geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسئلہ کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا

November 5, 2019 1 1 min read
Kashmir Issue
Share this:

Kashmir Issue

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

مودی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے تحت ، بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر 31 اکتوبر 2019ء سے عمل درآمد کر دیا گیاہے ،جس کے تحت دیگر ریاستوں کے ہندو شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش کا حق حاصل ہوگیا ہے ۔ اس بھارتی اقدام کے بعد کشمیری مسلمانوں اور لداخ کے بودھ باشندوں میں تشویش شدت اختیار کرگئی ہے ، جبکہ اس مذموم عمل کو کامیاب بنانے پر بھارتی جنتا پارٹی نے جشن منایا ہے ۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو 2 حصوں میں تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

حالیہ بھارتی اقدام کشمیریوں کے بھروسے کیساتھ دھوکا ہے، کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ ہے، مقبوصہ کشمیر میں غیر مسلموں اور غیر کشمیریوں کو بساکر یہاں کشمیری مسلمانوں کی تعداد کم کرنے کی سازش ہے۔ مودی سرکار کا یہ فیصلہ 1947 ء میںمقبوضہ کشمیر کی لیڈر شپ کی جانب سے بھارت سے الحاق نہ کرنے کے فیصلے سے متصاد م ہے ، یکطرفہ بھارتی فیصلہ سراسر غیر قانونی ، غیر آئینی ہے جس کے خطرناک نتائج ہوں گے، اس سے مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ ہوگا اور خطے کا امن تباہ ہوکر رہ جائے گا۔یہی وجہ ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب بسنے والے کشمیری مسلمانوں اور پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور35 اے ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بجائے مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا ء پرہیں جہاں90 روزہ کرفیو سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے ، جو کہ آبادی کو بلا خوراک کے جیل میں بند کرنے کے مترادف ہے۔ جبکہ ایک لاکھ کشمیریوںکی شہادت کے بعدبھی بھارتی فوج انتہائی ڈھٹائی سے بربریت کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے ، اور مظالم روکنے کی بجائے مقبوضہ وادی کشمیر میں مذید تازہ دم فوجی دستے بھیج دیئے ہیں۔

اس وقت کرفیو کے باوجود پوری وادی سراپا احتجاج ہے اور ”آزادی آزادی” کی صدائوں سے گونج رہی ہے۔ جبکہ تحریک آزادی کے دوران بھارتی بربریت سے شہید ہونے والے نوجوانوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر بڑے بڑے جلوسوں کی صورت میں آخری منزل تک پہنچایا جارہا ہے اس سے بھارتی حکمرانوں کے دہشت گردی کے پروپیگنڈے کی دھجیاں بکھر گئی ہیں۔ د نیا بھر میں انسانیت کی اعلیٰ اقدار سے محبت کرنے والے لوگ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ان بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کو سلام پیش کررہے ہیں جنہوں نے ہر قسم کے مظالم کا سامنا کرنے اور ہر روز اپنے پیاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود آزادی و حریت کا پرچم نہ صرف سر بلند رکھا بلکہ ان کی جدوجہد ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ ولولہ انگیز نظرآرہی ہے۔ مظلوم کشمیری عوام نے بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہر ظلم کے باوجود آزادی آزادی کے نعرے لگا کر اور جابجا پاکستانی پرچم لہرا کر اقوام عالم کے سامنے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ اپنی مرضی سے کرنے کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آرٹیکل35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے سوا بھارت کا کوئی بھی شہری یا ادارہ جائیداد نہیں خرید سکتا جبکہ سرکاری نوکریوں، ریاستی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالنے اور دوسری مراعات کا قانونی حق بھی صرف کشمیری باشندوں کو حاصل تھا۔ بھارتی انتہاپسند چاہتے ہیں کہ آرٹیکل 35 اے کوختم کرکے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے اور پھر اسے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ مستحکم بنایا جائے ۔ بھارتی انتہا پسندوں کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کے لیے پہلے بھی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں کئی بار پہنچایا گیا اور ہر بار اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے کر اس کے حل کے لئے بھارت پر زور دیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کے بہتر سال کے بعد تک اس مسئلے کے حل کے سلسلے کی کوششیں جاری ہیں، جس کے لئے کئی فارمولے اور معاہدے ہو چکے ہیں لیکن بھارت کبھی اس معاملے کے حل میں مخلص نہیں رہا ، لیکن کیا وجوہات ہیں کہ اقوام متحدہ بھی اپنی قرار دادوں پر عملدر آمد کرنے میں بے بس ہے ؟ جہاں تک بڑی طاقتوں کا تعلق ہے ان کا اپنا طویل المدت مفاد اسی میں ہے کہ پاکستان اور بھارت میں کبھی امن و امان قائم نہ ہو کیونکہ یہ تاریخی خطہ لا محدود وسائل و معادنیات کا مالک ہے ،اور کہیں یہ خود آپس میں کوئی سمجھوتہ نہ کر لیں،اور یہ اپنی مرضی سے عالمی سیاست میں اپنا کوئی کردارادا کرنے کے قابل نہ ہوجائیں۔ اور بعید از قیاس نہیں کہ طاقتیں بھارت کے ساتھ اس پر بھی متفق ہوں کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والی ریاست پاکستان کو کہیں اقوام عالم اور ترقی یافتہ ممالک میں برتری حاصل نہ ہو جائے۔

کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا توبلا شبہ ہے ہی لیکن یہ عصرحاضر کے چند اہم ترین سیاسی اورا نسانی مسائل میںسے ایک نہایت تکلیف دہ مسئلہ بھی ہے ۔ کشمیر کی بے پناہ مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ہمیںاس وقت اپنے سامنے یہ سوال رکھنا چاہئے کہ بطورریاست اور من حیث القوم ہم ایسے کیااقدامات اٹھاسکتے ہیںجن کے ذریعے ہم اپنے کشمیر ی بھائیوں کی بھرپور حمایت کر سکیں۔ پاکستان کو شدید ضرورت ہے کہ وہ میڈیا کے ذریعے اصل صورتحال اور سنگینی کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرے تاکہ بھارتی میڈیا کا مقابلہ کر کے کشمیری عوام سے موقف کی صحیح ترجمانی ہو سکے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر03009230033

Share this:
Maulana Fazlur Rehman
Previous Post مولانا بند گلی میں
Next Post توہین عدالت کیس: فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر عدالت سے معافی
Firdous Ashiq Awan

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.