geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

علی ظفر نے اپنے سسر کے گھر پر پہلی بار ہراساں کیا: میشا کا عدالت میں بیان

December 10, 2019December 10, 2019 0 1 min read
Ali Zafar - Mesha Shafi
Share this:

Ali Zafar - Mesha Shafi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے خلاف اداکار اور گلوکار علی ظفر کی جانب سے 100 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔

گلوکارہ میشا شفیع بیان ریکارڈ کرانے اپنی والدہ اداکارہ صبا حمید کے ساتھ تیسری بار ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں، انہوں نے 3گھنٹے سے زائد وقت تک بیان ریکارڈ کرایا۔

میشا شفیع نے اپنے اس الزام کو دہرایا کہ انہیں ساتھی گلوکارعلی ظفر نے متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کیا، انہوں نے انتہائی مجبوری کی حالت میں یہ بات ظاہر کی۔

گلوکارہ کے مطابق انہوں نے بہت عرصے تک ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا لیکن وہ اس رویے کو مزید برداشت نہیں کرسکتی تھیں۔

میشا کے مطابق علی ظفر نے اپنے سسر کے گھر پر پہلی بار ہراساں کیا، علی ظفر کایہ رویہ ان کے لیے حیران اور پریشان کن تھا، انہوں نے فوری طور پر اس گھر کے لان میں موجود اپنے شوہر کو ان باتوں سے آگاہ کیا ،لیکن ساتھ ہی شوہر کو علی ظفر سے اس معاملے پر بات کرنے سے روک دیا کیونکہ ان کے شوہر تربیت یافتہ باکسر ہیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لڑائی ہو۔

میشا شفیع نے یہ بھی بتایاکہ علی ظفر کی فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہ بات ان کی بیوی کو نہیں بتائی، میشا شفیع نے عدالت میں مختلف واٹس ایپ میسجز بھی دکھائے۔

احاطہ عدالت میں میشا شفیع نےمیڈیا کو بتایا کہ انہیں ڈرانےاوردباؤ میں لانے کے لیے کیس فائل کیا گیا ہے ،ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد ان کاکافی مالی نقصان بھی ہوچکا ہے۔

عدالت نے کیس پر مزیدسماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پرمزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

واضح رہے 19 اپریل 2018 کو میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسانی پر بات کرنا آسان نہیں لیکن اس پر خاموش رہنا بھی بہت مشکل ہے، میں خاموش رہنے کے کلچر کو توڑوں گی جو معاشرے میں سرائیت کرچکا ہے۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات کی تردید کر تے ہوئےکہا تھا کہ میں الزام کا جواب الزام سے نہیں دوں گا بلکہ میشا شفیع کے خلاف عدالت جاؤں گا اور مجھے پورا یقین ہے کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔

علی ظفر کی جانب سے ہراسانی کا الزام لگانے پر میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

Share this:
Jamaat-e-Islami Kashmir March
Previous Post جماعت اسلامی کا ٢٢ دسمبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ
Next Post روہانسے شرجیل خان نے سر جھکا کر ٹیم سے معافی مانگ لی
Sharjeel Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.