geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: مساجد پر حملے بڑھ گئے

January 14, 2020 1 1 min read
German Mosque Attacks
Share this:

German Mosque Attacks

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) رواں برس کا آغاز الرحمان مسجد کے نمازیوں کے لیے کوئی خاص اچھا نہیں تھا۔ جرمن شہر ویزل کی اس مسجد کے شیشے توڑ دیے گئے تھے جبکہ مسجد کے صحن سے گیس کی بوتلیں بھی ملیں۔ یہ ثقافتی مرکز کسی دھماکے سے بال بال بچا۔

جرمن اخبار ‘نوئس ڈوئچلنڈ‘ کی جانب سے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی گئی ہے، جس کے مطابق جرمنی میں مساجد پر ہونے والے حملوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق الرحمان مسجد کی طرح ہونے والے حملے جرمنی میں معمول بنتے جا رہے ہیں۔ مساجد پر ہونے والے حملوں کے اعداد و شمار جمع کرنے والی ویب سائٹ ‘برانڈ آئلش‘ کے مطابق سن دو ہزار انیس میں 110 مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران مسلمانوں کی کم از کم دو عبادت گاہیں نشانے پر رہیں۔ مساجد پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے اعداد و شمار سن 2014ء سے جرمنی میں جمع کیے جا رہے ہیں اور گزشتہ برس ہونے والے حملے اب تک سب سے زیادہ حملے تھے۔

جرمنی میں انسداد امتیازی سلوک کا ادارہ فیئر بھی اس حوالے سے اعداد وشمار جمع کرتا ہے۔ اس ادارے کا مقصد نہ صرف جرمن اداروں کو معاونت فراہم کرنا بلکہ میڈیا کو بھی آگاہی فراہم کرنا ہے۔

جرمن اخبار ‘نوئس ڈوئچلنڈ‘ کے مطابق ‘برانڈ آئلش‘ ویب سائٹ کے اعداد وشمار دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جرمنی میں آباد مسلم کمیونٹی کو کن خطرات کا سامنا ہے۔ سب سے زیادہ حملے گزشتہ برس جون میں ہوئے۔ اس ماہ چوبیس مساجد کو نشانہ بنایا گیا اور یہ تقریبا ہر روز ایک حملہ بنتا ہے۔ اسی مہینے جرمن شہروں کولون، ایزرلون میونخ، ڈوئسبرگ، مائنز اور من ہائیم کی مساجد کو بموں کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ باڈ ہومبرگ، مینڈن اور کولون میں واقع اسلامی اداروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی۔ اسی طرح میونسٹر اور شلیسویگ میں نامعلوم افراد نے مساجد میں رکھی ہوئی قرآن کی کاپیوں کو بھی پھاڑ دیا۔

‘برانڈ آئلش‘ ویب سائٹ کے مطابق مساجد پر ہونے والے حملوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیوں کہ ہر واقعہ رپورٹ نہیں ہوتا اور نہ ہی اسے رجسٹر کیا جاتا ہے۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں اس ویب سائٹ نے ننانوے مساجد پر حملے ریکارڈ کیے تھے جبکہ جرمن وزارت داخلہ نے ایسے حملوں کی تعداد اڑتالیس بتائی تھی۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ متاثرین عموما پولیس کے پاس ایسی شکایتیں درج کروانے سے گریز کرتے ہیں۔

Share this:
Indien Protest
Previous Post جامعہ کے طلبہ پر پولیس کا تشدد اور ’وائس چانسلر کی بے بسی‘
Next Post نائجر، دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 89 تک جا پہنچی
Niger Terrorists Attacks

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.