geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی سابق رکن اسمبلی، جنسی زیادتی کے مجرم قرار

December 17, 2019 0 1 min read
Dilip Sanger
Share this:

Dilip Sanger

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) نئی دہلی کی ایک عدالت نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی دلیپ سینگر کو ایک نابالغ لڑکی کے اغوا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے۔

عدالت اس معاملے میں کل سزا کی مدت کا تعین کرے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ سینگر کو عمر قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ اترپردیش کے ممبر اسمبلی سینگر نے2017ء میں ایک لڑکی کو ملازمت دینے کے لیے اپنے گھر بلایا تھا جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔ جب لڑکی اپنے گھر نہیں پہنچی تو گھر والوں نے پولیس کو شکایت درج کرائی جس کے بعد ایک دوسرے شہر سے اسے بازیاب کرایا گیا۔

لڑکی نے بعد میں بیان درج کرایا کہ اسے اغوا کرکے کانپور لے جایا گیا تھا جہاں اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ پولیس اس کی شکایت درج کرنے میں ٹال مٹول کرتی رہی اورسینگر کو گزشتہ برس اپریل میں اس وقت گرفتار کیا جاسکا جب متاثرہ لڑکی نے دھمکی دی کہ اگر پولیس نے اس کی شکایت درج نہیں کی تووہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ کی رہائش گاہ کے باہر خودسوزی کرلے گی۔

عدالت نے کہا کہ سینگر ایک طاقت ور آدمی ہے اور متاثرہ ایک دیہاتی لڑکی ہے، وہ کوئی کاسموپولیٹن علاقے کی تعلیم یافتہ نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے کیس درج کرانے میں تاخیر ہوئی۔ عدالت نے اس کے بیان کو درست اور نقص سے پاک پایا ہے یعنی کہ اسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور اسے اور اس کے خاندان کو جان سے مار دینے کی دھمکیوں کا سامنا تھا۔ عدالت نے اس معاملے میں سینگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے میں تاخیر کرنے کے لیے تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کی بھی سرزنش کی۔ عدالت نے کہا کہ سی بی آئی نے متاثرہ لڑکی کو بیان درج کرنے کے لیے کئی مرتبہ طلب کیا جب کہ سی بی آئی کو متاثرہ لڑکی کے پاس خود جانا چاہیے تھا۔

عدالت نے مزید کہا کہ متاثرہ لڑکی نے جب اترپردیش کے وزیر اعلیٰ ادیتیہ ناتھ یوگی کو شکایتی خط لکھا تواسے انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے گھر والوں کے خلاف کئی مقدمات دائر کردیے گئے۔ اس کے والد کے خلاف پولیس نے مبینہ طور پر غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا ایک معاملہ درج کرکے گرفتار کرلیا اور جیل میں ہی ان کی موت ہوگئی۔

متاثرہ لڑکی کی کار کواٹھائیس جولائی کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی تھی جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔ اس حادثہ میں لڑکی کی دو رشتہ دار خواتین جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد اس کے خاندان نے اس میں سازش کے الزامات لگائے تھے۔

متاثرہ لڑکی نے اس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ اسے سینگر کی طرف سے اپنی جان کا خطرہ ہے۔ اس کے بعد یہ کیس دہلی منتقل کردیا گیا جہاں پانچ اگست سے اس کیس کی مسلسل سماعت ہوئی۔ اسے زخمی حالت میں لکھنؤ سے نئی دہلی کے ایمس اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ایک خصوصی عدالت قائم کرکے اس کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

سینگر بی جے پی کے نہایت طاقت ور لیڈر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اترپردیش میں بانگرمؤ سے چار مرتبہ ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں۔ زبردست عوامی ناراضی کے بعد بی جے پی کو اس سال اگست میں انہیں مجبوراً پارٹی سے برطرف کرنا پڑا۔

بھارت میں متعدد سیاسی رہنما جنسی زیادتی کے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ بی جے پی کے ایک اور طاقت ور لیڈر اور سابق نائب وفاقی وزیر داخلہ سوامی چنمیا نند کے خلاف بھی قانون کی ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ چل رہا ہے۔

ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک رائٹس نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ مقدمات بی جے پی کے ممبران پارلیمان اور ممبران اسمبلی کے خلاف درج ہیں۔

بی جے پی کے منتخب قانون سازوں کی طرف سے داخل کرائے گئے حلف ناموں کے مطابق بی جے پی کے اکیس قانون سازوں کے خلاف اس وقت خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات چل رہے ہیں۔

Share this:
PIC
Previous Post پی آئی سی میں مریض اور کچہریوں میں سائل رل گئے
Next Post بھارت جمہوری اقدار کو مدنظر رکھے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے: امریکا
Morgan Ortiz

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.