geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بریگزٹ ڈیڈ لائن: برطانیہ کے لیے بالآخر مزید تین ماہ کی مہلت

October 29, 2019 0 1 min read
Johnson
Share this:

Johnson

برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں برطانیہ کو بریگزٹ کے لیے مزید تین ماہ کی مہلت دینے پر بالآخر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ستائیس ممالک نے برطانیہ کو یہ اضافی مہلت دینے کا فیصلہ موجودہ ڈیڈلائن ختم ہونے سے صرف تین روز پہلے کیا۔

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر سے پیر اٹھائیس اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یونین کی طرف سے برطانیہ کو اس کے یونین سے اخراج کے لیے دی گئی موجودہ مدت 31 اکتوبر کو ختم ہونا تھی۔ لیکن اس مدت کے پورا ہونے سے صرف تین روز قبل آج 28 اکتوبر کو یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں یہ اعلان کر دیا کہ لندن حکومت کو دی گئی اب تک کی مہلت میں مزید تین ماہ کی توسیع پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

اب تک یورپی یونین کے رکن ممالک کی کُل تعداد 28 ہے اور اس بلاک میں برطانیہ کی رکنیت کے خاتمے کے لیے دی گئی مدت میں توسیع کا فیصلہ برطانیہ کے علاوہ باقی تمام ریاستوں کو اتفاق رائے سے کرنا تھا۔

اس بارے میں ڈونلڈ ٹسک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ”برطانیہ نے بریگزٹ کی مدت میں 31 جنوری 2020ء تک کے لیے ایک اور توسیع کی درخواست کی تھی۔ یورپی یونین میں اس بارے میں اصولی طور پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کو اب باقاعدہ تحریری فیصلے کی شکل دی جا رہی ہے۔‘‘

یونین نے برطانیہ کے بارے میں آج اپنا جو نیا فیصلہ کیا ہے، وہ لندن حکومت کو دی جانے والی ایک لچکدار رعایت بھی ہے اور بریگزٹ کی مدت میں توسیع بھی۔ اس کے لیے جو اصطلاح استعمال کی گئی ہے، وہ flextension یعنی flexible extension ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اب برطانیہ کو زیادہ سے زیادہ اگلے برس جنوری کے آخر تک اپنے بریگزٹ کے ارادوں پر عمل کرنا ہے۔ لیکن اگر لندن حکومت اس سلسلے میں لازمی قانون سازی 31 جنوری سے پہلے مکمل کرنے میں کامیاب رہی، تو برطانیہ 31 جنوری 2020ء سے پہلے بھی یونین میں اب رکنیت ختم کرنے کا مجاز ہو گا۔

یورپی یونین کی کونسل کے صدر ٹسک نے یہ اعلان آج برسلز میں اس اجلاس کے بعد کیا، جس میں اس بلاک کے برطانیہ کے سوا باقی تمام 27 رکن ممالک اس ڈیڈ لائن میں توسیع کی منظوری دینے کے لیے جمع تھے۔ اس اجلاس کے بارے میں بریگزٹ سے متعلق یورپی یونین کے اعلیٰ ترین مذاکراتی نمائندے میشل بارنیئر نے مزید کوئی تفصیلات بتائے بغیر صحافیوں کو بتایا، ”یہ ایک بہت مختصر، مؤثر اور تعمیری اجلاس تھا، جس میں رکن ممالک نے بریگزٹ کی ڈیڈ لائن میں اگلے سال جنوری کے آخر تک کے لیے مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔‘‘

برطانیہ نے یورپی یونین سے اپنے اخراج کا فیصلہ 2016ء میں ہونے والے ایک عوامی ریفرنڈم میں کیا تھا۔ اس کے بعد سے آج ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ یونین نے لندن حکومت کو بریگزٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی اجازت دے دی ہے۔

پہلی بار لندن حکومت کو بریگزٹ کا عمل اس سال 31 مارچ تک پورا کرنا تھا، جس میں بعد میں 31 اکتوبر تک کے لیے سات ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی تھی۔

پھر برطانیہ چونکہ اس سال اکتوبر کے آخر تک بھی یونین سے اپنے اخراج کے لیے لازمی شرائط بروقت پوری نہیں کر سکا تھا، اس لیے لندن میں وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت نے برسلز میں یورپی قیادت سے اس مدت میں مزید ایک بار یعنی اگلے سال 31 جنوری تک کے لیے توسیع کی درخواست کر دی تھی، جو یورپی یونین نے اب منظور کر لی ہے۔

لندن سے موصولہ نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق برطانیہ میں ملکی سیاستدان آج ہی اس بارے میں ایک پارلیمانی رائے دہی میں بھی حصہ لے رہے ہیں کہ آیا بریگزٹ کے بارے میں جمود سے نکلنے کے لیے وزیر اعظم بورس جانسن کی خواہش کے مطابق ملک میں 12 دسمبر کو نئے عام انتخابات کرائے جانا چاہییں۔

خدشہ ہے کہ وزیرا عظم جانسن کی یہ تجویز پارلیمانی ایوان زیریں میں دو تہائی ارکان کی لازمی حمایت حاصل نہیں کر سکے گی۔ اگر ایسا ہوا تو لیبر پارٹی سمیت اپوزیشن کی دو جماعتوں کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے طور پر نو دسمبر کو ملک میں قبل از وقت عام الیکشن کرانے کی تجویز پر پارلیمانی ووٹنگ کرانے کی کوشش کریں گی۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post جرمن صوبے تھیورنگیا کے الیکشن: میرکل حکومت کے لیے بڑا دھچکا
Next Post جے یو آئی کا آزادی مارچ فضل الرحمان کی قیادت میں پنجاب میں داخل ہو گیا
Azadi March

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.