geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹوائلٹ تنازعہ: احتجاج کے باوجود مودی کے لیے گیٹس ایوارڈ

September 26, 2019 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے شدید احتجاج کے باوجود بھارتی وزیراعظم کو نیویارک میں گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں ملک میں لاکھوں بیت الخلاء تعمیر کرنے پر دیا گیا ہے۔

بھارتی قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی کو یہ ایوارڈ دیے جانے کے خلاف نہ صرف انسانی حقوق کی تنظیموں بلکہ تین نوبل انعام یافتہ شخصیات نے بھی شدید احتجاج کیا ہے۔ ان شخصیات کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی انہی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ایشیائی نژاد برطانوی فنکاروں جمیلہ جمیل اور ریز احمد نے اس تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا، جس میں مودی کو ایوارڈ دیا جانا تھا۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ وہ ناقدین کی عزت کرتے ہیں کہ بھارت میں بیت الخلاء اور نکاسی آب کے مسئلہ ایک عرصے تک نظرانداز کیا جاتا رہا ہے لیکن اب اس پروگرام میں کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں اور یہ کئی دیگر ممالک کے لیے ماڈل ثابت ہو سکتا ہے۔ ارب پتی بل گیٹس سے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد نریندر مودی کا کہنا تھا، ”میں یہ ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں، جنہوں نے ‘صاف بھارت مشن‘ کو عوامی تحریک میں تبدیل کیا اور لوگوں نے صفائی کو روزمرہ کی زندگی میں ترجیح دینا شروع کیا۔‘‘

بھارتی حکومت کے مطابق انہوں نے ایک سو ملین سے زائد ٹوائلٹ تعمیر کیے ہیں جبکہ سن دو ہزار چودہ میں شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت بیس ارب ڈالر کی لاگت سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل پہنچایا جائے گا۔‘‘ مودی حکومت نے دیہات اور دوردراز کے علاقوں میں فی گھرانہ ایک ٹوائلٹ کی تعمیر کے لیے دو سو ڈالر دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

لیکن اس تقریب سے پہلے تین نوبل انعام یافتہ خواتین نے مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آئرلینڈ کی مائریڈ کوریگن، یمن کی توكل كرمان اور ایران کی شیریں عبادی کا کہنا تھا، ” مودی کی زیر قیادت بھارت میں خطرناک اور مہلک انتشار پیدا ہو رہا ہے جبکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔‘‘

بھارت میں حال ہی میں مشتعل ہجوم کی طرف سے مسلمانوں، مسیحیوں اور دلت شہریوں کے قتل کے واقعات بھی دیکھنے میں آ چکے ہیں۔ اسی پس منظر میں ان نوبل انعام یافتہ شخصیات نے اس امر کی طرف بھی اشارہ کیا کہ جینوسائیڈ واچ نامی تنظیم نے بھارتی ریاست آسام اور بھارت کے زیر اتنظام کشمیر سے متعلق اپنی تنبیہات جاری کی ہیں۔ کشمیر میں گزشتہ پچاس روز سے کمیونیکشن بلیک آؤٹ جاری ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نریندر مودی کو ایوارڈ دیے جانے کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن بھی جاری کی گئی ہے، جس پر ایک لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ایک خط بھی ہے، جس کی شریک مصنفہ امریکا کی مشہور فیمینسٹ صحافی اور کارکن گلوریا اسٹینیم ہیں۔

Share this:
Kashmiri
Previous Post کشمیر: اکاون دنوں میں تیرہ ہزار نوجوان لاپتہ، خواتین وفد کی رپورٹ
Next Post او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
OIC

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.