geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مولانا بند گلی میں

November 5, 2019 0 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:

 Maulana Fazlur Rehman

تحریر : امتیاز علی شاکر:لاہور

پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے ابھی تک احتجاج، مارچ اور دھرنے میں اس انداز سے شرکت کی ہے کہ کامیابی کی صورت میں فوائد حاصل ہوں اور ناکامی کی صورت میں کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یاجمہوری طبقہ صحافت یا عوام کی تنقید کا نشانہ بنیں گے مولانا فضل الرحمان ،پیپلزپارٹی اورن لیگ والے اندرخانے مولاناکوخوب چابی دیتے ہیں جبکہ میڈیا پرسنزکے سامنے آتے ہی دھرناسیاست ومذہب کارڈکی مخالفت کردیتے ہیں،جب مولاناکہتے ہیں اسمبلیوں سے سب استعفے دیں توپیپلزپارٹی کوسندھ حکومت یادآجاتی ہے اورن لیگ کواپوزیشن لیڈراورسینیٹ یادآجاتاہے،اپنے سارے پتے محفوظ رکھتے ہوئے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کامیابی کے ساتھ ابھی تک وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کوشش کررہی ہیں۔

جبکہ مولانانے مارچ اوردھرنے کے فیصلے سمیت تمام مطالبات بھی احتجاج میں شامل پیپلزپارٹی،ن لیگ سمیت 9سیاسی جماعتوںکی مشاورت سے پیش کئے ہیں،مولاناکوبندگلی میں بھیج کرپیپلزپارٹی اورن لیگ آخرتک وکٹ کی دونوں طرف ہی کھیلتی رہیں گی،جب کوئی سوال کرے گاتوپیپلزپارٹی اورن لیگ والے قیادت کی مشاورت کے حوالے پیش کرتے رہیں گے،دوسری طرف وزیراعظم عمران خان اپنے موقف پرڈٹے نظر آتے ہیں،گزشتہ روزسوشل میڈیاپرایک پیغام میںانہوں نے اپنی بات ایک مرتبہ پھردہراتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ صرف تین لفظ سننا چاہتے ہیں،ایک بار پھر صاف صاف کہہ رہاہوں، نو این آر او، نو کمپرومائز، وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھردہرادیاہے کہ این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا،وزیراعظم عمران خان کالہجہ بتارہاہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ یااسلام آبادمیں دھرنے کوخاطرمیں نہیں لاناچاہتے جبکہ معاملہ اس قدرآسان بھی نہیں ہے،ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالٰہی بھی مولاناکے ساتھ رابطہ کررہے ہیں،چوہدری برادران صلح صفائی کروانے کے ماہرجانے جاتے ہیں۔

حکومت کے اتحادی ہونے کے ساتھ ساتھ چوہدری برادران کے مولانافضل الرحمان کے ساتھ بھی اچھے مراسم ہیں،مولانافضل الرحمان چوہدری برادران کی ثالثی قبول کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کے موجودہ لب ولہجے میں نرمی لائے بغیر حکومت کے ساتھ معاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تویہ مولانا،عمران خان اورچوہدری برادران کی بڑی کامیابی ہوگی جبکہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی پیپلزپارٹی اورن لیگ کی شکست تصورہوگی،مجھے نہیں لگتاکہ مولانا،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی رضامندی کے بغیرحکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ طے کریں گے،راقم یہ بات مسلسل کہہ رہاہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ ہاتھی کے وہ دانت ہیں جن کے بارے میں کہاجاتاہے کہ کھانے کے اوردیکھانے کے اور،اندرون خانہ پیپلزپارٹی اورن لیگ مکمل طورپرمولاناکے مذہب کارڈاور دھرنے کے ساتھ ہیں اورآخری دم تک ساتھ رہیں گے جبکہ بظاہرکبھی ہاں کبھی نہ کہتی نظرآئیں گی،حکومت سنجیدہ لے نہ لے ،احتجاج کرنے والوں کی خواہش تھی یانہیں تھی پریہ حقیقت ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باعث دنیاکی نظریں مسئلہ کشمیرسے ہٹ چکی ہیں،عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے،غیریقینی کی سی صورتحال پیداہوچکی ہے،اپوزیشن احتجاج کرے یاکسی دیگرمسئلے کی وجہ سے عوام کی زندگی میں مشکلات پیداہوں انہیں بروقت اورمحفوظ طریقے سے دورکرناحکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ مولانافضل الرحمان کے مطالبات غیرسنجیدہ اورناقابل قبول ہیں پھربھی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مولاناسمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کواعتمادمیں لے کرمعاملات کواحسن طریقے سے حل کرے تاکہ عوام کی زندگی میں مزیدمشکلات پیدانہ ہوں،کسی پرغداری یاکفرکے فتوے لگاناکسی صورت مناسب نہیں،مولانافضل الرحمان پاکستانی سیاستدان ہیں انہیں بھی اپنے اردگردکے لوگوں پرنظررکھنی چاہئے،الیکشن 2018ء پرتحفظات ہیں تواُن کااظہارضرورکریں،صاف شفاف الیکشن کامطالبہ مولانایااحتجاج میں شامل سیاسی جماعتوں کاہی نہیں بلکہ پوری قوم کامطالبہ ہے پراس کا ہرگزیہ مطلب نہیں کہ قومی اداروں پرچڑھائی کرنے کی کوشش کی جائے۔

