geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سلیمانی کے قتل کے انتقام میں یورپ میں ایران کے ممکنہ اہداف کیا ہو سکتے ہیں؟

January 6, 2020 0 1 min read
Iranian Force
Share this:

Iranian Force

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے عراق کے دارالحکومت بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون حملے میں سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار تنظیم’قدس فورس’ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ایران کی طرف سے ممکنہ جوابی کارروائی کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے اور کئی ممالک تک پھیل سکتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی معاون یداللہ جوانی نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے امریکا کے خلاف اقدامات مخصوص اہداف تک محدود نہیں۔ ہم امریکا کو یورپی ممالک میں موجود اس کے اہداف کو بھی گذند پہنچا کرامریکا سے انتقام لے سکتے ہیں۔

جوانی نے ایرانی چینل ‘العالم’ کو دیے گئے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا امریکیوں کو خطے کے عوام اور پوری مزاحمت کے محور کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ صرف ایران کا نہیں۔

جوانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا کو یورپی ممالک کے اندر سے بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ مزاحمتی قوتیں اپنے میکانزم ، ترجیحات اور اس کی ضرورت کے مطابق اپنا کام کررہی ہیں۔۔

ماضی میں ایران نے یورپی سرزمین پر متعدد کاروائیاں انجام دی ہیں۔ ان کارروائیوں میں ناپسندیدہ افراد کے قتل کی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ پیرس میں حزب اختلاف کی ایک بڑی کانفرنس پر بم دھماکے کی کوشش کی گئی۔ اس سازش میں ایران کے ایک سفارت کار اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا گیا اور متعدد ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا گیا۔

یورپی یونین نے ہالینڈ میں ایرانی مخالفین کی ہلاکتوں اور فرانس اور ڈنمارک میں حزب اختلاف کے گروپوں کے خلاف بم دھماکوں اور قتل کی دیگر کوششوں میں ملوث ہونے پر ایرانی وزارت انٹلیجنس کے داخلی امورپر پابندیاں عائد کیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ سلیمانی کی موت کے انتقام میں ایران سفارت خانوں ، اغوا کا کی کارروائیوں، لوگوں کو یرغمال بنانے یا امریکی اور دوسرے اہداف کو بم دھماکوں سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

گذشتہ سال ایران کے صدر حسن روحانی نے جوہری معاہدے کے خاتمے پر یورپی ممالک کو منشیات ، مہاجرین ، دہشت گردی اور عدم تحفظ کی دھمکی دی تھی۔

جرمنی میں سرگرمیاں
جرمنی میں ‘قدس فورس’ کی سرگرمیوں اور ان کے جاسوسوں کی موجودگی کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔ فیڈرل انٹرنل انٹلیجنس سروس کا کہنا ہے کہ یہ جاسوس بنیادی طور پر یہودی اور اسرائیلی اہداف اور ان سے وابستہ اداروں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اخبار “بلڈ ایم زونٹگ” کو دیئے گئےانٹرویو میں کہا کہ ایران۔ امریکا کشیدگی کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ یورپ تک پھیلیں گے۔

ماس نے مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں کیا ہونے جا رہا ہے۔ اس کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔ سب کو آگاہ ہونا چاہئے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی سے حالات بے قابو ہوسکتے ہیں۔ماس نے انکشاف کیا کہ فرانس ، برطانیہ اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کررہےہیں۔

ان بیانات کے ساتھ حزب اختلاف کی لبرل پارٹی کی طرف سے جرمنی میں امریکی فوجی ہیڈ کوارٹر اور یہودی عبادت گاہوں کے آس پاس سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جرمن ریاست رائن ویسٹ فالیہ کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ وہ سلیمانی کی ہلاکت کی صورت حال پرنظر رکھے ہوئے ہے اور ریاست میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ جرمنی میں حکومت یا حزب اللہ کے حامیوں کی طرف سے امریکی مفادات پرحملے ہوسکتےہیں۔

دہشت گرد سیل
برطانوی انٹلیجنس نے گذشتہ سال ایرانی حمایت یافتہ سیلز کے بارے میں متنبہ کیا تھا جو تہران کے حکم پر برطانیہ اور یورپ میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرسکتے ہیں۔

اخبار “ڈیلی ٹیلی گراف” کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ سیل لبنانی حزب اللہ ملیشیا سے منسلک ہیں ۔ برطانیہ حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔

انسداد دہشت گردی پولیس نے سنہ 2015ء میں حزب اللہ کا ایک سیل توڑ دیا تھا ۔ یہ سیل دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے سے پہلے ٹنوں کے حساب سے بارودی مواد ذخیرہ کررہا تھا۔

انٹیلی جنس ذرائع نے کے مطابق ایران حزب اللہ سے منسلک افراد کے نیٹ ورک کو دہشت گرد حملہ کرنے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران برطانیہ میں سائبر حملوں کا ذمہ دار ہے۔ ایران سنہ 2017 برطانیہ دارالعوام، پوسٹ آفس ، لوکل گورنمنٹ اور نجی شعبے پرسائبر حملے کرچکا ہے۔

بلقان سیل
دسمبر سنہ 2018 ء میں امریکی انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ یورپی ممالک میں ایرانی حزب اختلاف پر ایرانی حملوں میں ناکامی کے بعد اب ایران اپنا جاسوسی اور انٹیلی جنس نیٹ ورک مشرقی یورپ سے بلقان ممالک میں منتقل کررہا ہے۔ ایران نے فرانس، جرمنی، بیلجیم، ڈنمارک، سویڈن اناروے میں اپنے ایجنٹوں اور جاسوسوں کی گرفتاری کے بعد بلقان ممالک میں اپنا نیٹ ورک منتقل کی تھا۔

امریکی “گلوب پوسٹ” ویب سائٹ نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران حکومت نے خفیہ طور پر بلغاریہ ، مقدونیہ ، کوسوو اور دیگر ممالک میں اپنے انٹیلی جنس عناصرکو دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے لاجسٹک مراکز پرتعینات کرنا شروع کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی ان ملکوں میں ایران پس منظر سے نکل کر سامنے آگیا ہے۔ تہران کی انٹلی جنس خدمات نے لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ایجنٹوں کو ذمہ داریاں تفویض کی تھیں۔

ان اطلاعات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بلقان میں ایرانی موجودگی نے ابھی تک اس خطے میں خاطر خواہ توجہ حاصل نہیں کی ہے۔ عالمی سلامتی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی توجہ سے دور “خاموش” لاجسٹک اڈوں کی حیثیت سے تہران کے لیے بلقان ممالک اہمیت کے حامل ہیں۔ ان ملکوں کی بد انتظامی، بدعنوانی اور دیگر اندرونی مسائل ایرانی مداخلت سے توجہ ہٹانے کا باعث بن رہے ہیں۔

Share this:
FBR
Previous Post درآمدات میں کمی سے 330 ارب روپے کا نقصان ہوا، ایف بی آر
Next Post امریکا کو خطے سے باہر کرنے کے لیے لڑیں گے : سلیمانی کا جاں نشیں پُر عزم
Commander Ismail

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.