geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جامعہ کے طلبہ پر پولیس کا تشدد اور ’وائس چانسلر کی بے بسی‘

January 14, 2020 1 1 min read
Indien Protest
Share this:

Indien Protest

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کی معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر دہلی پولیس کے شدید تشدد کے تقریباً ایک ماہ بعد بھی مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ اب یونیورسٹی انتظامیہ نے مجبوراً عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن انہیں اب تک کامیابی نہیں مل سکی۔ گزشتہ پندرہ دسمبر کو دہلی پولیس کے اہلکار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں داخل ہو گئے تھے اور انہوں نے لائبریری میں پڑھنے والے طلبہ پر اندھا دھند لاٹھیاں برسائیں، انہیں بری طرح زدوکوب کیا، کھڑکیاں اورکتابوں کے شیلف توڑ ڈالے اور آنسو گیس کے شیل بھی برسائے۔ اس واقعے میں درجنوں طلبا اور طالبات زخمی ہوئے، جب کہ ایک طالب علم کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرتشدد مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو تلاش کرتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہوئی تھی اور یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ پولیس کے اس دعوے کی تردید کرتی ہے، جبکہ پولیس کے پاس اس سوال کا بھی کوئی جواب نہیں ہے کہ لائبریری میں مطالعہ کرنے والے طلبہ کیوں مارا پیٹا گیا؟

پولیس کی زیادتی کے خلاف کارروائی کے مطالبہ پر زور دینے کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے مسلسل پرامن احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔گو کہ انہیں سماج کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور عوام کی بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ لیکن پولیس اہلکاروں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

پندرہ دسمبرکے واقعے کے بعد یونیورسٹی بند کر دی گئی تھی۔ آج جب یونیورسٹی کھلی تو ناراض طلبہ نے وائس چانسلر کے دفتر کا گھیراو کیا۔ طلبہ کے دو گھنٹے تک کے گھیراؤ اور نعرے بازی کے بعد وائس چانسلر نجمہ اختر اپنے دفتر سے باہر آئیں اور طلبہ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے بے بسی کے لہجے میں کہا،”ہمارے کیمپس میں پولیس بلا اجازت داخل ہوئی تھی۔ معصوم طلبہ کو پیٹا گیا۔ پولیس ہماری ایف آئی آر بھی درج نہیں کر رہی ہے۔ ہم اس سے آگے کچھ نہیں کر سکتے کیوں کہ ہم سرکاری ملازم ہیں۔ ہم نے اس سلسلے میں حکومت سے بھی شکایت کی ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہم ہائی کورٹ بھی جائیں گے۔”

جامعہ نے بعد میں ایک بیان جاری کر کے کہا،”یونیورسٹی ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر عمل کر چکی ہے۔ اس نے اپنی درخواست جامعہ نگر تھانے میں دی اور اس کی نقول دہلی کے پولیس کمشنر اور جنوب مشرقی دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر کو بھی دیں۔

ناراض طلبہ نے وائس چانسلر سے کئی سوالات پوچھے۔ اس سوال پر کہ وہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے کب رجوع کر رہی ہیں؟ نجمہ اختر کا کہنا تھا،”آپ مجھ سے تاریخ مت پوچھیے، میں نے آپ سے کہہ دیا تو یہ ہوکر رہے گا۔ ہم کوشش ہی کر سکتے ہیں اور کوشش ہی کر رہے ہیں۔ آپ لوگ تھوڑا ٹائم دیجیے۔ ہم عدالت جائیں گے اور عدالت کی تاریخیں ہم طے نہیں کر سکتے۔”

طلبہ نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وائس چانسلر کی باتوں پر یقین نہیں ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے بجائے مظاہرے کے دوران اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والے طلبہ کے خلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی مربی تنظیم آر ایس ایس کی مسلم ونگ ‘راشٹریہ مسلم منچ‘ کے سربراہ اندریش کمار کے ساتھ وائس چانسلر نجمہ اختر کے تعلقات پر بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ نجمہ اختر وائس چانسلر بننے کے بعد اندریش کمار سے ملاقات کے لیے گئی تھیں اور اندریش کمار کے سامنے سر جھکا کر آشیرواد لیتے ہوئے ان کی ایک تصویر وائرل ہو گئی تھی۔ اس کے بعد نجمہ اختر پر آر ایس ایس کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ اندریش کمار وہی شخص ہیں، جن کا نام سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکا معاملے میں بھی آ چکا ہے۔

Share this:
Pervez Musharraf
Previous Post پرویز مشرف کو سزا نہیں مل سکے گی؟
Next Post جرمنی: مساجد پر حملے بڑھ گئے
German Mosque Attacks

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.