geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے بیچ محاذ گرم

December 21, 2019 0 1 min read
Line of Control
Share this:

Line of Control

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فوج نے پاکستان کے دیہات کو نشانہ بنا یا ہے جس کے نتیجے میں ایک چودہ سالہ نو عمر لڑکا شہریار اور انتیس سالہ نوید گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کشمیر میں پاکستانی اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ کچھ دن قبل دونوں مما لک نے سرحدوں پرعسکری تعیناتی بڑھانے کے حوالے سے ایک دوسرے کو انتباہ کیا تھا۔ فائرنگ کا تبادلہ جمعرات کی رات لائن آف کنٹرول پر ہوا۔ لائن آف کنٹرول ایک ایسا ڈی فیکٹو محاذ جو وادی کو بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے، گو کہ دونوں ممالک اس پر مکمل حق کے دعویدار ہیں۔

پاکستان آرمی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے دیہات کو نشانہ بنا یا ہے جس کے نتیجے میں ایک چودہ سالہ نو عمر لڑکا شہریار اور انتیس سالہ نوید گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے ۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں تین پاکستانی فوجی اور دو شہری زخمی ہوئے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دوسری طرف ہلاکتیں ہوئیں یا نہیں۔

بھارت اور پاکستان یعنی جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے مابین کشیدگی اور لائن آف کنٹرول پر جھڑپوں کا سلسلہ مزید اُس وقت سے بڑھا جب مودی سرکار نے بھارت کے آئین کی شق 370 کے خاتمے کا اعلان کیا اور اس طرح ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات اور اس کی نیم خودمختیار حیثیت کو ختم کر دیا گیا۔ اس فیصلے نے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر غم و غصہ کی لہر دوڑا دی۔

اس کے رد عمل کے طور پر پاکستان نے نہ صرف بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے بلکہ باہمی تجارت اور سرحد پار نقل و حمل بھی معطل کر دی گئی۔ کشمیر پر بھارت کے مذکورہ فیصلے اور خطے میں سکیورٹی لاک ڈاؤن نے جنوبی ایشیا کے ایسے حریف جو ماضی میں تین جنگیں بھی لڑ چکے ہیں، کے مابین کشیدگی کی ایک نئی فضا کو جنم دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف کے انتباہ کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسی ہفتے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے سرحد پر نیو کلیئر میزائل نصب کیے ہیں۔

Share this:
Kuldeep Singh Sengar
Previous Post بھارتی رکن پارلیمان کو جنسی زیادتی کے جرم میں عمر قید
Next Post اقوام متحدہ کا ایران سے زیرحراست تمام مظاہرین کی فوری رہائی کا مطالبہ
Protesters

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.