geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن صوبے تھیورنگیا کے الیکشن: میرکل حکومت کے لیے بڑا دھچکا

October 29, 2019 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن صوبے تھیورنگیا میں اتوار ستائیس اکتوبر کے پارلیمانی الیکشن کے نتائج سے برلن میں چانسلر میرکل کی قیادت میں وسیع تر مخلوط حکومت کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔ میرکل کی پارٹی کی حمایت میں گیارہ فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

جرمنی کے مشرقی صوبے تھیورنگیا کی ریاستی پارلیمان کے انتخابات کے نتائج برلن میں وفاقی مخلوط حکومت میں شامل ملک کے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سی ڈی یو اور ایس پی ڈی کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔ ان دونوں پارٹیوں کو حاصل عوامی تائید میں اس قدر کمی دیکھی گئی کہ میرکل کی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے رہنما یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ہو کیا رہا ہے؟

سی ڈی یو کو اس الیکشن میں صرف 22 فیصد ووٹ ملے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اسی ریاست میں گزشتہ پارلیمانی الیکشن کے نتائج کے مقابلے میں اس کو حاصل تائید میں 11 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ حقیقت کا سامنا سوشل ڈیموکریٹس کی پارٹی ایس پی ڈی کو کرنا پڑا، جس کو حاصل عوامی تائید میں 2014ء کے گزشتہ ریاستی الیکشن کے نتائج کے مقابلے میں ایک تہائی کمی دیکھی گئی۔ ایس پی ڈی کو کل اتوار ستائیس اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں صرف تقریباﹰ آٹھ فیصد ووٹ ملے۔

برلن میں چانسلر انگیلا میرکل کی قیادت میں قائم وفاقی مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے لیے یہ نتائج اس لیے بہت بڑا دھچکا ہیں کہ سی ڈی یو اور ایس پی ڈی مل کر بھی کل ڈالے گئے ووٹوں کا ایک تہائی بھی حاصل نہ کر سکیں۔ یہ اس صوبے کے ایسے انتخابی نتائج ہیں، جن کی جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے لے کر آج تک کبھی کوئی مثال نہیں ملتی۔

ان انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد برلن میں سی ڈی یو کے سیکرٹری جنرل پاؤل سیمیاک نے کہا، ”آج کا دن کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے لیے ایک بڑا ہی تلخ دن ہے۔‘‘ اسی طرح کی ناامیدی کا اظہار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی قائم مقام خاتون سربراہ مالُو درائر نے بھی کیا۔

ان نتائج کے بعد سی ڈی یو کا لائحہ عمل کیا ہو گا، اس پر میرکل کی پارٹی کو ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہو گا۔ لیکن ایس پی ڈی کو آئندہ کیا فیصلے کرنا ہوں گے، یہ پارٹی تو ابھی اس بارے میں بھی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کر سکتی۔ اس لیے کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی اگلی سربراہ کون سی شخصیت ہو گی، یہ فیصلہ تو تیس نومبر کو کیا جائے گا۔

ماضی میں مشرقی جرمنی کی کمیونسٹ ریاست کا حصہ رہنے والے اور اب متحدہ جرمنی کے مشرقی صوبوں میں سے ایک تھیورنگیا کے ان انتخابات میں بائیں بازو کی سیاسی جماعت ‘دی لِنکے‘ کو تاریخ ساز کامیابی حاصل ہوئی۔ غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق ‘دی لِنکے‘ کو 31 فیصد ووٹ ملے اور وہ نئی پارلیمان میں نمائندگی کی حامل سب سے بڑی جماعت ہو گی۔

اتوار ستائیس اکتوبر کے انہی صوبائی انتخابات کے نتائج کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ جرمنی میں اسلام کی مخالفت اور تارکین وطن کی آمد پر شدید تنقید کرنے والی انتہائی دائیں بازو کی جماعت ‘متبادل برائے جرمنی‘ یا اے ایف ڈی کو بھی اتنے زیادہ ووٹ ملے کہ اس نے چانسلر میرکل کی قدامت پسند پارٹی سی ڈی یو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
یوں بائیں بازو اور انتہائی دائیں بازو کی دونوں جماعتوں ‘دی لِنکے‘ اور اے ایف ڈی کو حاصل ہونے والی تائید کو دیکھا جائے تو ان دونوں پارٹیوں کو مشترکہ طور پر تقریباﹰ 55 فیصد ووٹ ملے۔

اس کے علاوہ اے ایف ڈی کو تو 2014ء کے الیکشن کے مقابلے میں تقریباﹰ 13 فیصد زیادہ تائید حاصل ہوئی۔

نو منتخب پارلیمان میں نشستوں کی آئندہ تقسیم کو دیکھا جائے تو یہ بات بھی یقینی ہے کہ تھیورنگیا میں نئی صوبائی حکومت کی تشکیل کے لیے سب سے زیادہ حق تو ‘دی لِنکے‘ ہی کا بنتا ہے لیکن اس کے لیے بھی حکومت سازی ایک بہت مشکل اور صبر آزما عمل ثابت ہو گا۔

ایرفُرٹ میں تھیورنگیا کی نئی صوبائی حکومت ہر حال میں ایک مخلوط حکومت ہو گی۔

Share this:
Justice Qazi Essa
Previous Post حکومتی ٹیم کے اہم رکن نے جسٹس قاضی فائز کی جاسوسی کروائی
Next Post بریگزٹ ڈیڈ لائن: برطانیہ کے لیے بالآخر مزید تین ماہ کی مہلت
Johnson

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.