geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو اپنے کنٹرول میں لے

October 8, 2019 0 1 min read
Pakistan Kashmir Protest
Share this:

Pakistan Kashmir Protest

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کا اعلان کر رکھا ہے۔ مظاہرین کشمیر سے پاکستانی اور بھارتی افواج کے انخلا کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) نے جمعے کے روز ‘فریڈم مارچ‘ شروع کیا تھا۔ ریلی کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کا اعلان کر رکھا تھا۔

پاکستانی حکام نے لائن آف کنٹرول سے آٹھ کلومیٹر دور جسکول کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ان کا راستہ روک دیا۔ اس کے بعد سے ریلی کے شرکاء دھرنا دیے ہوئے ہیں اور رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جے کے ایل ایف کشمیر کی خود مختاری کی حامی ہے لیکن نئی دہلی حکومت کا الزام ہے کہ یہ تنظیم پاکستان سے مالی معاونت حاصل کرتی ہے۔ بھارتی حکام نے اپنے زیر انتظام کشمیر میں جے کے ایل ایف کے کئی رہنماؤں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کے روز اپنے ٹوئیٹر پیغامات میں مظاہرین سے لائن آف کنٹرول عبور نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے بھارتی بیانیہ مضبوط ہو گا۔

اس حوالے سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کی ریلی کے منتظم توقیر گیلانی نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مطالبہ لائن آف کنٹرول کو پاکستان اور بھارت کے مابین مستقل سرحد تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے کہا، ”ہم نے یہ ریلی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف نکالی ہے۔ ہم بھارتی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں کرفیو ختم کریں، لوگوں کو نقل و حرکت کی آزادی دیں اور قیدیوں کو رہا کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان اور بھارت سے یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ وہ کشمیر سے اپنی اپنی فوجیں نکالیں اور اسے غیر فوجی علاقہ قرار دیں۔ اس کے بعد اقوام متحدہ کو کشمیر کا انتظام سنبھالنا چاہیے اور ریفرنڈم کا انعقاد کرانا چاہیے۔‘‘

توقیر گیلانی نے اسلام آباد حکام پر کشمیریوں کی حالت زار پر صرف بیان بازی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا، ”اقوام متحدہ کی قراردادیں دونوں طرف کے کشمیریوں کو لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی اجازت دیتی ہیں لیکن پاکستانی حکام نے نقل و حرکت روک دی ہے جو کہ لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔‘‘

بھارتی فوج نے مسلح باغیوں کے خلاف ابھی حال ہی میں ایک تازہ کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ اس دوران بیس دیہاتوں کا محاصرہ کیا گیا۔ نئی دہلی کا الزام ہے کہ اسلام آباد حکومت شدت پسندوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

بھارت نے پانچ اگست کے فیصلے کے بعد سے جموں و کشمیر میں کم از کم چار ہزار افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ علاوہ ازیں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بلیک آؤٹ کا سلسلہ بھی اب تک جاری ہے۔ بھارتی فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بھی مزید کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔ دونوں ممالک پورے جموں و کشمیر پر حق کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔

کشمیر کا تنازعہ سن 1947 سے جاری ہے۔ تاہم کچھ تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ سن 1980 کی دہائی میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی مداخلت کے بعد سے کشمیر کا مسئلہ مذہبی رنگ میں رنگا گیا۔ ایسے مبصرین کی رائے میں اگر پاکستان کشمیر ہی میں اٹھنے والی تحریکوں کی حمایت کرتا تو کشمیر کے مسئلے کو عالمی دنیا کی زیادہ توجہ حاصل ہو سکتی تھی۔

موجودہ صورت حال میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آسانی سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈال سکتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں کشمیری مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی نئی دہلی حکومت کو عالمی سطح پر تنقید کا بمشکل سامنا کرنا پڑے گا۔

سٹاک ہوم میں خود مختار کشمیر کے لیے لابنگ کرنے والی تنظیم ‘نارڈک کشمیر آرگنائزیشن‘ کے ڈائریکٹر طلعت بھٹ نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”پاکستان کی کشمیر پالیسی دوہرے معیار اور منافقت پر مبنی ہے۔ اسلام آباد کا دعویٰ ہے کہ وہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے لیکن پاکستان اپنے زیر انتظام کشمیر میں شہریوں پر جبر کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر کے تمام علاقے کو متنازعہ قرار دیتی ہے۔‘‘

برسلز میں قائم ‘ساؤتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم‘ سے وابستہ محقق زیگفریڈ او وولف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کشمیر کے تنازعے میں شمولیت اسے مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے کیوں کہ عالمی برادری پاکستان پر دہشت گردی کی مبینہ حمایت کا الزام عائد کرتی ہے۔

وولف نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک مقصد بھارت کو کمزور کرنا ہے۔ کشمیر میں جنگجوؤں کی حمایت کر کے پاکستان نے بھارت کو موجودہ صورت حال کی جانب دھکیل دیا ہے۔ پاکستان حکام کا خیال ہے کہ اگر بھارت کشمیر کے تنازعے میں اپنی فوج ملوث کرے تو اس سے بھارت کی معیشت کو نقصان پہنچے گا اور اس کے عالمی تشخص بھی متاثر ہو گا۔ علاوہ ازیں بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پاکستانی فوج کو ملک میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کا جواز بھی مل جاتا ہے۔‘‘

پاکستان بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسند گروہوں کی حمایت کے الزامات کی تردید کرتا ہے اور اسلام آباد حکومت کا اصرار ہے کہ وہ کشمیریوں کی صرف سفارتی اور سیاسی سطح پر حمایت اور مدد کر رہی ہے۔

Share this:
Paris Police
Previous Post پیرس میں چاقو سے مہلک حملے کے ملزم کا آخری پیغام ’اللہ اکبر‘
Next Post پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں، معاملات خراب ہوئے تو دنیا کو پریشانی ہو گی: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.