سجھا دی گئی ہے تو ہم اچھے کاموں کو اپنانے اور برے کاموں کو ترک کرکے اعلیٰ انسان بننے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔کیوں ہمارے اندر بغض،کینا،تعصب ،چغلی،غیبت اور اس طرح کی بے شمار برائیاں پائی جاتی ہیں۔

اللہ ربّ العزت نے انسانوں کی رہنمائی کے لئے اپنے برگزیدہ بندے رسول اور نبی بنا کر بھیجے اور ان میں سے کئی پیغمبر علیہ السلام کو آسمانی صحیفے اور کتب بھی عطاء فرمائیں تاکہ انسانوں کو اپنے دنیا میں بھیجے جانے کا مقصد معلوم ہو سکے،مگر بعض انسانوں نے اپنی عقل کو استعمال نہ کیا، انہوں نے تمام حقائق معلوم ہو جانے کے باوجود اپنے لئے مجموعی طور پر تباہی کا راستہ ہی اختیار کیا۔یہی وجہ ہے کہ آج برے طریقوں کو اپنانے والے اکثریت میں موجود ہیں۔ لیکن اب کوئی پیغمبر نہیں آئے گا،لیکن ہدایت کی تمنا رکھنے والوں کے لئے انسانیت کا مکمل ضابطہ حیات قرآن و سنت کی صورت میں دنیا میں موجود ہے۔ نیک بننے کے لئے شرط اول ایمان ہے اور جب تک کلمہ طیبہ پر ایمان نہیں اور جب تک آخرت کا یقین نہ ہو تو نیکی اور بھلائی کا بدلہ نہ ختم ہونے والی زندگی میں کیسے مل سکے گا؟ اس لئے غیب پر ایمان کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

جب روز حساب کا یقین ہوگا تب ہی انسان برائی سے بچنے اور بھلائی کو اپنانے کی کوشش کرے گا۔انسان کتنی ہی گمراہی میں لتھڑا ہوا ہو جس وقت اس کے ذہن میں یہ بات آگئی کہ اب میں سیدھے رستے پر چلنا چاہیے اور برائی کے راستے سے بچنا چاہیے۔ اور پھر جب وہ سچے دل سے وہ توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کے شامل حال ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے تمام گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں، اور اس کی ایک کامیاب زندگی کا آغازہوجاتا ہے جس میں دنیا میں بھی فلاح اور آخرت میں بھی کامیابی ہے۔ اسی طرح جب ایک غیر مسلم اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرکے دنیا میں آنے کی حقیقت کو سمجھ لیتا ہے تو وہ ہم جیسے کمزور ایمان والوں سے زیادہ بہتر اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بندہ بن جاتا ہے۔

ہمیں ایمان کی قدر اس لئے بھی نہیں کہ ہم تو مسلمان کے گھر پیدا ہوئے ہیںاب ہم نمازیں قائم کریں نہ کریں، ہم مسلمان ہیں۔جھوٹ بولیں تب بھی ہم مسلمان ہیں۔رشوت لیں پھر بھی ہم مسلمان۔ غرضیکہ ہمیں وراثت میں دین اسلام مل گیا،اب ہم اس پر جس طرح چاہیں عمل کریں،یہی ہماری بھول ہے۔ اس کی بجائے ہمیں اس بات کی فکر ہونی چاہئے کہ ہم کتنا اپنے خالق کے احکامات پر عمل کرتے ہیں، اور پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کتنی اتباع کرتے ہیں۔ ہم بسنت مناتے ہیں،ہم ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں،ہم ہیپی نیو ائر مناتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ذرا سچے دل سے اس بات پر غور کریں ہمارا یہ عمل اللہ اور اس کے پیارے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند آئے گا ؟دنیا کے بڑے بڑے ممالک میں غیر مسلم اپنی تہذیب سے تنگ آکر تیزی سے دین اسلام کی طرف آرہے ہیں۔ اور سچے دل سے اسلام کو قبول کر رہے ہیں، ان لوگوں سے اسلام کی حقانیت معلوم کی جاسکتی ہے۔

جبکہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو تو حاصل اسی مقصد کے لئے کیا گیا تھا کہ یہاں پر ہم ایک اسلامی فلاحی ریاست قائم کریں گے مگر ہماری یہ بد قسمتی ہے کہ ہم نے نام تو اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھ لیا لیکن یہاں عمل شریعت کے مطابق آج تک شروع نہیںکیا جاسکا۔ اگر آج ہماری حکومت بڑی طاقتوں کے دباؤ سے نکل کر، یہود و نصاریٰ کی غلامی اور ان کی خوشنودی ترک کرکے پاکستان میں شرعی قوانین کے عملی نفاذ کا اعلان کردے تو ہمارا پورے کا پورا معاشرہ سدھر سکتا ہے، ہم سب مسلمان ایک اللہ ایک کلمہ اور ایک کتاب کی بنیاد پر ایک مضبوط امت بن سکتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مسلمانوں کو حقیقی فلاح و کامیابی کے حصول کے لئے نفسانی خواہشیں ، کینہ ، بغض ، حسد کو ترک کرکے اپنی زندگی اسلام کی روشن تعلیمات کے مطابق گزارنے کا خود سے عہد کرناچاہیے، خود کو ایسابناناچاہیے کہ ہمارے الفاظ اور کردار سے کسی بھی انسان کی دل آزاری نہ ہو۔ ہمیں خود کو ایسا بنانا چاہئے کہ ہم دوسروں کو اسلام کی جانب متوجہ کرنے ، یعنی اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنی زندگی کو بطور آئیڈیل اور نمونہ پیش کر سکیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Mirza Waseem Baig
Previous Post مرزا وسیم بیگ کے قاتل ؟
Next Post اٹلی اور فرانس مہاجرین کی ’خودکار‘ تقسیم پر راضی
Giuseppe Conte and Emmanuel Macron

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.