geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

درآمدات میں کمی سے 330 ارب روپے کا نقصان ہوا، ایف بی آر

January 6, 2020 0 1 min read
FBR
Share this:

FBR

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی نصف کے دوران درآمدات میں 6 ارب ڈالر کمی سے اسے ٹیکس وصولیوں میں 330 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ایف بی آر یہ نے یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا ہے جب اسے ٹیکس وصولیوں کی ہدف میں بڑی ناکامی پر ہدف تنقید نشانہ بنایا جارہا ہے۔ درآمدات میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی کی وجہ سے ہونے والے ٹیکس شارٹ فال کی وجہ سے آئی ایم ایف کی جانب سے نصف مالی سال کے لیے دیا گیا 2.198 ٹریلین روپے کا ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا۔ یہ مسلسل دوسری بار ہے جب ایف بی آر نصف سال کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہیں کرسکا۔ اس بار شارٹ فال 115 ارب روپے رہا۔

ایف بی آر کے برعکس حکومت ایک بار پھر مالی سال کے ابتدائی نصف کاپرائمری بجٹ خسارے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمدات میں ہر ایک ارب ڈالر کی کمی پر ٹیکسوں کی مد میں 56 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

بیان کے مطابق 5 ماہ کے دوران دارآمدات میں 5 ارب ڈالر سے زائد کی کمی سے اگرچہ جاری کھاتوں کے خساے کی صورتحال میں بہتری آئی تو دوسری جانب اس سے حکومتی ذرائع آمدن متأثر ہوئے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر جاری کھاتے کا خسارہ 73 فیصد کمی سے 1.82 ارب ڈالر رہا۔ تاہم اسی عرصے کے دوران 280 ارب روپے کے شارٹ فال کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ 6 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہا مگر اس سے ایف بی آر کے ریونیو میں 336 ارب روپے کی کمی بھی واقع ہوئی۔جولائی تا دسمبر کے عرصے کے لیے دو بار نظرثانی کے بعد ایف بی آر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2.367 روپے مقرر کیا گیا تھا مگر ابتدائی طور پر ٹیکس وصولی 2.083 ٹریلین روپے رہی۔ اس طرح ٹیکس ریونیو ہدف سے 284 ارب روپے کم رہا۔

ایف بی آر کے ایک سینیئر اہلکار کا گذشتہ روز ( ہفتے کو) کہنا تھا کہ گذشتہ برس مئی میں قرضہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف بھی درآمداتی حجم محدود ہونے سے ٹیکس ریونیو پر ہونے والے اثر کا اندازہ نہیں کرسکا تھا۔ اس کے بجائے آئی ایم ایف کو امید تھی کہ روپے کی قدر میں کمی اور افراط زر سے ٹیکس مشینری کو آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نصف میں ٹیکس وصولیاں گذشتہ برس کے مقابلے میں اب بھی 16.3فیصد زیادہ ہیں۔ 2015-16 کے بعد یہ سب سے زیادہ گروتھ ہے۔

Share this:
leocarter
Previous Post ٹی 20 کرکٹ، لیوکارٹر ایک اوور میں 6 چھکے جڑنے والے پہلے کیوی کرکٹر بنے
Next Post سلیمانی کے قتل کے انتقام میں یورپ میں ایران کے ممکنہ اہداف کیا ہو سکتے ہیں؟
Iranian Force

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.