geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کینسر سے زیادہ خطرناک ایران عراق اور امریکی سردجنگ

January 4, 2020 0 1 min read
General Qasim Soleimani
Share this:

General Qasim Soleimani

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

پچھلے دِنوں عراق کے شہر بغداد میں امریکی سفارتخانے پرشدت پسندوں یا جنگجو تنظیم کے کارندوں کے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی کنٹریکٹرکے مارے جانے کے بعد امریکا نے اِس سارے واقع کا ذمہ دار ایران کو ٹھیرادیا ہے۔ جس کے بعد ایران اور امریکا و عراق کی سردجنگ کسی اور رخ میں جاتی نظرآرہی ہے؛ ایسے میں ایرانی جنرل کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد تو مشرقِ وسطی کی سنگین ہوتی صورتِ حال کو بچانے کے لئے عالمی امن پسندوں کو اپنا کردار اداکرنا لازمی ہوگیاہے۔ اگر ابھی امن پسندوں نے امریکا ، ایران اور عراق کی تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورتِ حال پر فوری طور پر مثبت اقدامات نہ اُٹھائے تو کو ئی شک نہیں ہے کہ مشرقِ وسطی کی بگڑی ہوئی صورتِ حال کینسر سے زیادہ خطرناک ثابت ہوکر ایران عراق اور امریکا کو تیسری عالمی جنگ کی ابتداءکی جانب کہیں نہ دھکیل دے۔

لہذاعالمی امن پسندوں کو سب سے پہلے تو خبطی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کو لگام دینے کی اشد ضرورت ہے جو امریکا میں اپنے خلاف اُٹھنے والی مواخذے کی تحریک کو مشرقِ وسطی میں جنگ کا ماحول پیداکرکے دبانا چاہتاہے۔ جس کا خیال ہے کہ اِس طرح امریکا میں یہ اپنے خلاف اُٹھنے والی مواخذے کی تحریک یا فتنے کو دبانے میں کامیاب ہوجائے گا؛ اِس لئے بغداد میں معمول کے مظاہرے کو ٹرمپ نے پہلے سے سوچی سمجھی سازش کے تحت اپنے ٹویٹ میں ایران پر کھلم کھلا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ” بغداد میں جنگجوتنظیم کا امریکی سفارتخانے پر کئے جانے والے حملے اور اِس کے نتیجے میں ایک امریکی کنٹریکٹرکی ہلاکت کے پیچھے ایران کی پست پناہی ہے۔ایران کو اِس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی“ جب کہ اِس کے جواب میں ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے خبطی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر سخت برہمی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ردِ عمل میں کہاتھا کہ ” عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین کی جانب سے ا مریکی سفارت خانے پر حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں “ ایران کی وضاحت کے باجود امریکا کا ایرانی جنرل کو نشانہ بنانا خطے میں کھلی امریکی دہشت گردی اور مشرقِ وسطی کو جنگ و جدل میں دھکیل کرامن و سکون کو بردباد کرنے کے مترادف ہے۔

ایسے میں آج تک مسلم اُمہ جاتنے ہوئے بھی لگتاہے نہیں جان سکی ہے کہ امریکا اِس کا دوست ہے یا دُشمن ؟کیا مسلم ممالک کے حکمران یا اِن کے دانش ور اِس کا تسلی بخش جواب دے پائیں گے ؟ عالم ِ اسلام امریکا کے ہاتھوں کیوں بلیک میل ہوتاہے؟ اِس کی مفادات کے لئے اپنی سلامتی اور استحکام کو کبھی ایک فون کال پر تو کبھی چند ڈالرز کی بھیک کے خاطر داو ¿پر لگا کر اپنا سب کچھ لٹاکر بھی اِس کا اعتماد حاصل نہیں کرپاتاہے؟ایسا کیوں ہے ؟ مسلم نئی نسل کو اِس کا جواب درکار ہے ؛ آج یہ کہنے پر مجبور ہے کہ آخر کب تک ہم امریکی مفادات کے لئے اپنے تن من دھن کی بازی لگاتے لگاتے آغوش قبر میں جا کر بھی امریکا کی آنکھ کے تارے بننے سے بھی محروم رہیںگے ۔مسلم ممالک بالخصوص پاکستان ، سعودی عرب ، ایران ، عراق، لیبیا، ترکی، مراکش، ملائشیا،انڈونیشیا وغیرہ وغیرہ کے حکمرانوں کے پاس کیا اپنی نئی نسل کومطمئن کرنے کے لئے کوئی جواب ہے ؟ ہمارے مسلم حکمران امریکا کے ہاتھوں کیوں بلیک میل ہوتے ہیں ؟ اور کب تک ہوتے رہیں گے؟

