geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طاقت کا سرچشمہ

January 8, 2020 0 1 min read
Qalam
Share this:

Qalam

تحریر : امتیاز علی شاکر

طاقت کی کئی اقسام ہیں جن میں قابل ذکر روحانی طاقت، جسمانی طاقت، عہدے،ا ختیارات اور دولت کی طاقت ہیں، قلم کی طاقت کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے پر دور حاضر میں قلم اوپر بیان کردہ طاقتوں کے زیر قبضہ ہے لہٰذا قلم کی طاقت یرغمال ہو چکی ہے، جسمانی لحاظ سے تو جانور ہر دور میں طاقتو ررہے ہیں جوآج بھی ہیں۔

روحانی طاقت کاتعلق انسان کے ساتھ ہے پر ایسے انسان بھی کم یاب ہوتے ہیں جبکہ عہدے، اختیارات اور دولت کی طاقت کے نشے میں مست حیوان نماانسانوں کی بھیڑہردورمیں ثابت ہوتی ہے جوآج بھی اکثریت میں پائے جاتے ہیں،دنیاوی دھن دولت کے بل بوتے پرطاقت کامظاہرہ کرتے وقت انسان اپنی آخرت اوراوقات تک بھول جاتے ہیں،ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ دوسروں سے زیادہ ذہین ہیں،اُن کے پاس دائوپیچ دوسروں سے زیادہ ہیں جبکہ حقیقت میں یہ لوگ جھوٹ کے سہارے دنیا کمانے میں کسی دوسرے کونہیں بلکہ اپنے آپ کودھوکے میں ڈال کرخسارے کاسوداکرتے ہیں۔

دنیاوی عہدے،اختیارات اوردولت کی طاقت ہمیشہ سے عارضی اورفانی ہے جبکہ دنیاپرست اسے ہمیشگی سمجھ لیتے ہیں،جسے دنیانظریہ ضرورت کے نام سے جانتی ہے اس نظریے کویوں بیان کیاجاتاہے کہ کوئی شخص یاادارہ وقت کی نزاکت کو مدنظررکھتے ہوئے وقتی طورپرکسی مشکل سے بچنے کیلئے عارضی اقدام اٹھائے جبکہ اصل میں یہ کوئی نظریہ نہیں فقط ایک علامت ہے نظریہ مال بنائوکی،نظریہ مال بنائوہی دنیاکامقبول ترین نظریہ اوررائج الوقت نظام کی بنیاد ہے۔

اس نظریے کے پیروکارملک وقوم کے متعلق سوچنے کی صلاحیت تک سے عاری ہیں،نظریہ مال بنائو کے مطابق دنیاکاسب سے بڑامذہب پیسہ ہے،نظریہ مال بنائوکے قانون میں لکھاہے جومال اکٹھاکرسکتے ہوکرلو،نظریہ مال بنائواپنے آئین پرمکمل کاربنداورپائیدارنظام ہے جوسب کوخریدنے کیلئے کسی بھی طرح مال بنانے کی ترغیب دیتاہے،سنتے ہیںکہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں،اسی طاقت کی بنیادپرقائم نظام حکومت کوجمہوریت کہتے ہیں،کہنے،سننے،لکھنے یاپڑھنے کی حدتک توپاکستان میں بھی طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں اوربذریعہ الیکشن نماسلیکشن مقررہونے والی حکومت کوجمہوری کہاجاتاہے،حقیقت انتہائی مختلف ہی نہیں بلکہ شدیدمخالف ہے،ہماری قوم کے بڑے بڑے دانشوربھی اسی فراڈقسم کے الیکشن سے منتخب نہیں نامزدنظام حکومت کوبدترین جمہوریت بھی آمریت سے بہترہے کہہ کرجمہوری تسلیم کرتے ہیں جبکہ حقائق بہت مختلف اورتکلیف دہ ہیں۔

