geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

معاشرتی نفسیات کی اصلاح

January 5, 2020 0 1 min read
Society
Share this:

Society

تحریر : عائشہ یاسین

جب انسان سیر ہوکے اپنا من پسند کھانا نوش کرلے تو خود بخود سرور و مستی کا سا عالم ہوتا ہے جو ہیرے جواہرات کے حصول سے بھی بڑھ کے محسوس ہوتا ہے۔ چاہے وہ کھانا دال چاول اور آلو کا سالن ہی کیوں نہ ہو، من کی خواہش جب بر آتی ہے تو روح تک کو سکون اور اطمینان بخشتی ہے۔ یہ انسان بھی کیا شے ہے؟ اس کا سارا نظام اس کی سائیکی پر منحصر ہے۔ اس کی نفسیات ہی وہ کارخانہ ہے جو اس کے مزاج کو کنٹرول اور کمانڈ کرتی ہے۔ انسانی نفسیات انسان کے تربیت کرتی ہے اور اس کی مزاج کی تعمیر کرتی ہے جس سے اس کی طبیعت میں گداز، الہڑ پن، عداوت یا بردباری شامل ہوتی ہے۔ اس نفسیات کو آسان الفاظ میں مزاج کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ مزاج ہی انسان کے انداز و افعال کا تعین کرتا ہے۔ جیسا کہ اگر ہم کسی شخص کے بارے میں کوئی رائے دینی ہو تو ہم اس کو ایک لفظ میں جمع کر دیتے ہیں۔ اس کی مثال یوں ہے کہ فلاں شخص سادہ مزاج ہے یا شوخ مزاج رکھتا ہے یہاں سادہ اور شوخ الفاظ اس کے شخصیت کو عیاں کرتے ہیں کہ اگر کوئی شخص سادہ ہوگا تو یقینا کم گو ہوگا اور دھیمی آواز میں گفتگو کرتا ہوگا، سادہ لباس اور ہلکے رنگوں کو پسند کرتا ہوگا۔ اسی طرح جب ہم کسی کو شوخ مزاج کہتے ہیں تو ایک خاکہ ذہن میں نمودار ہوتا ہے کہ وہ شخص ضرور باتوں کا ماہر ہوگا، بات بات پر ہنستا ہوگا اور اونچی آواز میں گفت و شنید کرتا ہوگا۔ اس کو تیز اور چہکتے ہوئے رنگ پسند ہوں گے۔

یہ مزاج اصل میں انسان کے نفسیات کی عکاسی کرتا ہے۔ نفسیات ہی وہ پیمانہ ہے جس سے انسان کی اندرونی پسند و نا پسند، عادات و مزاج کا تعیین کیا جاتا ہے۔ جب کوئی بچہ دنیا میں آنکھ کھولتا ہے تو وہ ایک مکمل اور جامع ہوتا ہے۔ اس کی ساری حسیں بیدار ہوچکی ہوتی ہیں۔ کچھ مزاج اس کا ماں کی گود میں ہی نشو پا چکا ہوتا ہے اور کچھ وقت کے ساتھ ساتھ اردگرد کے ماحول اور تربیت سے بنتا ہے۔ وہ کس طرح اٹھے گا بیٹھے گا کھائے گا، کون سی زبان بولے گا، کیسا لباس پہنے گا۔ یہ سب اس کو معاشرے سے سیکھنا ہوتا ہے۔

انسان جس معاشرے کا حصہ ہوتا ہے اس کی شخصیت پر اسی معاشرے کا رنگ غالب آجاتا ہے۔ اگر وہ ایسے معاشرے میں پروان چڑھتا ہے جہاں امن ہے، خوب صورتی ہے، بھائی چارہ ہے تو جو سلوک اس کے اردگرد کے لوگ اس کے ساتھ کرتے ہیں اصل میں وہ سلوک اس کے کردار اور نفسیات کا حصہ بن جاتا ہے اور اگر وہ آنکھ کھلتے ہی ایسے معاشرے کا حصہ بن جاتا ہے جہاں ایک دوسرے کی تذلیل ہوتی ہے۔ بات بے بات پر آواز اونچی اور لغو باتیں کی جاتی ہیں تو یقینا تشدد اور جبر اس کی طبیعت کا حصہ ہوں گے۔ وہ کہیں نہ کہیں امن کا متلاشی ہوگا اور اس تلاش میں وہ خود منتشر رہے گا۔

