geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران امریکہ کشیدگی۔ کیا ہونے والا ہے

January 8, 2020 0 1 min read
US-Iran Tensions
Share this:

US-Iran Tensions

تحریر : اے آر طارق

امریکہ بہادر بھی کیا خوب ”شے” ہے جو طاقت کے نشے میں دُھت ہوئے جب اور جس وقت بھی چاہتا ہے ۔کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف بے سروپا اورمن گھڑت الزامات کی بوچھاڑ کیے چڑھ دوڑتاہے۔حملہ آور ہوجاتاہے جوکہ کسی بھی طرح قرین ِانصاف نہیں۔ایسا فعل کسی بھی طرح قابل قبول عمل نہ ہے۔امریکہ کی طرف سے اِس طرح کے جارحانہ اور مسلم دشمنی پر مبنی اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔امریکہ کی اعراق اور افغانستان پر شب خون مارنے کے بعد وہاں سمیٹی تمام تر ذلت و شکست کے باوجود عالم ڈھٹائی میں اورمسلم نسل کشی کی سوچ لیے اب ایران پر فضول و احمقانہ الزام لگاکر جس کی ایرانی حکام تردید کرچکے کے بعد ایران پر چڑھائی کوئی اچھاشگون نہیں ہے۔امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت نے امریکہ ایران خراب تعلقات کو خاصا ہی کشیدہ کردیا ہے جس کے بعد اب جلد بہتری آتی نظر نہیں آتی ہے۔ایران کی جانب سے بھی امریکہ کے اِس حملے کے بعد کافی غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ایران نے اپنی اہم عمارت پر سرخ جھنڈا لہرادیا ہے جو ایران کے انتقامی عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

امریکہ کے احمقانہ اقدامات کے باعث معاملہ کافی سنگین رخ اختیار کرچکا ہے اورخطے میںایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔امریکہ کے ہمیشگی بگڑتے مزاج اور آوارہ طور اطوار دیکھتے ہوئے اور احمقانہ اقدامات و خیال کے باعث کچھ بھی بعید نہیں کہ ایران امریکہ حالیہ حملہ تنازعہ پورے مشرق وسطی ٰ کو اپنی لپیٹ میں لے لے اور ایک بڑی جنگ پر منتج ہو۔امریکہ جوکہ ایک فریبی اور مکار ملک ہے ۔جنگ وقتال جس کا پیشہ ہے۔اپنی کمینہ خصلت طبیعت سے مجبور ہوئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔عراق اور افغانستان کے بعدایران سے اُس کی توتکار کے بعد اب بات حملوں تک آجانااور ایران کے اہم جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون ٹارگٹ کرکے شہید کرنااُس کے مذموم اور خطرناک عزائم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتاہے اور کیا کرنے جارہا ہے۔امریکہ کا مسلمانوں کو قتل کرنا محبوب مشغلہ ٹھہرا۔عراق،افغانستان کے بعد اب ایران سے مڈبھیڑ کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ اب اِس عادت بد کے ہاتھوں مجبور ہوئے ایران کوبھی کاٹنا چاہتا اور اپنے زیر نگیں دیکھنا چاہتاہے۔

ایران کی جرت و بے باکی اور آنکھیں دکھانا امریکہ کے تن بدن میں آگ لگائے اُس کا سب کچھ چھینے ہوئے اُس کی ساری دنیا میں چوہدراہٹ کابیڑا غرق کیے ہوئے ہے۔ایسے میں اُس کا بس نہیں چل رہاکہ وہ ایران کو صفحہ ہستی سے ہی مٹا دے۔ایسے میں وہ جنجھلائی ہوئی حالت میں غصے سے لال پیلا ہوئے ایران پر حملہ آور ہوجاتاہے اور اپنے اِس حملے کو جواز فراہم کرنے کے لیے مختلف عذر تراشتا نظر آتاساتھ ساتھ چاہتاہے کہ ایران کو سبق سکھادے مگرکچھ نہ بن پانے پر سازشوں کے جال بنتا ہوا اب زور زبردستی پر اُتر آیا ہے اور ایران کو ڈرانے کا عمل کیے ہوئے تمام اسلامی ملکوں کے سربراہوں پر بھی سختی اور بے رخی کا شکنجہ بھی کسے ہوئے اُن کے سامنے امریکہ ایران صورتحال رکھے ہوئے سوال دراز کیے ہوئے موجود ہے کہ بتائو تم کس کے ساتھ۔دھمکی اور رعب و دبدبہ دکھاتے ہوئے اپنے تمام تر ظلم و ستم کے باوجود حمایتوں کا تمام رُخ اپنی طرف دیکھنا چاہتاہے اور اِس سلسلے میںکسی بھی ماتحت ملک باالخصوص اسلامی ممالک سے کسی طرح کی چون و چراں بھی نہیں سننا چاہتا۔کسی بھی برادراسلامی ملک سے مذمت کے الفاظ بھی اُس کی شان میں گستاخی کے مرتکب سمجھے جاتے ہیں۔وہ چاہتاہے کہ سب اُس کی تابعداری کریں اور اُس کے کیے پر کوئی شکوہ و شکایت تو دور کی بات ،حرف بھی نہ لائیں۔یہ اُس کا مشن ،اُس کی کوشش اور بطور سپرپاور اُس کا استحقاق۔وہ سمجھتاہے کہ بطور سپر پاور امریکہ جنگل کا شیر ہے ۔اُسے یہ حق حاصل ہے کہ وہ جو جی میں آئے کرے۔

