geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی رکن پارلیمان کو جنسی زیادتی کے جرم میں عمر قید

December 21, 2019 0 1 min read
Kuldeep Singh Sengar
Share this:

Kuldeep Singh Sengar

نئی دلی (اصل میڈیا ڈیسک) حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی سے معطل اترپردیش کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی کی ایک عدالت نے ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت کے فیصلے کے بعد بی جے پی کے سابق رہنما کی اسمبلی کی رکنیت بھی خطر ے میں پڑ گئی ہے۔ بھارتی قانون کے مطابق کم از کم دو برس جیل کی سزا ہونے پر رکن پارلیمان کو اپنی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔

بھارت کے مرکزی تفتیشی ادارے (سی بی آئی) نے اس معاملے کو ‘انتہائی غیر معمولی‘ قرار دیتے ہوئے عدالت سے مجرم کو عمر قید کی سزا سنانے کی درخواست کی تھی جو اس طرح کے معاملات میں سب سے زیادہ سزا ہے۔

دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرم سینگر کو ایک ماہ کے اندر جرمانے کی رقم جمع کرنا ہوگی۔ اس میں سے دس لاکھ روپے معاوضہ کے طورپر متاثرہ لڑکی کو دیا جائے گا۔ اگر مجرم نے یہ رقم جمع نہیں کرائی تو اس کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی۔ عدالت نے متاثرہ لڑکی اور اس کے کنبہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اترپردیش کے اناو کے ممبر اسمبلی سینگر نے 2017ء میں ایک لڑکی کو ملازمت دینے کے لیے اپنے گھر بلایا تھا جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ جب لڑکی اپنے گھر نہیں پہنچی تو گھر والوں نے معاملہ درج کرایا جس کے بعد ایک اور شہر سے اسے بازیاب کرایا گیا۔ لڑکی نے بعد میں بیان درج کرایا کہ اسے اغوا کر کے کانپور لے جایا گیا تھا جہاں اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ پولیس اس کی شکایت درج کرنے میں ٹال مٹول کرتی رہی۔ تاہم سینگر کو گزشتہ برس اپریل میں اس وقت گرفتار کیا جاسکا جب متاثرہ لڑکی نے دھمکی دی کہ اگر پولیس نے اس کی شکایت درج نہیں کی تووہ اترپردیش کے وزیر اعلٰی یوگی ادیتیہ ناتھ کی رہائش گاہ کے باہر خود سوزی کرلے گی۔

عدالت نے سولہ دسمبر کو سینگر کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے جب اترپردیش کے وزیر اعلٰی ادیتیہ ناتھ یوگی کو شکایتی خط لکھا تو اسے انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے گھر والوں کے خلاف کئی مقدمات دائر کردیے گئے۔ اس کے والد کے خلاف پولیس نے مبینہ طور پر غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا ایک معاملہ درج کر کے گرفتار کرلیا اور جیل میں ہی ان کی موت ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی کی کار کو 28 جولائی کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی تھی جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔ اس حادثہ میں لڑکی کی دو رشتہ دار خواتین جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد اس کے خاندان نے اس میں سازش کے الزامات لگائے تھے۔

متاثرہ لڑکی نے اس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ اسے سینگر کی طرف سے اپنی جان کا خطرہ ہے۔ اس کے بعد یہ کیس دہلی منتقل کردیا گیا۔ جہاں پانچ اگست سے اس کی مسلسل سماعت ہوئی۔ عدالت نے جنسی زیادتی کے معاملے میں سینگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے میں تاخیر کے لیے تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کی سرزنش کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ سی بی آئی نے متاثرہ لڑکی کو بیان درج کرنے کے لیے کئی مرتبہ طلب کیا جب کہ سی بی آئی کو متاثرہ کے پاس خود جانا چاہیے تھا۔

سینگرکو بی جے پی کا نہایت طاقت ور لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ وہ اترپردیش میں چار مرتبہ ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں۔ زبردست عوامی ناراضگی کے بعد بی جے پی کو مجبوراً اس سال اگست میں انہیں پارٹی سے برطرف کرنا پڑا تھا۔

بھارت میں متعدد سیاسی رہنما جنسی زیادتی کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے ایک اور طاقت لیڈر اور سابق نائب وفاقی وزیر داخلہ سوامی چنمیانند کے خلاف بھی قانون کی ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ چل رہا ہے۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک رائٹس نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ مقدمات بی جے پی کے ارکان پارلیمان اور ممبران اسمبلی کے خلاف درج ہیں۔ بی جے پی کے منتخب قانون سازوں کی طرف سے داخل کرائے گئے حلف ناموں کے مطابق بی جے پی کے 21 قانون سازوں کے خلاف اس وقت خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات چل رہے ہیں۔

Share this:
World Court of Justice
Previous Post عالمی عدالت انصاف کا اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان
Next Post لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے بیچ محاذ گرم
Line of Control

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.