geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن فوج میں انتہا پسندی کے سینکڑوں مبینہ واقعات زیر تفتیش

January 27, 2020 1 1 min read
Rechtsextremismus in der Bundeswehr
Share this:

Rechtsextremismus in der Bundeswehr

جرمن (اصل میڈیا ڈیسک) ایک نئی رپورٹ کے مطابق وفاقی جرمن فوج میں ساڑھے پانچ سو فوجی مبینہ طور پر دائیں بازو کی انتہا پسندی کی جانب راغب پائے گئے۔ وفاقی فوج میں جاسوسی کی کارروائیوں کے انسداد کے شعبے کے مطابق ان واقعات کی تفتیش جاری ہے۔

فیڈرل جرمن آرمی کی کاؤنٹر انٹیلیجنس سروس کے مطابق بہت سے انتہا پسندانہ واقعات کی نشاندہی حالیہ برسوں میں ہوئی تھی۔ ایسے واقعات کی نشاندہی وفاقی فوج کے علاوہ اس سے ملحقہ یا اس کے ذیلی سکیورٹی اداروں میں بھی ہوئی ہے۔ ان میں ساڑھے پانچ سو تک فوجیوں کے دائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثر ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ جرمن اخبار ‘بِلڈ اَم زونٹاگ‘ میں آج اتوار چھبیس جنوری کو شائع ہوئی۔

جرمن فوج کی کاؤنٹر انٹیلیجنس سروس کے سربراہ کرسٹوف گرام نے اخبار بِلڈ اَم زونٹاگ کو بتایا کہ سن 2019 میں دائیں بازو کی انتہا پسندی سے جڑے تین سو ساٹھ واقعات درج کیے گئے۔ گرام کے مطابق چودہ فوجیوں پر انتہا پسندی کے الزام میں باقاعدہ فرد جرم گزشتہ برس ہی عائد کر دی گئی تھی۔ ان میں آٹھ فوجیوں کو اپنے خلاف دائیں بازو کی انتہاپسندی کے الزامات کا سامنا ہے۔

کرسٹوف گرام نے اس اخبار کو بتایا کہ ملکی فوج کے چالیس اہلکار ایسے بھی ہیں، جو ملکی دستور کی اقدار کو پیش نظر رکھنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا مقصد فوج میں انتہا پسندوں کو ملازمتوں سے صرف فارغ کر دینا ہی نہیں بلکہ ایسے دیگر فوجیوں کو بھی سامنے لانا ہے، جو دستور کی پاسداری اور اس سے وفاداری نہیں کرتے۔

جاسوسی کے انسداد کے اس ادارے کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چھان بین کے عمل سے ظاہو ہوا ہے کہ فوج میں دائیں بازو کی انتہا پسندی کی جانب جھکاؤ رکھنے والوں کی تعداد بڑھی ہے۔ وفاقی جرمن فوج میں مبینہ انتہا پسندی کے زیادہ تر واقعات کا تعلق خصوصی ایلیٹ دستے کے ایس کے (KSK) یا اسپیشل فورسز کمانڈ سے ہے۔

کرسٹوف گرام کے مطابق کے ایس کے سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے بیس مشتبہ معاملات پر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرمن فوج کے دیگر شعبوں کے مقابلے میں اس اسپیشل یونٹ کے ارکان میں ایسے افراد کی تعداد پانچ گنا زیادہ تھی۔

جرمن فوج کی کاؤنٹر انٹیلیجنس سروس کو ایک فوجی فرانکو کے مقدمے کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ اس تناظر میں ناقدین نے یہ بھی کہا تھا کہ فوج کے اس ادارے میں ایک ‘شیڈو آرمی‘ عملاً قائم کی جا چکی ہے۔ تاہم کرسٹوف گرام نے ‘شیڈو آرمی‘ کے الزام کو بےبنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔

فرانکو نامی فوجی کو دہشت گردی سے جڑے الزامات کا سامنا ہے۔ اُسے سن 2017 میں اس الزام کے تحت گرفتار کیا تھا کہ وہ دوہری زندگی بسر کر رہا تھا۔ وہ ایک شامی مہاجر کے بھیس میں ایسا مسلح حملہ کرنا چاہتا تھا جس کو بعد ازاں مسلمانوں کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی قرار دے دیا جاتا۔

Share this:
Manzoor Pashteen
Previous Post منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا
Next Post اسرائیلی شہریوں کو پہلی بار سعودی عرب کے بزنس دوروں کی اجازت
Saudi Arabia

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.