اِس سے قطعاََ اِنکار نہیں ہے کہ امریکا نے مسلم ممالک کو ہمیشہ اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا ہے کیوں کہ امریکاکے ہمیشہ سے ہی سب سے الگ الگ مفادات وابستہ ہیں۔ جو سب کو اپنے لئے استعمال کرتاہے؛ پھرجنہیں استعمال کے بعد ٹشوپیپرکی طرح پھینک دیتاہے۔ یکدم ایسے ہی جیسے پچھلے دِنوں امریکا نے بغداد میں ایرانی جنرل کو عراق میں مرحوم صدام حسین کے خلاف استعمال کیا۔

آج جِسے استعمال کرنے کے بعد اپنے ایک ڈرون حملے میں اِسے مارڈالاہے۔ایسے امریکی مفاداتی واقعات سے تو مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیاءکی تاریخ اور کہانیاں بھری پڑی ہیں۔ مگر پھر بھی اُمتِ مسلمہ امریکی سازشوں کو سمجھنے سے جان بوجھ کر قاصر ہے۔ یا خود سمجھنا ہی نہیں چاہتی ہے۔

آج مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیاءسے امریکی مفادات پہلے سے زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ اَب یہ اپنے مفادات اپنے یاروں اسرائیل اور بھارت کے ساتھ شیئرز کرناچاہتاہے ۔اِس سے کسی کو بھی اِنکار نہ ہوکہ آج امریکا مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیاءمیں اپنے دوستوں کے لئے بہت کچھ کرنے کا خواب دیکھ رہاہے اَب جس کے لئے امریکا کسی بھی حد تک جاسکتاہے۔
امریکا کی مسلم ممالک کے ساتھ سازش اور چالیں ایسی ہوتی ہیںکہ یہ ایک ساتھ سب سے نہیں لڑتاہے؛ کسی کودوست بناتاہے۔ تو کسی سے دُشمنی کی انتہا کو پہنچ جاتاہے۔ اُمتِ مسلمہ کے ساتھ امریکا کا یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے ۔یہی وجہ ہے کہ مسلم اُمہ یک مٹھ ہو کر اِس پر متحد نہیں ہوسکی ہے کہ امریکا اِن کا دوست ہے یا دُشمن؟یقین جانئے جس بھی روز عالمِ اسلام فرداََ فرداََ امریکی مفادات اور سازشوںسے واقف ہوگئے۔ تو ممکن ہے کہ امریکا کی مسلم اُمہ کے خلاف سالوں سے جاری سازش اور چالیں ناکام ہوجائیں ۔

مگرافسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ دوسری جانب امریکا بھی اِتنا بے وقوف نہیں ہے کہ جو کبھی عالم اسلام کو متحد ہونے دے گا ؛ آج مسلم ممالک میں جتنے بھی فروعی ، مسلکی اور فقہی مسائل ہیں ۔ اِن کے درپردہ امریکی اور اغیار کی سازشیں ہی کارفرماہیں۔ تووہیں مسلم ممالک کو معاشی اور اقتصادی مسائل میں جکڑارکھنا بھی امریکا کاہی کارنامہ ہے۔ جن کی وجہ سے مسلم اُمہ کا چاہتے ہوئے بھی متحدہونامحض خواب ہے۔مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیا ء عالمِ اسلام کے حکمرانوں کو زن ، زمین ا و رزرکے چکر میںپھنساکر اِن کی صلاحیتوں کو چند انچ کے بنکرمیں ٹھونس دیاہے۔مسلم اُمہ کے حکمران اِس سے نکلیں گے : تو یہ اپنے خلاف کی جانے والی امریکی سازشوں کو سمجھیں گے۔ اور امریکا کے خلاف متحد ومنظم ہوکر کبھی صف آرا ہوں گے۔ مگر افسوس ہے کہ یہ سارے تو امریکی ڈالرز کی چمک چند انچ کے بنکر سے نکلیں گے تو تب یہ امریکا کے خلاف کچھ کرنے کے قابل ہوں گے۔ ورنہ تو ایسا محض خواب ہی لگتا ہے۔(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

Share this:
Indian Media
Previous Post ایک معاشرتی عنصر، میرے پاس تم ہو!
Next Post نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں النادی البرہانی، کراچی گرامر اور حبیب پبلیک اسکول کی جیت
NBP Inter School

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.