geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: اکاون دنوں میں تیرہ ہزار نوجوان لاپتہ، خواتین وفد کی رپورٹ

September 26, 2019 0 1 min read
Kashmiri
Share this:

Kashmiri

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین کے ایک وفد کا کہنا ہے کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں حالات مایوس کن ہیں اور وہاں گزشتہ اکاون دنوں میں تیرہ ہزار سے زائد کشمیری نوجوان لاپتہ ہو چکے ہیں۔

بھارتی زیر انتظام کشمیر کا دورہ کرنے والے اس پانچ رکنی وفد نے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پانچ اگست کے بعد سے چودہ سے چوبیس برس کی عمر کے گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی اصل تعداد کے بارے میں حکومت کچھ نہیں بتا رہی ہے۔ پانچ خواتین کے اس وفد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سترہ سے اکیس ستمبر کے دوران انہوں نے کشمیر کے، جن تین اضلاع کے اکیاون دیہات کا دورہ کیا، وہاں کے ہر گھر سے کسی نہ کسی نوجوان کو فوج اٹھا کر لے گئی ہے۔ اس وفد کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کشمیر میں تیرہ ہزار سے زائد نوجوان لاپتہ ہیں۔ تاہم ان اعداد و شمار کی نئی دہلی حکومت نے تصدیق نہیں کی ہے۔

بھارتی پلاننگ کمیشن کی سابق رکن اور سماجی کارکن سعیدہ حمید کی صدارت میں اس پانچ رکنی وفد میں نیشنل فیڈریشن آف انڈین وویمن کی جنرل سکریٹری عینی راجا، انجمن ترقی پسند خواتین کی جنرل سکریٹری پونم کوشک، پنجاب یونیورسٹی کی سابق پروفیسر کنول جیت کور اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر اور سماجی کارکن پنکھڑی ظہیر شامل تھیں۔

پنکھڑی ظہیر نے وادی کشمیر میں موجودہ صورت حال کے حوالے سے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”وہاں ہر جگہ مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ خوف کا ماحول ہے۔ لوگ ڈرے ہوئے ہیں کہ کب آرمی آئے گی اور ان کے گھر سے کسی نوجوان کو اٹھا کر لے جائے گی۔ لوگوں کی روزمرہ کی زندگی بالکل تباہ ہو چکی ہے۔ عورتیں گھروں سے باہر نکل نہیں پا رہیں کیوں کہ انہیں آرمی کا خوف لاحق ہے۔‘‘

ترقی پسند ادیب سجاد ظہیر کی نواسی پنکھڑی ظہیر سے جب ڈی ڈبلیو نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس دعوے کی صداقت معلوم کی کہ کشمیر میں حالات تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں تو پنکھڑی کا کہنا تھا،”یہ بالکل جھوٹ ہے۔ ہم وہاں پانچ دن سے زیادہ رہ کر آئے ہیں۔ وہاں مواصلات کے سارے چینل بند ہیں۔ اگر امیت شاہ یا کوئی اور یہ دعو ی کر رہا ہے کہ حالات نارمل ہیں یا معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں تو یہ بھی جھوٹ ہے۔ وہاں نہ تو ہسپتال ٹھیک سے کام کر رہے ہیں اور نہ ہی بازار کھل رہے ہیں۔ اسکول اور کالج بند ہیں۔ آرمی پولیس کا کام کر رہی ہے۔ لوگوں پر زیادتیاں ہو رہی ہیں اور انہیں احتجاج کرنے کی اجازت تک نہیں دی جا رہی ہے۔‘‘

پنکھڑی ظہیر کا کہنا تھا کہ اس پوری صورت حال میں سب سے بری حالت کشمیری خواتین کی ہے،”ذرا اس ماں کے بارے میں سوچیے، جس کے بچے کو آرمی اٹھا کر لے گئی ہو اور اسے یہ بھی پتہ نہ ہو کہ اس کا بچہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ عورتوں کی حالت سب سے خراب ہے، وہ گھر سے باہر نکل نہیں پا رہی ہیں۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ دفعہ 370 کو ختم کرنے کے نتیجے میں ہوا ہے۔‘‘

کشمیر ی چاہتے کیا ہیں؟ اس سوال کے جواب میں پنکھڑی ظہیر کا کہنا تھا،”ان لوگوں کو سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ اب آگے کیا ہوگا؟ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارا رشتہ آئین کی دفعہ 370 کی وجہ سے تھا۔ اسے ختم کر دینے سے ہمارا رشتہ بھی ٹوٹ گیا ہے لہذا اسے جلد از جلد بحال کیا جائے اور کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی فیصلے میں کشمیری عوام کو بھی شامل کیا جائے۔‘‘

سعیدہ حمیدکا کہنا تھا کہ اکیاون دن گزر جانے کے بعد بھی کشمیر میں صورت حال معمول پر آنے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ چونکہ میڈیا پر سینسرشپ جیسی صورتحال ہے، اس لیے سچائی سامنے نہیں آ رہی ہے۔ لوگ فوج کے خوف کے سایے میں جی رہے ہیں۔ آرمی کے جوان لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں حتی کہ بعض اوقات خواتین کو نقاب اتارنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔ رات آٹھ بجتے ہی سب کو اپنے گھروں کی روشنی بجھا دینی پڑتی ہے۔ ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی ذرائع بند ہیں، جن سے لوگوں کی اقتصادی حالت بھی بہت خراب ہوگئی ہے۔ فصلیں برباد ہو گئی ہیں اور سیب بھی تباہ ہو گئے ہیں۔‘‘

کشمیر میں پیدا ہونے والی سعیدہ حمید کا کہنا تھا،”وہ کشمیر سے انتہائی دل گرفتہ ہو کر واپس آئی ہیں۔ وہاں کے لوگوں اور بالخصوص بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے حالات کو دیکھ کر ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے۔‘‘

بھارتی خواتین تنظیموں کے اس وفد نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پانچ اگست کے بعد سے جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں انہیں منسوخ کیا جائے اور گرفتار نوجوانوں کو فوراً رہا کیا جائے۔

Share this:
General Qamar Javed Bajwa
Previous Post زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، آرمی چیف
Next Post ٹوائلٹ تنازعہ: احتجاج کے باوجود مودی کے لیے گیٹس ایوارڈ
Narendra Modi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.