geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان انتخابات: ابتدائی نتائج کے مطابق اشرف غنی کامیاب، عبداللہ عبداللہ نے نتائج مسترد کر دیے

December 23, 2019 1 1 min read
Abdullah Abdullah and Ashraf Ghani
Share this:

Abdullah Abdullah and Ashraf Ghani

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان سے افغانستان کی صورتحال فوری طور پر بہتر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اشرف غنی کی کامیابی کو ان کے حریف عبداللہ عبداللہ نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

افغانستان میں ستمبر میں منعقد ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق موجودہ صدر اشرف غنی 50.64 ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی صدارتی انتخابات میں غنی کے حریف عبداللہ عبداللہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ان نتائج کو چیلنج کرنے کا کہا گیا۔

اس بیان کے مطابق، ”ہم اپنی عوام، اپنے حامیوں، الیکشن کمیشن اور اپنے بین الاقوامی اتحادیوں پر ایک مرتبہ پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم انتخابات کے اس نتیجے کو اس وقت تک قبول نہیں کرے گی، جب تک ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا جاتا۔‘‘ چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ کو تقریباً چالیس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ نے ستمبر میں ہونے والے انتخابات کے فوری بعد ہی اپنی کامیابی کا دعویٰ کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی سربراہ حوا علم نورستانی نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تاہم یہ بھی کہا کہ یہ حتمی سرکاری نتائج نہیں ہیں اور اشرف غنی کے انتخابی مخالفین اگر چاہیں، تو وہ ان ابتدائی نتائج کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کے پاس اپنی شکایات درج کرانے کے لیے تین دن کی مہلت ہے۔ امید ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں حتمی نتائج جاری کر دیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر ان نتائج کا اعلان انیس اکتوبر کو کیا جانا تھا۔

اگر حتمی نتیجہ بھی یہی رہتا ہے تو انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ گزشتہ مہینوں کے دوران افغانستان میں کسی ممکنہ متنازعہ انتخابی نتائج کی صورت میں سیاسی بحران کے خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

2014ء میں ہونے والے انتخابات میں بھی صورتحال کچھ ایسی ہی تھی۔ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں ہی نے کامیابی کے دعوے کیے تھے۔ بعد ازاں اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما کی ثالثی کے بعد اشرف غنی سربراہ مملکت اور عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکیٹو بننے پر رضامند ہو گئے تھے۔

Share this:
Siraj ul Haq
Previous Post دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی، سراج الحق
Next Post تنظیمی اعتراف: صرف ایک کیتھولک مسیحی تنظیم کے 33 پادریوں کی 175 بچوں سے جنسی زیادتیاں
Children Sexual Abuse

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.