geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ کا مواخذہ، گواہ کو ‘خطرہ‘

November 17, 2019 1 1 min read
Marie Yovanovitch
Share this:

Marie Yovanovitch

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) میری یووانووچ نے تصدیق کی کہ انہیں’ شدید خطرہ‘ ہے، جب سے انہیں یوکرائن میں امریکی سفیر کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے مواخذے کی کارروائی کے دوران اسی سفیر کے بارے ٹویٹ کی، جس کے بعد سے دھمکیوں کا شور بڑھ گیا ہے۔

یوکرائن میں امریکا کی سابق سفیر میری یووانووچ نے گواہی دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چلنے والی مواخذے کی کارروائی کے دوسرے ہی دن اچانک انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جس موقع پر وہ کانگریس کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے اپنا بیان دے رہی تھیں، اس موقع پر ٹرمپ ٹوئٹر پر ان کی سفارت کاری اور ان کے ریکارڈ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

ٹرمپ نے لکھا، ”میری یووانووچ جہاں بھی گئیں، وہاں خرابی ہی پیدا ہوئی۔ انہوں نے صومالیہ سے اپنا کام شروع کیا، وہاں حالات کیسے رہے؟ اس کے بعد وہ یوکرائن گئیں اور وہاں کے صدر نے یووانوواچ کے خلاف بات کی۔ امریکی صدر کو سفارت کار نامزد کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔‘‘

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے اس پارلیمانی کمیٹی سے تعلق رکھنے والے رکن ایڈم شِف نے کہا،” میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، صدر جو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس کے اثرات انتہائی منفی ہوں گے۔‘‘

یووانووچ بدعنوانی کے خلاف اپنے موقف کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ انہیں 2016ء میں یوکرائن میں تعینات کیا گیا تھا اور پھر انہیں مئی 2019ء میں جبری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس کمیٹی کے چیئرمین شِف کے مطابق یووانووچ کے ہٹائے جانے سے ایک ایسا بے قاعدہ راستہ بنانے میں مدد ملی، جسے ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے کییف حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا، تا کہ وہ جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کریں۔ بائیڈن ٹرمپ کے سیاسی حریف ہیں۔ انہوں نے یووانووچ سے کہا کہ انہیں ایک رکاوٹ کے طور پر دیکھا گیا تھا، جسے ہٹانا ضروری سمجھا گیا۔

صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرائن کے صدر وولودومیر زیلنسکی کو فون کیا اور مبینہ طور پر ان سے مدد مانگی۔ اس مدد کا تعلق سابق نائب امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر کے بارے میں چھان بین سے تھا۔ جو بائیڈن ممکنہ طور پر 2020ء کے امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹ امیدوار بھی ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ ایسا کرتے ہوئے انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اسی وجہ سے امریکی کانگریس نے ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

Share this:
Russian Missiles
Previous Post روسی میزائل رکھنے کے لیے نہیں استعمال کرنے کے لیے خریدے ہیں، ترکی
Next Post نواز شریف بغیر ضمانتی بانڈ بیرون ملک جا سکتے ہیں
Nawaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.