geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی آئی سی میں مریض اور کچہریوں میں سائل رل گئے

December 17, 2019 1 1 min read
PIC
Share this:

PIC

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں ڈاکٹروں اور وکیلوں کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ چھ روزبعد بھی پی آئی سی میں سرگرمیاں پوری طرح سے بحال نہیں ہو سکی ہیں اور نہ ہی عدالتوں میں کام شروع ہو سکا ہے۔

وکلا تنظیموں کی اپیل پر پیر کے روز بھی عدالتوں میں کوئی کام نہیں ہو سکا۔ صوبے کے دوردراز کے علاقوں سے آنے والے سائلین دن بھر انتظار کرنے کے بعد مایوس واپس لوٹ گئے۔ پنجاب بار کونسل نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے رکن اور وکیل رہنما احسن بھون نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ہمارے مطالبات نہیں مانے جا رہے، ہمارے تریپن وکلا کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اور کوئی شخص بھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کر رہا کہ وکلا کن حالات اور وجوہات کی بنا ہر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے۔‘‘

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے دو دنوں میں پاکستان بھر کی وکلا تنظیموں کا ایک اہم اجلاس لاہور میں بلائے جانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ حکومت کے خلاف موثر احتجاجی حکمت عملی بنائے جا سکے۔

دوسری طرف پی آئی سی میں صرف ایمرجنسی میں کام ہو رہا ہے۔ نئے مریضوں کو نہیں دیکھا جا رہا۔ انجیو گرافی اور بائی پاس آپریشن بھی ابھی تک شروع نہیں ہو سکے۔

پی آئی سی کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر امیر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ہسپتال کے دیگر شعبے بھی فعال ہو جائیں گے لیکن ڈاکٹروں اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ او پی ڈی شروع ہو جانے کے باوجود وہ کل ایک گھنٹے کی علامتی ہڑتال کریں گے۔ اگر تین دنوں تک ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو پھر اس تحریک کا دائرہ دیگر علاقوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

پیر کی شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں نے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی حملہ کیس میں ملوث وکلا کو ضمانتیں اور جوڈیشنل ریمانڈ مل رہے ہیں جبکہ ابھی تک نہ تو سکیورٹی بل نافذ ہوا ہے اور نہ ہی ہسپتالوں میں سکیورٹی سٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پسرور ہسپتال اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی بس پر حملہ کرنے والے وکلا کے خلاف بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائے گئی۔ اس صورت حال میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

پیر کی صبح پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو پی آئی سی حملہ کیس کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کی طرف سے وزیر قانون پنجاب کو تمام قانونی معاملات کی مکمل پیروی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ ایک اور اہم پیش رفت میں وکلا کی رہائی کے حوالے سے ایک رٹ پٹیشن کی سماعت کرنے والے ایک دو رکنی بینچ نے وکلا کا کیس سننے سے معذرت کر لی اور نئے بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے۔

مسلسل چھاپوں کے باوجود پنجاب پولیس وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جبکہ پی آئی سی کے باہر ہوائی فائرنگ کرنے والے وکیل کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث علامہ اقبال ٹاؤن کے عابد ناز کو گرفتار کرنے کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ مطلوب وکلا کے بارے میں پولیس کو اطلاعات ان کے مخالف دھڑے کے وکلا ہی فراہم کر رہے ہیں،” لگتا یوں ہے کہ مطلوب وکلا کی بڑی تعداد لاہور سے باہر فرار ہو چکی ہے۔‘‘

وکلا سیاست پر نظر رکھنے والے راؤ مدثر اعظم خان ایڈوکیٹ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس تنازعے کے شدت اختیار کرنے کی ایک بڑی وجہ وکلا سیاست بھی ہے۔ ان کے بقول پی آئی سی میں پہلے پہل تشدد کا نشانہ بننے والے وکیل کا تعلق حامد خان گروپ سے تھا۔

حامد خان گروپ کے رانا انتظار گیارہ جنوری کو ہونے والے لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار بھی ہیں۔ انہوں نے اس واقعے پر احتجاج کر کے اپنی مقبولیت میں کافی اضافہ کر لیا ہے۔ اس پر احسن بھون گروپ سے تعلق رکھنے والے صدارتی امیدوار گلزار احمد خان طارق کے ساتھی ایک ڈاکٹر کی وائرل ویڈیو کی آڑ میں پی آئی سی پر چڑھ دوڑے اور کمیونٹی کو پیغام دیا کہ وہ ان کے معاملات میں دوسرے گروپ کی نسبت زیادہ مخلص ہیں۔

الزامات اور جوابی الزامات کی بارش میں ابھی کوئی نہیں جانتا کہ ہسپتالوں اور کچہریوں کے یہ حالات کب معمول پر آ سکیں گے۔

Share this:
Demonstrators
Previous Post عراقی حکومت مظاہرین کی ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے لائے: ہیومن رائٹس واچ
Next Post بھارتی سابق رکن اسمبلی، جنسی زیادتی کے مجرم قرار
Dilip Sanger

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.