geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چائے کی ثقافت اور کراچی

January 5, 2020 0 1 min read
Tea
Share this:

Tea

تحریر : راحیلہ سلطان

پاکستانی ثقافت میں چائے کو مرکزی اہمیت حاصل ہے بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ چائے تمام مشروبات کی مرشد ہے تو غلط نہ ہوگا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب چائے ہی ہے۔یہ بھی اہم بات ہے کہ خود پاکستان میں چائے کی پیداوار نہیں مگر چائے کی چاہ کا یہ عالم کہ دنیا میں چائے درآمد کرنے میں تیسرا درجہ جاصل ہے اور استعمال کرنے میں ساتواں درجہ رکھتا ہے۔

ملک کے ہر علاقے میں چائے کا رنگ خوشبو اور ذائقہ جداگانہ ہے گویا ہر علاقے کی ثقافت نے چائے میں رس گھول دیا ہے۔ کراچی میں کالی ،مسالہ چائے اور ہر دلعزیز پٹھان ہوٹل کی گاڑھی دودھ پتی۔ پنجاب میں گاڑھی دودھ کی چائے جس میں اخلاقا چائے کی پتی چھڑک دی جاتی ہے۔ شمالی، مغربی علاقے خیبر پختو نخواہ اور بلوچستان میں قہوہ۔ کشمیر میں کشمیری گلابی یا ن چائے ، چترال بلتستان اور بلوچستان میں نمکین مکھنی یا تیتی طرز کی چائے جو وسطی ایشیا کی پیداوار ہے۔

ہمارے ہاں چائے خانے سماجی رابطوں۔سیاسی مباحثوں ملکی و غیر ملکی معاملات پر گرما گرم اظہار خیال۔۔ نوجوانوں کی دلداریوں اور محبت کے رازونیاز کا مرکزہیں۔ سیاست میں چائے کے ایک کپ پر بڑے بڑے اندرونی و بیرونی معاملات حل ہوجاتے ہیں اور اسی کپ پر نئے رشتے بھی استوار کرلیے جاتے ہیں۔ ایک زمانے میں لاہور کا۔۔پاک ٹی ہاو ¿س۔۔ادیبوں اور دانشوروں کا مرکز سمجھا جاتا تھا جہاں ادب اور سیاست پر جلتی سگریٹوں اور گرم چائے کے کپ سے نکلنے والے دھوئیں کی طرح گرم جوشی سے بحث کی جاتی تھی۔ریڈیو پر دھیمی آواز میں چلنے والے فرمائشی نغمے اور سیر حاصل مباحثے اس ٹی ہاو ¿س کو زندگی بخشتے تھے۔ آج کراچی میں اسی ٹی ہاو ¿س کے نقش قدم پر بے شمار جدید چائے خانے بن چکے ہیں مگر یہاں ادیبوں کی محفل نہیں سجتی بلکہ حلقہ یاراں خوش گپیاں کرتے نظر آتے ہیں۔ یہاں کلام کی آمد یا مکرر کے نعروں کی جگہ مارکیٹ میں آنے والے نئے موبائیل اور گاڑیوں کی بات ہوتی ہے۔

کراچی کی ثقافت میں چائے بنیادی حیثیت رکھتی ہے سورج ڈھلتے ہی نوجوان ہوں یا پکی عمر کے مرد کچھ چائے کے طالب اورکچھ حق دوستی نبھانے کی خاطر چائے خانوں کو آباد کردیتے ہیں۔گلی محلوں کے چھوٹے چھوٹے پٹھان ہوٹلوں سے لیکر فائیو اسٹار ہوٹلوں ( Five star hotel ) تک چائے کی پیالی گفتگو اور سیاسی ومعاشی بحث و مباحثے کا مرکز سمجھی جاتی ہے۔

70 کی دھائی میں جب ذوالفقار علی بھٹو کی آزاد خیالی نے ملک میں قدم جمائے اس وقت کراچی کی راتیں بھی شراب خانوں اور رقص گاہوں میں جاگتی تھیں۔ نپیئر روڈ میں اشرافیہ اور سیاستدانوں کی محفلیں لگتی تھیں لیکن اس وقت بھی کراچی کا متوسط و غریب طبقہ نے چائے خانوں کو آباد رکھا تھا۔ 80 کی دھائی میں جنرل ضیاالحق نے ان محفلوں کو تو ویران کردیا مگر چائے خانوں کی محفلیں آباد رہیں۔
Tea in Karachi

کہتے ہیں کہ کراچی کی راتیں جاگتی ہیں یہاں کے لوگ اپنا ایک منفرد مزاج رکھتے ہیں۔ مزاج میں چائے کی طرح گرم، اخلاق میں چائے کی طرح خوش ذائقہ اور خلوص و محبت میں چائے کی طرح خوشبو دار ہوتے ہیں۔ اب شہر کراچی میں جدید چائے خانوں کا فیشن بھی چل پڑا ہے جہاں گرم گرم بھاپ اڑاتی منفرد مٹکا چائے، تندوری چائے، کوئلہ چائے اور ساتھ ہی لائیو میوزک چائے کو چار چاند لگاتے ہیں۔ کراچی کے چائے خانے نصف شب اور بعض فجر تک کھلے رہتے ہیں۔ جہاں دن بھر کے تھکے ہارے لوگ کچھ سمے کے لیے چائے کے دھوئیں کے ساتھ اپنی فکر و پریشانی کو اڑا کر ذہنی سکون حاصل کرتے ہیں۔

تحریر : راحیلہ سلطان

Share this:
Society
Previous Post معاشرتی نفسیات کی اصلاح
Next Post ننکانہ صاحب واقعے پر کوئی رواداری نہیں برتی جائے گی: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.