geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا

January 27, 2020 0 1 min read
Manzoor Pashteen
Share this:

Manzoor Pashteen

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ یا پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے اتوار اور پیر 27 جنوری کی درمیانی شب ایک گھر سے گرفتار کیا گيا۔

پشتون تحفظ موومنٹ کا قیام 2018ء میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد پشتونوں کے حقوق کا تحفظ تھا جو ملک کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے سبب شدید متاثر ہوئے۔ منظور پشتین کی سربراہی میں اس گروپ کے جلسوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اور ان کی فوج پر کھلی تنقید کے سبب منظور پشتین ایک نوجوان رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔

پی ٹی ایم پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ بعض گروپوں کو تو نشانہ بناتی ہے مگر اس کی ایما پر افغانستان میں لڑنے والے دیگر گروپوں کو اس نے چھوٹ دے رکھی ہے۔ امریکا اور افغانستان بھی پاکستانی فوج پر یہی الزامات عائد کرتے ہیں مگر پشتین ملک کے اندر یہ بات کرنے والی پہلی آواز ہیں۔

منظور پشتین کی سربراہی میں پی ٹی ایم کے جلسوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اور ان کی فوج پر کھلی تنقید کے سبب منظور پشتین ایک نوجوان رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔

منظور پشتین کے ایک رشتہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی پی اے کو بتایا، ”انہیں (پشتین) گرفتار کیا گیا اور وہ اس وقت پولیس اسٹیشن میں ہیں۔‘‘ پی ٹی ایم کے ایک اور رہنما اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے پشتین کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ داوڑ نے اسے پر امن اور جمہوری انداز میں اپنے حقوق مانگنے کی سزا قرار دیا۔

پاکستانی فوج پشتین پر غداری اور فوج پر بے جا تنقید کے الزامات عائد کرتی ہے تاہم پشتین کے خاندان کے مطابق انہیں عوامی امن و امان کو نقصان پہنچانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

محسن داوڑ کے مطابق پی ٹی ایم نے آج خیبر پختونخوا کے شہر ٹانک میں ایک جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا تاہم حکومت نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post ٹرمپ منگل کی شام کو امن منصوبے کا اعلان کریں گے
Next Post جرمن فوج میں انتہا پسندی کے سینکڑوں مبینہ واقعات زیر تفتیش
Rechtsextremismus in der Bundeswehr

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.