geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نواز شریف بغیر ضمانتی بانڈ بیرون ملک جا سکتے ہیں

November 17, 2019 0 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:

Nawaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے اور حکومت پاکستان کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اجازت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی طور پر چار ہفتوں کے لیے ہوگی لیکن اگر اس دوران نواز شریف روبصحت نہیں ہوتے تو ان کے بیرون ملک قیام کی مدت میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس فیصلے کے بعد عدالتی کمرے کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عدالت عالیہ نے حکومت کی طرف سے شورٹی بانڈ جمع کروانے کے شرط کو نامنظور کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت تفصیلی فیصلے کی تحریری کاپی موصول ہونے کے بعد ہی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ہفتے کے روز مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کی طرف سے دائر کی جانے والی اس درخواست کی سماعت کی، جس میں انہوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے عائد کی گئی شرائط کو چیلنج کیا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم کیے گئے لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے متعدد وقفوں کے ساتھ اس کیس کی سماعت دن بھر جاری رکھی۔ اس کیس کی سماعت کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر نون لیگ کو انڈیمنٹی بانڈ حکومت کی بجائے ہائیکورٹ میں جمع کروانے کی پیشکش کی گئی۔ لیکن اسے شہباز شریف کے وکلا نے تسلیم نہیں کیا۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے حوالے سے ان کے بھائی شہباز شریف نے اپنے بیان حلفی کا تحریری ڈرا فٹ عدالت میں جمع کروایا کہ نواز شریف پاکستان کے ڈاکٹروں کی سفارش پر بیرون ملک جارہے ہیں اور بیرون ملک ڈاکٹر جیسے ہی اجازت دیں گے نواز شریف فوری وطن واپس آ جائیں گے۔ بیان کے مطابق نواز شریف صحت مند ہوتے ہی وطن واپس آ کر اپنے عدالتی کیسز کا سامنا کریں گے۔

دوسری طرف سرکاری وکیل کی جانب سے بھی عدالت میں بیان حلفی کے لیے ایک ڈرافٹ دیا گیا۔ اس کے مطابق نواز شریف طبی بنیادوں پر بیرون ملک جائیں گے، ڈاکٹرز کی جانب سے اجازت کے فوری بعد نواز شریف واپس آ جائیں گے،” وفاقی حکومت جب چاہے گی نواز شریف کو واپس آنا ہو گا، شہباز شریف بیان حلفی دیں کہ نواز شریف واپس نہیں آتے تو جرمانے کی رقم ادا کریں گے۔‘‘

فریقین کی طرف سے ایک دوسرے کے ڈرافٹ کو مسترد کر دینے کے بعد عدالت نے اپنا ڈرافٹ تیارکیا، اس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف چار ہفتے کے لیے ملک سے باہر علاج کے لیے جا سکتے ہیں اگر وہ اس کے بعد بھی صحت یاب نہیں ہوتے تو پھر بیرون ملک قیام کی مدت کو بڑھایا جا سکے گا۔ اس دوران ہائی کمیشن کا کوئی افسر نواز شریف سے ملاقات بھی کر سکے گا۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز حکومت اور نیب کی طرف سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کا موقف مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کیس سننے اور فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ممتاز صحافی مظہر عباس نے بتایا کہ ہفتے کے روز عدالتی محاذ پر ہونے والی دونوں جماعتوں کی تگ و دو سے پتا چلتا ہے کہ تحریک انصاف نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو کسی مبینہ ڈیل کے تاثر کی نفی کرنا چاہتی تھی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کو کارکنوں کو مطمئن کرنے کے لیے گارنٹی کا قدم اٹھانا پڑا۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ نون بھی یہ نہیں چاہتی تھی کہ حکومت نواز شریف کی بیماری کی آڑ میں ان سے بانڈ لے کر ان کی کرپشن کے حوالے سے پوائنٹ سکورنگ کرے۔

مظہر عباس کے خیال میں اگر نواز شریف کو کچھ ہو جاتا تو اس سے پاکستان تحریک انصاف کو ناقابل تلافی سیاسی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ یہ وہ بات تھی جو حکومت کے اتحادیوں نے محسوس کر لی تھی اسی لیے چوہدری برادران اور ایم کیو ایم کی طرف سے نواز شریف کے حق میں بیانات دیکھنے میں آئے۔

Share this:
Marie Yovanovitch
Previous Post ٹرمپ کا مواخذہ، گواہ کو ‘خطرہ‘
Next Post ترکی کے زیر انتظام شامی شہر میں کار بم دھماکا، 14 افراد ہلاک
Car Bomb Blast

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.