کون ہے جو اُسے روک سکے۔ہر طرح کے جدید اسلحوں سے لیس امریکہ دنیاپر ایک دہشت و وحشت کے رُوپ میں نظر آنے کا خواہش مند ہے کہ جس کے خوف سے سب نائن الیون واقعے کے بعد کی طرح تھر تھر کانپتے نظر آئیں۔اِس خیال سے کہ کہیں ہمیں بھی ا مریکہ تورابورا نہ بنادے۔وہ سمجھتا ہے کہ اگروہ واحد اسلامی ملک پاکستان کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملا سکتا ہے تو اور کون ہے جو اُس کے سامنے ٹھہر سکے۔یہی وہ سوچ ہے کہ جو اُسے ٹکنے نہیں دے رہی کہ وہ پوری دنیا میں کشت وخون بہاتانظر آتا ہے اور اُسے خون مسلم کا ذراسابھی احساس نہیں ہے۔اب کے بار ایک بارپھر وہ پاکستان پر نظریں جمائے اِس کی طرف دیکھے اِس کی مدد کا متلاشی ہے۔یہ وار وار اور مسلسل وار تو اِس لیے ہے کہ کوئی ملک تو بولے کہ میں حاضر ہوں،آپ حکم تو کریں۔ عراق اورافغانستان کے بعد اب وہ ایران معاملہ پربھی وہ کسی نہ کسی کی مدد چاہتاہے۔بغیر اسلامی ملک مدد کیے وہ تمام تر جدید فوج واسلحہ کے بیکار ہے۔اِس لیے کہ امریکہ جنگ لڑنے کے لیے ہمیشہ دوسروں کی مدد لیتا ہے تبھی جاکر طبل جنگ بجاتاہے۔

یہ چھوٹے چھوٹے حملے اور قتل و غارت گری تو اُس کی طرف سے ایک سگنل ہے۔یہودی و عیسائی طاقتوں اور اپنے حواریوں کو کہ آئو پھر سے میرے ساتھ چلوکہ ایک اور اسلامی ملک ایران کو سبق سکھانا ہے ۔اُس کی تابعداری میں نہ آنے کا ،اُسے آنکھیں دکھانے کا۔پوری دنیا میں مسلمانوں پر ہوتے مظالم کی وجہ یہودوہنود کی مسلم دشمنی اور قرآن دشمنی ہے۔مسلمان کا حقیقی کردار اور قرآن کا سچا فرمان کفار کو بہت چبھتاہے اور مسلمان اور قرآن ہی اُس کی اصل دشمنی کا سبب۔حق وباطل کے درمیان جنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ تاقیامت چلتا رہے گااور یہ کہ حق و باطل کے اِس معرکے میں کامیابی مسلمانوں کوہی ہے اور یہ بات یہودوہنود اچھی طرح جانتے ہیں اور یہی سچی اور تلخ بات اُن سے ہضم نہیں ہوتی اور وہ بدحواس ہوئے خون ِمسلم پر اُتر آتا ہے اور وہ تباہی مچاتاہے کہ خداپناہ ۔بہر حال جوبھی ہو،معرکہ حق وباطل چلتا رہے گا مگر بالاخر فاتح مسلمان ہی ہوں گے دوسرا کوئی نہیںاور یہ فیصلہ خداکا ہے جو تمام زمین و آسمان کا مالک ہے اور اُس کا کہا کوئی ٹال نہیں سکتا۔”ہر مشکل کے بعد آسانی ہے اور بے شک ہر مشکل کے بعد آسانی ہے”القرآن۔اور یہ کہ اللہ کفار کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے مگر وہ جانتے نہیں۔وہ وقت بہت قریب ہے جب پتھر، پہاڑ پکار اُٹھیں گے کہ اے مسلمان میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے اِسے مار۔جووقت آنے والا ہے ،اُس میں دیر نہیں ہوا کرتی ۔وہ وقت آنے والا ہے اور آیا ہی چاہتا ہے۔ضرورت اِس بات کی ہے کہ ایمان اور اسلام کے ساتھ پوری ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے رہے۔وقت آنے پر وہ اللہ ہمارے دشمنوں سے خود ہی نمٹ لے گااور یہ کہ اُس کا نمٹنا دیکھنے والا ۔جس کی نظیرپھر زمانے میں نہیں ملے گی۔اسلام غالب ہونے کے لیے آیا ہے اور غالب ہوکر ہی رہے گا۔
A R Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Qalam
Previous Post طاقت کا سرچشمہ
Next Post دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن لیاری کا بھر پور حصہ لینے کا اعلان
Commissioner Karachi City Marathon

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.