کیا کبھی ہم نے سوچا کہ معاشرہ کب اور کہاں ہماری زندگیوں پر اثر انداز ہوتا ہے؟ معاشرہ اصل میں ہے کیا؟ کیوں یہ انسانی زندگی کی تعمیر یا تخریب کا ضامن ہے؟ معاشرہ دراصل ماں کی کوکھ ہے۔ معاشرہ دراصل وہ ساری سوچ اور حالات ہیں جس میں ایک عورت جی رہی ہوتی ہے۔ معاشرہ کا اثر ماں کی کوکھ سے شروع ہوکر قبر میں اترنے پر ختم ہوتا ہے۔ جو معاشرہ عورت کی عزت نہیں کرتا، اس کو انسان تسلیم نہیں کرتا۔ اس کو طرح طرح کے ذہنی و جسمانی اذیتوں کا شکار رکھتا ہے وہاں متوازن طبیعت کا انسان کیسے پیدا ہوسکتا ہے؟ کیا صرف ہاتھ کی مار ہی مار ہوتی ہے؟ نہیں مار تو الفاظ، انداز اور یہاں تک کے دیکھنے تک کے انداز میں پنہاں ہوتی ہے۔ جب عورت کو تیسرے درجے کی مخلوق سمجھ کر اس کے ساتھ سلوک روا رکھے جائیں تو وہ کیسے تعمیری سوچ رکھ سکتی ہے؟ ہم جس دین کے ماننے والے ہیں اس دین نے عورت کو نہ صرف اعلی مرتبہ بخشا بلکہ ماں کے روپ میں اس کے قدموں تلے جنت کا درجہ دے ڈالا۔

اماں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کو امت کی ماں بنا کر اس شخص پر ماں کی عظمت کو خاطر لانا لازم و ملزوم قرار دے دیا۔ تو جس اسلام کے ہم پیروکار ہیں وہاں سوچ کا متوازن ہونا اور سب ہی کی عزت اسی طرح کرنا ہم پر لازم ہے جس طرح اللہ تعالی نے مقرر کیا ہے۔
بہترین معاشرہ بہترین سوچ سے بنتا ہے اور یہ بات مسلم ہے کہ جب سوچ اچھی ہوتی ہے تو ہمارا عمل خود بخود مثبت ہوتا چلا جاتا ہے۔ جب سوچ مثبت ہوگی تو معاشرہ میں بھائی چارہ، امن، محبت اور صلہ رحمی ہوگی اور ایک ایسی فضا بنے گی جہاں بغض و عناد اور بدلے و عداوت کی سوچ شکست کھائے گی۔ ہم ایسے معاشرے کی پرورش کر پائیں گے جو ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے عین مطابق ہوگی۔

تو دیر کس بات کی ہے۔ ہم یہ کام آج اور ابھی سے شروع کرتے ہیں۔ بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے اپنے گھر کا ماحول ساز گار کریں۔ آواز دھیمی اور نرم لہجہ اختیار کریں۔ عفوو در گز سے کام لیں۔ مسکرائیں اور ایک دوسرے کو اہمیت دیں۔ پڑوسی سے حال احوال کریں۔ کیوں کہ معاشرہ ہمارے اپنے اردگرد کے ماحول سے شروع ہوتا ہے۔ معاشرہ ہمارے اپنے گھر سے شروع ہوتا ہے۔ آئیے آج ہی اپنے بچوں کو اپنا معمار سمجھ کر ان کے تربیت کا اہتمام کرتے ہیں۔

تحریر : عائشہ یاسین

Share this:
2nd CK CITY MARATHON
Previous Post دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن کا اسپورٹس حلقوں ،نوجوانوں ،طلبہ، محنت کشوں اور عوام کی جانب سے خیر مقدم
Next Post چائے کی ثقافت اور کراچی
Tea

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.