geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پیرس میں چاقو سے مہلک حملے کے ملزم کا آخری پیغام ’اللہ اکبر‘

October 8, 2019 0 1 min read
Paris Police
Share this:

Paris Police

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں گزشتہ ہفتے ایک چاقو سے ہلاکت خیز حملہ کرنے والے ملزم کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ملزم کا اپنی بیوی سے موبائل فون پر چیٹ کے دوران آخری پیغام ’اللہ اکبر‘ تھا۔

پیرس سے پیر سات اکتوبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاستانر اب ایک ایسا نیا نظام متعارف کرانا چاہتے ہیں، جس کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں، خاص طور پر ملکی پولیس فورس کے اہلکاروں میں مذہبی انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کے رجحانات کا بروقت پتہ چلایا جا سکے گا۔

کاستانر نے ریڈیو ‘فرانس انٹر‘ کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پولیس فورس میں کسی بھی طرح کی انتہا پسندی کو آئندہ ایک خود کار طریقے سے اعلیٰ حکام کو رپورٹ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بات پیرس ہی میں گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز کیے جانے والے ایک ایسے خونریز حملے کے تناظر میں کہی، جس میں پولیس ہی کے ایک سویلین اہلکار نے چاقو سے حملے کر کے پیرس کے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اپنے چار ساتھیوں کو قتل کر دیا تھا اور اس دوران وہ خود بھی موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار کی طرف سے فائرنگ میں مارا گیا تھا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے آج پیر کے روز کہا، ”یہ اعتراف کرنا پڑے گا کہ اس واقعے میں فرانسیسی ریاست اپنے فرائض کی مکمل اور بھرپور ادائیگی میں ناکام رہی۔ تین اکتوبر کو جس مسلح پولیس اہلکار نے چاقو سے حملہ کر کے چار پولیس افسران کی جان لے لی، اس 45 سالہ ملزم کے بارے میں پولیس کے ریکارڈ میں ایسی کوئی معلومات موجود ہی نہیں تھیں کہ وہ بنیاد پرست اور دہشت گردوں کا ہمدرد بن چکا تھا۔‘‘

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق، ”تین اکتوبر کو پیرس میں مجموعی طور پر پانچ انسانی ہلاکتوں کی وجہ بنے والے اس واقعے سے متعلق ایک سچ یہ بھی ہے کہ ریاست کی کارکردگی ناقص رہی اور اس حملے کے دوران خود بھی مارے جانے والے حملہ آور سے متعلق پولیس کو ایسی کوئی اطلاع ہی نہیں تھی کہ اس کا رویہ مشکوک ہو چکا تھا، جس کی چھان بین ضروری تھی۔‘‘

پیرس میں اس خونریز حملے کے بارے میں ملکی اپوزیشن کا وزیر داخلہ کاستانر پر الزام یہ ہے کہ انہوں نے اس حملے کے ملزم سے متعلق اصل حقائق کو اس حملے کے بعد کے چند گھنٹوں میں چھپانے کی کوشش کی تھی۔ وزیر داخلہ لیکن اس الزام کو رد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پولیس کو علم ہی نہیں تھا کہ اس کا یہ سویلین اہلکار انتہا پسندانہ سوچ کا حامل ہو چکا تھا۔

خونریز دہشت گردانہ واقعات کی چھان بین کرنے والے فرانسیسی ماہرین کے مطابق تین اکتوبر کے حملے کا مرکزی ملزم نہ صرف اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا حامی بن چکا تھا بلکہ اس نے ان دہشت گردوں کے لیے بھی ہمدردی کا اظہار کیا تھا، جنہوں نے 2015ء میں فرانسیسی جریدے ‘شارلی ایبدو‘ کے دفاتر پر ہلاکت خیز حملہ کیا تھا۔

فرانسیسی تفتیش کاروں کے مطابق اس حملے کے ملزم کا نام میکائل ہارپوں تھا، جو پیرس کے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک ماہر کے طور پر خدمات انجام دیتا تھا۔ تفتیشی ماہرین اب تک یہ پتہ بھی چلا چکے ہیں کہ ہارپوں انتہا پسند سلفی مسلمانوں کے ساتھ رابطوں میں تھا اور ان کے لیے ہمدردی محسوس کرتا تھا۔

اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ 2015ء میں جب جریدے ‘شارلی ایبدو‘ کے دفاتر پر شدت پسند مسلمانوں نے خونریز حملے کیے تھے، تو میکائل ہارپوں نے 12 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے ان حملوں کا دفاع کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس پر اس کے بہت سے ساتھی کارکن حیران رہ گئے تھے لیکن اس واقعے کی متعلقہ پولیس افسران نے اعلیٰ پولیس اہلکاروں کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔

مزید یہ کہ تین اکتوبر کے حملے سے قبل ہارپوں کی اس کی 33 سالہ بیوی کے ساتھ موبائل فون پر جو چیٹ ہوئی تھی، اس میں ان دونوں کے مابین 33 پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا۔ پھر ہارپوں نے یکدم یہ چیٹ ختم کر دی تھی اور اس نے اپنے بیوی کو جو آخری پیغام بھیجا تھا، اس میں اس نے صرف دو لفظ کھے تھے، ”اللہ اکبر۔‘‘

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post سال ختم ہونے سے پہلے سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانا ہوگا: بلاول
Next Post اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو اپنے کنٹرول میں لے
Pakistan Kashmir Protest

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.