جمہوری نظام حکومت کامطلب ہے کہ سب سے پہلے عوام کے حقوق کاخیال کیاجائے،اُن عوام کاجواپنے خون پسینے کی کمائی سے ٹیکس اداکرکے حکمرانوں اوردیگرتمام اداروں کے آفسران اوراہلکاران کی نہ صرف ضروریات پوری کرتے ہیں بلکہ عالیشان زندگی گزارنے کیلئے اپنے منہ کانوالہ بھی قربان کرتے ہیں،جمہوری نظام حکومت میں منتخب حکومت ملکی سلامتی کے ضامن سکیورٹی ادارے،عدلیہ اورمیڈیااہم ترین ستون ہوتے ہیں،یہ بات تسلیم کرناتوممکن نہیں کہ ہمارے ملک میں جمہوری نظام رائج ہے،رائج الوقت بوٹ پلس،سیاسی یاسیاسی+بوٹ،پارلیمانی نظام کے کرتا دھرتاسیاستدان آج تک نظریہ ضرورت یعنی ڈنگ ٹپائوپالیسی سے اس لئے نہیں نکل پائے کہ انہیں ملک،قوم یاعوام کے حقوق سے زیادہ اپنے ذاتی مفادات عزیزہیں،ملکی سلامتی کے ضامن سکیورٹی ادارے ملک کے سب سے منظم اورقابل فخرادارے ہیں پرافسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ عوام کے ساتھ اُن کاسلوک بھی قابل ذکرنہیں۔

سکیورٹی اداروں کے سربراہ بھی نوکری کی مدت پوری ہونے پرملک چھوڑجاتے ہیں،عدلیہ کاحال سب کے سامنے ہے،انصاف کی دیوی مقدمات کے فیصلوں میں سزاوجزاء کی بجائے سیٹلمنٹ زیادہ کرتی ہے،عدالتیںکرپشن،رشوت اورقبضوں کے مقدمات میں اعلانیہ سیٹلمنٹ کرکے طاقتورمجرمان کوپھرسے کمزروں کے حقوق پرڈاکے ڈالنے کیلئے آزادکردیتی ہیں،یہاں مجرمان کالفظ اس لئے استعمال کرناپڑاکہ جوملزم اپنے مقدمات کے انصاف پرمبنی فیصلوں کاانتظارکرنے کی بجائے سیٹلمنٹ کے ذریعے پیسے یعنی قانونی رشوت اداکرکے مقدمات کے خاتمے کی کوشش کریں انہیں ملزم نہیں مجرم ہی تصورکیاجاناچاہیے،میڈیاکی پسماندہ حالی کایہ عالم ہے کہ جن طاقتورطبقات نے احتساب کے گھوڑے پرسوارحکومت کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا،حکومت نے پہلے کاروباری اورپھرسرکاری آفسرطبقے کونیب قوانین تبدیل کرکے بھوکے شیروں کی طرح قوم پرچھوڑدیاہے یہ طاقتورطبقات بڑے میڈیاگروپس کے مالک ہیں،محب وطن،سچے اورکھرے حقیقی صحافی کوتوبھوک،افلاس،جھوٹ اوربلیک میلنگ کب کاکھاچاٹ چکی موجودہ نظام میں صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے والے صحافیوں میں شائدہی کوئی ہوجواپنے ضمیرکے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہو۔

مختصریہ کہ رائج الوقت نظام حکمرانی جمہوری ہے اورنہ ہی اس نظام میں عوام طاقت کاسرچشمہ،عوام طاقت کا سرچشمہ ہوتے توسیاستدان کبھی عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے بھی مل بیٹھتے،اپناسرمایہ اورخاندان بیرون ملک رکھنے کی بجائے اپنے وطن میں سرمایہ کاری کرتے، قوم نے دیکھاکہ ووٹ کیلئے عزت کامطالبہ کرنے والے ،اپنی کرپشن پرجمہوریت کاپردہ ڈالنے والے کس قدرجلدی سے احتساب کے دعویداروں کے ساتھ غیرمشروط ہوجاتے ہیں،رائج الوقت نظام جس کی لاٹھی اُس کی بھینس یعنی جس کے ڈنڈے میں طاقت اُس کی قانون سازاسمبلی اوراسی کے قانون اوروہی طاقت کاسرچشمہ ہیں،عوام کوطاقت کاسرچشمہ کہنے والے کبھی بھی عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے فقط استعمال کرتے ہیں مال بنانے اورپھربچانے کیلئے ،عوام کوطاقت کاسرچشمہ کہنے والے جمہوریت کے نام نہادٹھیکیدارعوام کے ووٹ سے منتخب ہونے کی بجائے ہمیشہ سلیکٹرزکی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر

Share this:
Harassment law
Previous Post ہراسمنٹ قانون پر عملدرآمد نہ ہونے سے خواتین کو مشکلات
Next Post ایران امریکہ کشیدگی۔ کیا ہونے والا ہے
US-Iran Tensions

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.