آئین سازی سیاستدان کرتے ہیں جس کے تحت الیکشن کمیشن دوران الیکشن اداروں سے مدد لیتا ہے،سیاستدان آئین میں ترمیم کرکے الیکشن کمیشن کواداروں سے مددلینے سے روک سکتے ہیں اوریہی آئینی اورجمہوری طریقہ ہے،آپ خودہی اداروں کومددکیلئے بلائیں اورپھرخودہی قومی سلامتی کے ضامن اداروں کے وقارکومتاثرکرنے کی کوشش کریں یہ انتہائی شرمناک عمل ہے جسے محبت وطن عوام پسندنہیں کرتے،مولاناصاحب جس اندازمیں اداروں کیخلاف بات کررہے ہیں اس حساب سے قوم سوال کرسکتی ہے کہ جب مولانا الیکشن میں مسلسل کامیابی حاصل کیاکرتے تھے تب تومولانانے کبھی احتجاج نہیں کیا؟پہلی باراسمبلی سے باہرہیں توانہیں الیکشن کی خرابیاں نظرآنے لگ گئی ہیں اورمولاناصاحب یہ بھی یادرکھیں کہ ممکن تونہیں پھربھی وقت سے پہلے الیکشن ہوتے ہیں تومولاناکوزیادہ فائدہ نہیں ہوگا،ماضی میں خودکولبرل بتاکرجن سے آشربادمانگتے رہے ہیں ناموس رسالتۖ اورختم نبوتۖ کے نام پراحتجاج کرنے کے بعد وہ طاقتیں اب انہیں کسی صورت آشربادنہیں دیں گی،مولاناصاحب ہرگزرتے لمحے کے ساتھ بندگلی کی طرف بڑھ رہے ہیں،ن لیگ یاپیپلزپارٹی مولانافضل الرحمان کوکبھی وزیراعظم یاصدرپاکستان نہیں بنائے گی انہیں جب بھی موقع ملاوہ اپنی پارٹی پالیسی کابہانہ بناکرانہیں ٹال دیں گے یعنی ن لیگ اورپیپلزپارٹی مولاناکے ساتھ وہ کھیل کھیل رہی ہیں جس کے متعلق شاعرنے کچھ یوں کہاہے

اس شرط پہ کھیلوں گی پیاپیارکی بازی
جیتوں توتجھے پائوں ہاروں توپیاتیری

پرحقیقت مختلف ہے سیاسی میدان کے کھلاڑی منافقانہ نظریات رکھتے ہیں جب جسے سیڑی ملے گی سب کچھ چھوڑچھاڑکرفوری سیڑی چڑھ جاتاہے اورمشکل وقت میںساتھ دینے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں،راقم کے خیال میں مولاناصاحب کوچوہدری برادارن کی ثالثی قبول کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ ہاتھ ملالیناچاہیے اوروزیراعظم عمران خان کوبھی معاملہ فہمی ،اپنے منصب اورذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کم گوئی اختیارکرنی چاہیے۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر:لاہور

Share this:
Basketball Tournament
Previous Post علامہ اقبال کپ ایک روزہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ : انڈر 18 میں نیا ٹیلنٹ متعارف
Next Post مسئلہ کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا
Kashmir Issue

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.