geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تنظیمی اعتراف: صرف ایک کیتھولک مسیحی تنظیم کے 33 پادریوں کی 175 بچوں سے جنسی زیادتیاں

December 23, 2019 1 1 min read
Children Sexual Abuse
Share this:

Children Sexual Abuse

ویٹیکن (اصل میڈیا ڈیسک) کلیسائے روم کی ایک مذہبی برادری کے اعتراف کے مطابق اس کے درجنوں پادری آٹھ عشروں سے بھی زیادہ عرصے تک تقریباﹰ پونے دو سو نابالغ بچوں سے جنسی زیادتیاں کرتے رہے۔ کم از کم ساٹھ بچوں سے جنسی زیادتیاں اس فرقے کے بانی نے کیں۔

کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن سے ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق کیتھولک چرچ کے پادریوں کی ایک برادری اب تک اس وجہ سے بہت بدنام اور بےعزت ہو چکی ہے کہ اس کے مذہبی ارکان شروع سے ہی بچوں سے جنسی زیادتیوں کے مرتکب ہوتے رہے تھے۔

رومن کیتھولک چرچ کی یہ ذیلی تنظیم یا برادری Legionaries of Christ کہلاتی ہے اور اسے اس وقت بہت زیادہ بدنامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب یہ بات سامنے آئی کہ اس برادری کا تو بانی ہی بچوں سے جنسی زیادتیاں کرنے کا عادی تھا۔

اب اس کیتھولک برادری نے اپنے ایک بیان میں وہ تمام تفصیلات بتا دی ہیں، جو دراصل ویٹیکن کی طرف سے کی جانے والی داخلی چھان بین کا حصہ ہیں۔

اس کلیسائی تنظیم نے کہا ہے کہ اس کی بنیاد 1941ء میں رکھی گئی تھی اور اس کے بانی کے بارے میں طویل مدت بعد علم ہوا تھا کہ وہ بچوں سے جنسی زیادتیاں کرنے والا ایک شخص تھا۔ اس بیان کے مطابق گزشتہ تقریباﹰ 80 برسوں میں اس مذہبی برادری کے 33 پادریوں نے مجموعی طور پر 175 نابالغ بچوں کا جنسی استحصال کیا اور ان سے زیادتیاں کیں۔

اس مسیحی برادری کی طرف سے ویٹیکن کو داخلی تفتش کے عمل کے دوران دیے گئے بیان کے مطابق اس تنظیم کا بانی پادری مارسیال ماسیئل ڈیگولاڈو، جس کا انتقال ہو چکا ہے، بچوں سے اس حد تک جنسی زیادتیاں کرتا تھا، کہ کم از کم 60 نابالغ بچے تو صرف اس ایک پادری کے ہاتھوں جنسی زیادتیوں کا شکار ہوئے۔

‘لیجنیئرز آف کرائسٹ‘ نامی اس کیتھولک مذہبی برادری نے بتایا ہے کہ اس برادری کے بچوں سے جنسی زیادتیاں کرنے والے 33 میں سے باقی ماندہ 32 پادریوں میں سے پانچ کا انتقال ہو چکا ہے، آٹھ پادریوں کے طور پر اپنی کلیسائی ذمے داریاں ترک کر چکے ہیں، ایک نے تو اس مسیحی فرقے کو ہی خیرباد کہہ دیا ہے جبکہ باقی ماندہ اٹھارہ پادری آج بھی اس کلیسائی برادری کے ارکان ہیں۔

اس کمیونٹی کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتیوں کے مرتکب جو اٹھارہ پادری ابھی تک اس ‘لیجن‘ کا حصہ ہیں، ان میں سے چودہ ایسے ہیں، جن کو دانستہ طور پر عوامی نوعیت کی کوئی کلیسائی ذمے داریاں نہیں سونپی گئیں جبکہ باقی چار کے تو نابالغ بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطوں پر بھی پابندی عائد ہے۔

فرقے کے بانی کا انتہائی داغدار ریکارڈ

‘لیجنیئرز آف کرائسٹ نامی کیتھولک کمیونٹی کی بنیاد 1941ء میں جس پادری ماسیئل نے رکھی تھی، اس کا تعلق پیدائشی طور پر میکسیکو سے تھا۔ اس کا 2008ء میں 87 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس پادری کے بارے میں یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ وہ نہ صرف بچوں سے جنسی زیادتی اور ان کا استحصال کرنے والا ایک ‘پیڈوفائل‘ تھا بلکہ وہ دو مختلف خواتین کے بطنوں سے تین بچوں کی پیدائش کی وجہ بھی بنا تھا۔

پادری ماسیئل کے بارے میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس کے اخلاقی طور پر انتہائی قابل اعتراض رویے کے بارے میں الزامات تو عوامی سطح پر 1990ء کی دہائی کے وسط سے ہی گردش کرتے رہے تھے تاہم ویٹیکن کے اعلیٰ حک‍ام نے 2006ء تک ایسے الزامات کا کبھی کوئی نوٹس ہی نہیں لیا تھا۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے ویٹیکن سے لکھا ہے کہ کلیسائے روم کی طرف سے پادری ماسیئل کے خلاف کارروائی میں بےتحاشا تاخیر کو اس بات سے جوڑا جاتا ہے کہ وہ آنجہانی پوپ جان پال دوئم کا ایک قریبی دوست بھی تھا۔

پھر جب 2005ء میں پوپ بینیڈکٹ نے کلیسائے روم کی سربراہی سنبھالی، تو تب پادری ڈیگو لاڈو کو حکم دیا گیا کہ وہ عوامی زندگی سے پیچھے ہٹتے ہوئے ‘عبادت کریں اور اپنے گناہوں پر پچھتاوے‘ کی زندگی گزاریں۔ ڈیگولاڈو کو کوئی سزا تب بھی نہیں دی گئی تھی۔

Share this:
Abdullah Abdullah and Ashraf Ghani
Previous Post افغان انتخابات: ابتدائی نتائج کے مطابق اشرف غنی کامیاب، عبداللہ عبداللہ نے نتائج مسترد کر دیے
Next Post افریقہ میں نوآبادیاتی نظام ’بہت بڑی غلطی‘ تھا: فرانسیسی صدر
Emmanuel Macron

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.